ایف بی آر نے فیس لیس سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی، درجنوں ایجنٹس کے لائسنس معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز

ا سلام آباد(سب نیوز ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے، ایف بی آر نے کاروائی کرتے ہوئے درجنوں ایجنٹس کے لائسنس معطل کر دیے ہیں جبکہ تین افراد گرفتار اور ایک اپریزنگ افسر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق پاکستان کسٹمز نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ یہ سسٹم معیاری اور تیز اسسمنٹ کے لئے حال ہی میں متعارف کرایا گیا تھا۔ چونکہ ایسی کوشش کی توقع تھی اس لئے ایف بی آر نے کراچی کسٹمز کی ٹیم کو مسلسل کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جو لو گ فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

کراچی کسٹمز نے اس غیر قانونی سرگرمی میں شامل 45 ایجنٹس کے کسٹمز لائسنس معطل کر دیے ہیں اور ان کے خلاف کسٹمز ایجنٹس رولز کے تحت شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ہیر پھیر کی اس کوشش میں ملی بھگت کے مرتکب ایک اپریزنگ افسر کو ایف بی آر نے گزشتہ روز معطل کرکے اس کے خلاف افیشینسی اور ڈسپلن رولز کے تحت باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے میں ملوث ایجنٹس، اپریزنگ افسر اور دیگر پرائیویٹ افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایک تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے اور اب تک تین افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کسٹمز کلیئرنس کا کام موثر طریقے سے کر رہا ہے جس کی وجہ سے کسٹمز کلیئرنس میں کسی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہو رہی ہے۔ اس سسٹم کو کسٹمز کلیئرنس کے میدان میں اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے اور وزیر اعظم پاکستان نے تقریبا دو ہفتے قبل اس سسٹم کا افتتاح کیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سسٹم میں ہیر پھیر کرنے فیس لیس کسٹمز لائسنس معطل ایف بی آر نے نے فیس لیس ایجنٹس کے کے خلاف کی کوشش

پڑھیں:

جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے کو کوشش کرنے والے 12 افراد گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد جعلی دستاویز اور تعلیمی اسناد کی بنیاد پر امریکی ویزا حاصل کرنے آئے تھے۔ گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ایف ائی اے ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے امریکا کے بی ون بی ٹو ویزے کیلئے درخواست دی تھی، تمام افراد تعلیمی کانفرنس میں شرکت کےلیے امریکا جانا جانے کے خواہاں تھے۔

حراست میں لیے گئے افراد ایک گروپ میں ویزا کانفرنس میں شرکت کیلئے جانا چاہتے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر نے فیس لیس سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی، درجنوں ایجنٹس کے لائسنس معطل
  • ایف بی آر نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی
  • جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے کو کوشش کرنے والے 12 افراد گرفتار
  • عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے مقدمے میں 10 مجرموں کی سزا معطل
  • وکالت کے لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے بار ووکیشنل کورس لازمی
  • بغدادی میں بھتہ خوری کی کوشش ناکام، گینگ وار کا کارندہ دھر لیا
  • مسئلہ پاراچنار کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کو مقامی عمائدین نے ناکام بنا دیا، علامہ احمد اقبال رضوی
  • برطانیہ سے6700موبائل سمز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • روسی فوج نے ایٹمی بجلی گھر پر حملے کی یوکرینی کوشش ناکام بنادی