2025-04-15@12:02:41 GMT
تلاش کی گنتی: 502

«کی شہادت کا اعلان»:

    بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کے لیے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، نئے ججز تعیناتی کی منظوری اس کے علاوہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامزدگی کے لیے 2 مئی کو بھی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ 2 مئی کے اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے لیے ججز کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
    امریکی کانگریس کا ایک تین رکنی وفد آج کل پاکستان کے دورہ پر ہے۔اس دورہ کے حوالے سے پہلے تحریک انصاف میں بہت جوش و خروش تھا۔یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ امریکا میں مقیم تحریک انصاف کے دوست ہی ان کانگریس مین کو پاکستان بھیج رہے ہیں۔ ایسا تاثر دیا جا رہا تھا کہ ان کانگریس مینز کا وفد پاکستان پہنچ ہی تحریک انصاف کی مدد کے لیے رہا ہے۔ ہمیں تو یہی بتایا جا رہا تھا کہ اس وفد کو ایسے ہی سمجھیں جیسے ٹرمپ خود آرہے ہیں۔ یہ وفد پاکستان کی سیاست میں ایک طوفان لے آئے گا اور اسٹبلشمنٹ کے لیے مسائل پیدا کر دے گا۔ پہلے تو یہ تاثر تھا کہ کانگریس کا یہ...
    لیجنڈری گلوکارہ نور جہاں اور اعجاز درانی کی بیٹی نازیہ درانی نے ایک انٹرویو میں پہلی بار والدین کی نجی زندگی سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔ نازیہ اعجاز درانی نے بتایا کہ والدین کے درمیان علیحدگی ہونے کے باوجود وہ مرتے دم تک ایک دوسرے کے اچھے دوست تھے۔ گلوکارہ کی بیٹی نے بتایا کہ ان کے والد اعجاز درانی نے ہمیشہ ماں نور جہاں کی بے پناہ عزت کی اور احترام کا یہ رشتہ آخری وقت تک برقرار رہا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وفات سے قبل والد اعجاز درانی ہی والدہ نورجہاں کو اسپتال لیکر گئے تھے اور دیکھ بھال کی تھی۔ لیجنڈری گلوکارہ نور جہاں کی بیٹی نے بتایا کہ ان کی والدہ بے پناہ مصروفیت اور مقبولیت کے باوجود...
    سپریم کورٹ آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ججوں کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین اور جسٹس محمد آصف اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور دیگر فریقوں کو نوٹسز جاری کردیے۔سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر نئے حلف سے سنیارٹی گنی جائے گی تو تبادلے سے پہلے والی سروس صفر ہوجائے گی۔جس پر 5 مدعی ججوں کے وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ اسی لیے آئین میں کہا گیا ہے کہ ججوں کی رضامندی لینے کے بعد ہی ان کا تبادلہ کیا جائے۔کیس کی  مزید سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سمیت دیگر ٹرانسفر ہونے والے ججز کو کام سے روکنے اور نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے کی استدعا سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مسترد کردی۔ سپریم کورٹ کے ججز جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے تبادلے اور سنیارٹی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں ججز تبادلہ کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے اہم سوالات اٹھادیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں کے وکیل منیر اے ملک نے دلائل دیے اور کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے ججز کے معاملے کو آرٹیکل 175 کے ساتھ دیکھنا چاہیے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے...
    ججز ٹرانسفر کیس، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد، 3ججز کو نوٹس جاری کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران ہائی کورٹ کے تین ججز، اٹارنی جنرل پاکستان اور جوڈیشل کمیشن کو نوٹسز جاری کردیے۔سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے اور سنیارٹی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اس معاملے پر ہمارے سامنے سات درخواستیں آئی ہیں، سنیارٹی کیس میں...
    غلام محمد صفی نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد کشمیر کاز کے ایک سچے حامی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں و کشمیر شاخ نے جماعت اسلامی کے ممتاز رہنما پروفیسر خورشید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے جماعت اسلامی پاکستان کے ممتاز رہنما، نامور مفکر اور مدبر پروفیسر خورشید احمد کے انتقال کو امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد ایک نہایت ہی...
    سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی سے متعلق اہم کیس کی سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے جسٹس خادم حسین اور جسٹس آصف سعید کو بھی کام سے روکنے کی استدعا قبول نہیں کی۔ عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت متعلقہ ہائیکورٹس کے رجسٹرارز کو نوٹسز جاری کر دیے، جبکہ اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر معاونت کی ہدایت کی گئی ہے۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیس میں...
    اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے رکن جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی سنیارٹی پر ہونے والے تنازع  سے متعلق درخواست پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے5  رکنی آئینی بنچ کے سامنے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سینئر جج قرار دینے، تین ججوں کی دوسرے ہائی کورٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر اور ٹرانسفر ہونے والے ججوں کو کام سے روکنے کے لیے دائر7  آئینی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بنچ کل ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔ بنچ میں...
