٭کمیٹی کے سربراہ ممبر گوٹھ آباد عمرفاروق ہوں گے ، 90روز میں رپورٹ وزیراعلیٰ کو دے گی
٭کراچی ڈویژن میں 5 سال سے زیادہ عرصہ تعینات سب رجسٹرار کو ٹرانسفر کیا جائے گا

( جرأت نیوز)سندھ حکومت نے تاجروں کے مطالبے پر عمل درآمد کی ابتداء کردی۔کراچی کے کس علاقے کی کون سی زمین کے ریکارڈ میں ہیراپھیری کی گئی اب تحقیقات ہوگی وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پرپانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی کراچی کی زمینوں اورملکیتوں پرقبضوں کی شکایت پرسندھ حکومت متحرک ہوگئی شہر کے سات اضلاع کے کونسے سب رجسٹرار نے ریکارڈ میں ہیراپھیری یاکرپشن کی تحقیقات شروع کردی وزیر اعلی سندھ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ ممبرگوٹھ آباد عمرفاروق برڑوہونگے کمیٹی نوے روزکے اندر تحقیقات کرکے رپورٹ وزیر اعلی سندھ کوپیش کریگی پانچ سے دس سال کے اندرکس کس کی زمین یاملکیت کی منتقلی ہوئی ریکارڈ کی چھان بین ہوگی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاوزیراعلیٰ سندھ معائنہ ٹیم کی ابتدائی رپورٹ پر کراچی کے سب رجسٹرار دفاتر کے ریکارڈ کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری اور چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی قائم کی گئی۔۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق کمیٹی کراچی کے سب رجسٹرار دفاتر کے 5 سے 10 سال کے ریکارڈ کی جامع تحقیقات کریں گی۔۔ سب رجسٹرار دفاتر کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی میں عمر فاروق بُلو سمیت 5 اراکین شامل ہیں۔۔ کمیٹی میں چیف انسپکٹر اسٹامپس ۔ انسپکٹر جنرل رجسٹریشن اور ڈپٹی چیف انسپکٹر اسٹامپس شامل ہیں۔۔ ڈسٹرکٹ رجسٹرار میرپورخاص ڈویژن کو کمیٹی کے معاون رکن کے طور پر شامل کیا گیا۔۔۔۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے انکوائری کمیٹی کو 90 دن میں رپورٹ مکمل کرکے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔۔۔۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ انکوائری کمیٹی کرپشن کے شواہد بے نقاب کرکے ذمہ داروں کا تعین کریں گی۔۔ انکوائری کمیٹی کو مفصل تحقیقات اور ایفرنس بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔۔ سب رجسٹرار دفاتر میں بے ضابطگیوں کے خاتمے سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا.

۔ بورڈ آف روینیو لوگوں کے ساتھ کی گئی نا انصافی کا ازالہ کرے اور ریاست کی جانب سے عدالت سے رجوع کر کے لوگوں کو انصاف دلوائے ۔۔ کراچی ڈویژن میں 5 سال سے زیادہ عرصہ تعینات سب رجسٹرار کو ٹرانسفر کیا جائے گا۔

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

برطانوی شہری نے ایک دن میں 42 عجائب گھروں کا دورہ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

برطانوی شہری بین میلہم نے 1  دن میں 42 عجائب گھروں کا دورہ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

42 سالہ بین میلہم نے اپنے بچوں کے ہمراہ 24 گھنٹوں کے اندر 42 عجائب گھروں کا دورہ کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا ہے۔

بین میلہم نے 25 اکتوبر 2024 کو اسکوٹر کا استعمال کرتے ہوئے بیکن آرٹ گیلری، برٹش میوزیم اور نیچرل ہسٹری میوزیم سمیت 42 میوزیمز کا دورہ کیا۔ 

اس حوالے سے بین میلہم نے کہا کہ ہمارے ماضی اور شناخت کو سمجھنے کے لیے میوزیمز کا دورہ ضروری ہے، ایک سال میں زیادہ سے زیادہ میوزیمز کا دورہ کرنے کا ریکارڈ بنانے کی بھی کوشش کر رہا ہوں۔

اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی شہری سو جوئے کمار مترا کے پاس تھا، جنہوں نے پہلے ایک دن میں 23 عجائب گھروں کا دورہ کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول کی ہدایت‘ سندھ میںصنعتکاروں کے تحفظات دور کرنے کے لئے کمیٹی قائم 
  • کراچی : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعلی ہاؤس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • صنعت کاروں  اور کاروباری برادی کی شکایات، وزیراعلیٰ کی سربراہی میں کمیٹی قائم
  • کراچی: بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے واقعات، ایڈیشنل آئی جی نے کیمٹی قائم کردی
  • بلاک بسٹر انڈین فلم سیریز ’ہیرا پھیری‘ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
  • زمینوں کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری، وزیراعلیٰ سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی
  • برطانوی شہری نے ایک دن میں 42 عجائب گھروں کا دورہ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 58 ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے ہیں
  • انٹر کے نتائج کی تحقیقات: پارلیمانی کمیٹی کا اعتراضات کو تھرڈ پارٹی سے چیک کروانے کا فیصلہ