2025-02-21@12:55:54 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«ہیوی ٹریفک کے»:

     دن کے اوقات میں بھی ہیوی ٹریفک کا سڑکوں پر راج برقرار ہے، یونس چورنگی سے منزل پمپ قذافی برج کے اوپر کنٹینر لوڈ ٹرالر الٹ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی میں یونس چورنگی سے منزل پمپ جاتے ہوئے ایک ٹرالر الٹ گیا ہے، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم حادثے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق کنٹینر کو ہٹانے کے لیے کرین اور دیگر سامان طلب کر لیا گیا ہے، حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جا رہا ہے۔ہیوی گاڑیوں کو یونس چورنگی سے مہران ہائی وے بھیجا جا رہا ہے، جب کہ چھوٹی...
    ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم پاکستان طہٰ احمد نے اپنے خط میں لکھا کہ کراچی میں ڈمپر سے شہریوں کی ہلاکتیں سندھ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہیں، متاثرہ خاندانوں کو مالی مشکلات سے نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے، قاتل ڈمپر مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں مرنے والے شہریوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طہٰ احمد خان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم پاکستان طہٰ احمد نے اپنے خط میں لکھا کہ...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی نے ہیوی ٹریفک کی شہر میں داخلے میں پابندی عائد کر دی ہے ،دفعہ 144 نافذ کردیا گیا،رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہوسکے گا ‘کمشنر کراچی نے شہر میں داخلے کیلئے تین روٹس بھی مقرر کردئیے ہیں ہر قسم کے ڈمپرز صرف رات 10 سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہوسکیں گے واٹر ٹینکر سمیت دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ہیوی ٹریفک شہر میں حرکت کرسکتا ہے کیمیکل اور دیگر اشیاء پر مشتمل ہیوی ٹریفک پر بھی شہر میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی ہیوی ٹریفک ماسوائے ڈمپرز کیلئے 3 روٹس مختص کیے گئے ہیں ہیوی ٹریفک سپر ہائی وے سے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا،...
    کراچی: سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبے پر شہر میں ہیوی ٹریفک کے اوقات میں اضافہ کردیا۔ مختلف ایسوسی ایشنوں کے ٹرانسپورٹرز نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ سے ملاقات کی جس میں شہر میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال اور انہیں ملکر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد زمین، کمشنر کراچی حسن نقوی، سی سی پی او کراچی جاوید عالم اڈھو اور ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ٹرانسپورٹ وفد میں لیاقت محسود، حاجی مقصود محسود، حاجی یوسف، حاجی خیر زمان محسود، طارق گجر، حاجی بادشاہ...
    — فائل فوٹو کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری  کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کے صبح 6 سے رات 10 بجے تک شہر میں داخلے پر پابندی ہو گی۔شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔ کراچی: راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر پیڈسٹرین برج سے ٹکرا گیاریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ دفعہ 144 کے تحت ہیوی ٹریفک کے مقررہ وقت کے بغیر آمد و رفت پر پابندی ہو گی۔رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق ادویات، پانی اور خوردنی...
    کراچی:سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں جن میں ڈمپرز کی ٹائمنگ تبدیل کی گئی ہے۔ اب ڈمپرز رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہی چل سکیں گے۔ اس بات کا اعلان سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ تمام ہیوی گاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دے گی، اور اب ہر گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہو گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ تمام گاڑیوں کی فٹنس چیک کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز نے 80 ہزار نمبر پلیٹس تیار کی ہیں جو گاڑی مالکان کو فراہم کی جائیں گی۔ گاڑیوں کے...
    کراچی: سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں، جس میں ڈمپرز کے چلنے کا وقت بھی مقرر کیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے، جن پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ تمام ہیوی گاڑیوں کی فٹنس پر کام کرنے جارہی ہے۔ تمام گاڑیوں کو اب فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہوگا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ تمام ہیوی گاڑیوں کی فٹنس کروائے گا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ایکسائز نے آگاہ کیا ہے کہ 80 ہزار نمبر پلیٹس تیار ہیں۔ جن لوگوں کو نمبر پلیٹس سے متعلق...
    کراچی: کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے بعد شہریوں کی جانب سے مال بردار ٹرک نذر آتش کرنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی پولیس نے آفاق احمد کو ڈیفنس میں اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر حراست میں لیا گیا کیونکہ اُن کے اکسانے کے بعد مشتعل افراد نے مال بردار گاڑیوں کو آگ لگائی۔ واضح رہے کہ شال 2025 کے ابتدائی 41 دنوں میں 100 سے زائد شہری ٹریفک حادثات میں اپنی جانوں کی بازی ہار چکے ہیں، دو روز قبل آفاق احمد نے پریس کانفرنس کر کے منگل...
    کراچی: عدالت میں دائر ایک درخواست میں کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک سے ہونے والی ہلاکتوں کے حیران کن اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ شہر قائد میں ڈمپرز، ٹینکرز سے شہریوں کی ہلاکتوں  کے حوالے سے ہیوی ٹریفک کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی، جس میں درخواست گزار بیرسٹر حسن خان نے مؤقف اپنایا کہ روزانہ  ڈمپرز لوگوں کو کچل رہے ہیں۔  درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے اندر ڈمپرز، آئل ٹینکرز سمیت ہیوی ٹریفک پیک آورز میں چل رہے ہیں اور گزشتہ ایک سال کے اندر 8 ہزار سے زائد شہری ان حادثات میں زخمی ہوئے ہیں جب کہ   2024 میں 773 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح  رواں...
    سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کے کراچی میں ہونیوالے میچز کیلئے کراچی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلےجائیں گے، میچز کے دنوں میں سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیےکھلا رہےگا۔ کارساز سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے، کارساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔ اسی طرح ملینیم سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنا گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے، نیو ٹاؤن سے آنے والے بھی نیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔ ٹریفک پولیس نے میچ...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ ضلعی ٹریفک افسران کو کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں روکیں، پانی کے ٹینکر، آئل ٹینکرز کو روکیں گے تو لوگ کہیں گے کہ بند کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے سے متعلق بہت سے کنفیوژن پیدا کی گئیں ہیں، آئل، پانی، کنسٹرکشن مٹیریل اور دیگر سامان کی ترسیل کی اجازت قانون میں دی گئی ہے، یہ بات انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ جسٹس امجد علی سہتو سے ملاقات کیلئے وقت لیا تھا، پولیس تحقیقات کو بہتر سے بہتر کرنا چاہتی...
    لاہور میں پیڑول کی فراہمی میں سنگین مسائل کے سبب آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے چیف سیکرٹری پنجاب کو پیٹرول کی فراہمی سے متعلق خط لکھ دیا۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس نے صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے باعث شہر میں 400 پیٹرول پمپس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ہیوی ٹریفک پر عائد پابندی سے آئل ٹینکرز کو استثنا دیا جائے بصورت دیگر شہر میں ایندھن کی فراہمی متاثر ہو جائے گی۔ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی پابندی سے آئل ٹینکرز کو استثنا حاصل ہے۔ خط میں چیف سیکرٹری پنجاب سے ہیوی ٹریفک پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ...
۱