2025-01-23@18:26:57 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«ہیرا پھیری»:
بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے تصدیق کی ہے کہ کامیڈی فلموں کی مشہور سیریز ہیرا پھیری کی تیسری قسط کی شوٹنگ 2025 کے آخر میں شروع ہوگی۔ ایک انٹرویو میں اکشے نے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میں بھی ہیرا پھیری 3 کے آغاز کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہوں۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو ہم سال کے آخر تک شوٹنگ شروع کر دیں گے۔" اکشے نے یاد دلایا کہ جب پہلی فلم ہیرا پھیری (2000) بنائی گئی تھی، تو کسی نے نہیں سوچا تھا کہ یہ کلٹ کلاسک بن جائے گی۔ انہوں نے کہا، "یہ ایک مزاحیہ فلم تھی، لیکن ہم نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ یہ...
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عہدے کا حلف اٹھاتے ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسابق امریکی صدر جوبائیڈن کے 80 ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کردیے ہیں۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی صدر ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کرنے کیلئے فائلز پر دستخط کرتے ہیں اور اس کے بعد استعمال شدہ پین شرکا کی جانب پھینک دیتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر کے استعمال شدہ قلم پھینک کر ایک خاموش پیغام دیدیا ہے۔ مزیدپڑھیں:اکشے کمار کب تک فلم انڈسٹری میں رہیں گے؟ بالی ووڈ اسٹار...
اسلام آباد: مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے ہولناک انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمگلروں نے کیش دینے والوں کو چھوڑ دیا اور نہ دینے والوں کو ہتھوڑے مار کر سمندر میں پھینک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانی متاثرین نے ملک سے جانے والی چار رکنی ٹیم کے اراکین کو ابتدائی بیان دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں کوئی حادثہ پیش نہیں آیا بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سمندر میں پھینک دیا گیا تھا۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلروں نے کھلے آسمان کے نیچے کشتی روک کر ہم سے مزید پیسے مانگے کچھ نے دے دیے اور کچھ نے نہیں دیے تو انہوں لوہے...
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بچ جانے والے ابلے ہوئے انڈے کے پانی کے ساتھ آپ کچھ اور کرسکتے ہیں؟ یہ عجیب لگ سکتا ہے، لیکن قدرے آلودہ اور معدنیات سے بھرے پانی کو سینک میں ڈالنے کے بجائے، آپ اس کا حیرت انگیز طور پر فائدہ مند استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ عمل محض تھوڑا سا پانی بچانے کے بارے میں نہیں بلکہ ابلنے کے بعد اس مائع کے بارے میں ہے جو ایک غیر متوقع صلاحیت رکھتا ہے جو آپ کی زندگی کو تھوڑا سا سبز بنا سکتا ہے۔ بنا کسی اضافی اجزا اور اضافی لاگت کے، صرف فائدہ ہی فائدہ۔ مزید پڑھیں: ابلنے کے بعد انڈے کی زردی سبز کیوں ہوتی ہے؟ ایک بار جب آپ...
موریطانیہ کشتی حادثہ: تارکین وطن پر اسمگلرز کیجانب سے تشدد کرنے اور زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشاف
موریطانیہ(نیوز ڈیسک)گزشتہ دنوں موریطانیہ کشتی حادثے میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں پر انسانی اسمگلرز کی جانب سے تشدد کرنے اور زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی چینل کے مطابق اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی کو حادثے کے کیس میں غیر قانونی سفر کرنے والے تارکین وطن پر انسانی اسمگلرز کی جانب سے تشدد کرنے اور زندہ سمندر میں پھینکنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حادثے میں جاں بحق گجرات کے ابوبکر کے اہل خانہ کا کہنا ہےکہ یہ کشتی حادثہ نہیں بلکہ مزید پیسوں کا تقاضا کیا گيا اور اس لیے نوجوانوں کی جان لی گئی۔ اہلخانہ کے مطابق ابوبکر کے لیے گھر والوں نے رشتے داروں سے رقم اکٹھی کرکے...
کشتی حادثے کے کیس میں تارکین وطن پر انسانی اسمگلرز کے تشدد کرنے اور زندہ سمندر میں پھینکنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔حادثے میں جاں بحق گجرات کے ابوبکر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ کشتی حادثہ نہیں بلکہ مزید پیسوں کا تقاضا کیا گيا اور اس لیے نوجوانوں کی جان لی گئی۔ابوبکر کیلئے گھر والوں نے رشتے داروں سے رقم اکٹھی کرکے ایجنٹ کو 40 لاکھ روپے دیے تھے۔ اسپین جانے والی کشتی کو حادثہ، 44 پاکستانی سمیت 50 تارکین وطن ہلاک مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 تارکین وطن سوار تھے۔ منڈی بہاؤالدین کا غلام شبیر اپنے دو بیٹوں حماد اور ابرار کا انتظار کرتا رہ گیا۔ چچا کا کہنا...
شرپسندوں کی جانب سے پھینکا گیا گرینیڈ تھانے کے صحن میں گرا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہینڈ گرینیڈ کو قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ شرپسندوں نے میرا خیل پولیس اسٹیشن پر ہینڈ گرینیڈ پھینکا۔ شرپسندوں کی جانب سے پھینکا گیا گرینیڈ تھانے کے صحن میں گرا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہینڈ گرینیڈ کو قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز : فوٹو فائل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر منہ پر ہاتھ پھیر کر کہوں کہ تمہارا ہیٹر اتاروں گی تو عوام کی خدمت کیسے ہوگی؟ بہاولپور میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کوئی پاسبان کسی کے بہکاوے میں آکر ملک پر حملہ نہیں کر سکتا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تضحیک نہیں کر سکتا، آپ کی ریڈ لائن پاکستان ہونی چاہیے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بیانیے وہ بناتے ہیں جنہوں نے کوئی کام نہ کیا ہو، کوئی ماں آپ کو یہ نہیں کہے گی کہ دلوں میں نفرت پالو۔مریم نواز نے کہا کہ رانا سکندر کو شاباش...