ایف بی آر نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کولاج فوٹو: فائل
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ہیر پھیر میں ملوث 45 ایجنٹس کے لائسنس معطل کردیے گئے جبکہ 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ہیر پھیر میں ملوث ایک اپریزنگ افسر کو بھی معطل کردیا گیا ہے جبکہ اس سے متعلق تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے، 14 کسٹمز افسران کے عہدے تبدیلاسلام آباد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں.
حکام ایف بی آر نے کہا کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی گئی، جن ایجنٹس کے لائسنس معطل کیے گئے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کردیے گئے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ملوث ایجنٹس، اپریزنگ افسر اور پرائیویٹ افراد پر فوجداری مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ معاملے کی چھان بین کےلیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر ہیر پھیر
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے کو کوشش کرنے والے 12 افراد گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد جعلی دستاویز اور تعلیمی اسناد کی بنیاد پر امریکی ویزا حاصل کرنے آئے تھے۔ گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
ایف ائی اے ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے امریکا کے بی ون بی ٹو ویزے کیلئے درخواست دی تھی، تمام افراد تعلیمی کانفرنس میں شرکت کےلیے امریکا جانا جانے کے خواہاں تھے۔
حراست میں لیے گئے افراد ایک گروپ میں ویزا کانفرنس میں شرکت کیلئے جانا چاہتے تھے۔