    حافظ نعیم الرحمن نے خط میں کہا کہ آج ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ نسل کشی سے کم نہیں۔ معصوم شہری، بشمول خواتین اور بچے، بلاتمیز قتل کیے جا رہے ہیں۔ اسپتال، صحافی، اسکول، اور پناہ گاہیں جو بین الاقوامی قوانین کے تحت محفوظ تصور کی جاتی ہیں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ظلم کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی یا بے عملی انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام خط لکھ کر ان کی توجہ غزہ میں جاری صہیونی سفاکیت کی طرف دلائی ہے اور اہل فلسطین کی مدد کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے بورڈ نے آئی نائن فور میں ورکنگ ویمن ہاسٹل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسپیشل ایجوکیشن کے سینٹر کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔ وزارتِ تعلیم اور وزارتِ انسانی حقوق نے ہاسٹل تعمیر کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزیرِ اعظم نے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل کم کرنے کے لیے ہاسٹل تعمیر کرنے کی ہدایات دیں۔ سی ڈی اے نے وزارتِ تعلیم کو منظوری سے متعلق نوٹی فکیشن بھجوا دیا ہے۔ سیکریٹری وزارتِ تعلیم کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ہاسٹل کی تعمیر سے...
    اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی ہے اور سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدرات سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، جس میں 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے داسو منصوبے کی لاگت میں اضافے پر اظہار برہمی کیا۔سی ڈی ڈبلیو پی نے 6 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیے، بلوچستان میں تعلیم کے معیار اور رسائی کیلئے 28 ارب روپے کا منصوبہ تجویز کیا گیا، شیخوپورہ میں قائداعظم یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں آئی ٹی...
    سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں10میں سے 4ترقیاتی منصوبوں کی منظوری آئی ٹی اسٹارٹ اپس، ٹریننگ اور وی سی کے لیے 5ارب روپے کا منصوبہ منظور حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی ہے اور سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے جن میں سے 4کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدرات سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، جس میں 10ترقیاتی منصوبوں کو منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا تاہم صرف 4منصوبوں کی منظوری اور 6کو ایکنک بھیج دیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے داسو منصوبے کی لاگت میں اضافے پر اظہار برہمی کیا۔سی...
    سٹی42: وفاقی حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دیا ہے۔ سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے آج اپنے اجلاس میں داسو ڈیم پروجیکٹ کی لاگت کے نئے تخمینہ کی منظوری دی۔سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی  کے اجلاس میں 10 ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے جن میں سے CDWP نے  4  منصوبوں کی منظوری دے دی، باقی چھ منصوبوں کو ایکنک دیکھے گی۔    اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا  بلوچستان میں تعلیم کے معیار میں بہتری اور رسائی بہتر بنانے کے لئے کیلئے 28 ارب روپے کا منصوبہ تجویز کیا گیا۔  شیخوپورہ میں قائداعظم یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کرنے کی منظوری...
    حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی، سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدرات سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، جس میں 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے داسو منصوبے کی لاگت میں اضافے پر اظہار برہمی کیا۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے 6 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیے، بلوچستان میں تعلیم کے معیار اور رسائی کے لیے 28 ارب روپے کا منصوبہ تجویز کیا گیا، شیخوپورہ میں قائداعظم یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں آئی ٹی اسٹارٹ اپس،...
    ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے اور ریلیاں، مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ شرکا نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ان کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا۔کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔اٹک، ٹیکسلا خانپور، خانیوال ، فاروق آباد، ساہیوال، وزیر آباد، بھلوال، وہاڑی ، مری، بہاولپور میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ حیدرآباد، جیکب آباد،...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی گئی۔ روز نامہ جنگ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جسٹس باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری اکثریتی رائے سے ہوئی۔ تحریک انصاف کے ارکان بیرسٹر گوہر اور علی ظفر نے بھی جسٹس باقرنجفی کے حق میں ووٹ دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس باقر نجفی کے خلاف کمیشن کی مخالفانہ رائے متفقہ طور پر حذف کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چار ریٹائرڈ ججز کو بطور رکن جوڈیشل کمیشن تعینات کرنے کی...
    نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماء مشائخ نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی، مفتی مفتی منیب الرحمن، مولانا فضل الرحمن نے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک میں غزہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کی امداد و نصرت و یکجہتی کیلئے شرعاً جہاد فرض ہونے کا واضح جرأت مندانہ تاریخی اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس کے جاری کردہ متفقہ اعلامیہ اور قراردادوں کا خیرمقدم اور تائید و حمایت کرتے ہوئے اسے غزہ فلسطین اور عالم اسلام کے غیور مسلمانوں کے دینی ملی جذبات و امنگوں کا آئینہ دار قرار دیا ہے، جس میں مفتی اعظم...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ سنگل بینچ سے ڈویژن بینچ میں کیسز کی منتقلی بغیر قانونی جواز کے کرنے سے روک دیا ہے عدالت کی جانب سے یہ واضح ہدایت دی گئی ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار آئندہ کسی بھی کیس کی ٹرانسفر یا مارکنگ کرتے وقت عدالتی گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھیں فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈویژن بینچ میں مقرر کیے گئے کیسز کو واپس دیگر بینچز میں بھیجنے کا عمل بھی روک دیا جائے عدالت نے حکم دیا کہ جب تک فل کورٹ ہائیکورٹ رولز سے متعلق مزید رائے نہیں دیتا تب تک انہی جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عمل...
    --- فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ بغیر قانونی جواز کے کیس سنگل سے ڈویژن بینچ ٹرانسفر کرنے سے روک دیا۔ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ ٹرانسفر یا مارکنگ کرتے ہوئے عدالتی گائیڈ لائنز مدنظر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔عدلت نے قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈویژن بینچ میں مقرر کردہ کیسز دوبارہ واپس مختلف بینچز میں بھیجنے کا بھی حکم دیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے 12 صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ جب تک فل کورٹ ہائی کورٹ رولز پر مزید رائے نہ دے انہی گائیڈ لائنز پر عمل کریں، ہائی کورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے حزب اختلاف کی جانب سے کورم کی نشاندہی اور ایوان سے واک آؤٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ آج کے اجلاس میں سوالات کی اکثریت خود اپوزیشن کی جانب سے تھی، اس کے باوجود اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی سے اہم موقع پر واک آؤٹ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق نہر (کینالز) سے متعلق بحث میں 30 ارکان نے حصہ لیا، تاہم اپوزیشن نے اس اہم بحث میں شرکت کے بجائے ایوان سے غیر حاضری کو ترجیح دی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سوا تمام اپوزیشن جماعتیں کارروائی سے غیر حاضر رہیں۔ ایاز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہو گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور ہوگا۔ سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اعلامیہ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج کی 24 جولائی 2024 کے کمیشن ریمارکس حذف کرنے کی درخواست بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈپٹی رجسٹرار کو بغیر قانونی جواز کیس سنگل سے ڈویژن بینچ ٹرانسفر نہ کرنیکا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ بغیر قانونی جواز کیس سنگل سے ڈویژن بینچ ٹرانسفر کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کےمطابق عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ ٹرانسفر یا مارکنگ کرتے ہوئے عدالتی گائیڈ لائنز مدنظر رکھنے اور قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈویژن بینچ میں مقرر کردہ کیسز دوبارہ واپس مختلف بینچز میں بھیجنے کا بھی حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے 12 صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو...
    اسلام آباد  ( نوائے وقت رپورٹ) مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے اسرائیل اور اس کے حامیوں کا مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسلامی حکومتوں پر جہاد فرض ہوچکا ہے اور مسلم ممالک کی فوجیں اور اسلحہ کس کام کے اگر وہ مسلمانوں کو اس ظلم وستم سے نجات نہیں دلاسکتے۔اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اسرائیل اور امریکا کے ہاتھ کھلونا بن چکی ہے۔جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر بمباری ہورہی ہے ۔ امت مسلمہ قبلہ اوّل کی حفاظت کے لیے لڑنے والے مجاہدین کی کوئی مدد نہیں کرسکی۔ آج امت مسلمہ قراردادوں اور کانفرنسوں پر لگی ہوئی ہے،...
    ویب ڈیسک: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت سمیت تمام اسلامی حکومتوں پر جہاد اب فرض ہوچکا ہے، امت مسلمہ اسرائیل کیخلاف قرارداوں، کانفرنسوں کے بجائے جہاد کا اعلان کرے۔ اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تقاضا یہ تھا کہ ہم یہاں جمع ہونے کی بجائے غزہ میں جمع ہوتے، ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم فلسطینی مجاہدین کےلیے عملی طور پر کچھ نہیں کر پا رہے، اہل فلسطین کی عملی، جانی اور مالی مدد امت مسلمہ پر فرض ہے۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ 55 ہزار...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ بغیر قانونی جواز کیس سنگل سے ڈویژن بینچ ٹرانسفر کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ ٹرانسفر یا مارکنگ کرتے ہوئے عدالتی گائیڈ لائنز مدنظر رکھنے اور قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈویژن بینچ میں مقرر کردہ کیسز دوبارہ واپس مختلف بینچز میں بھیجنے کا بھی حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے 12 صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو حکم دیا کہ جب تک فل کورٹ ہائیکورٹ رولز پر مزید رائے نا دے انہی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ  ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے مطابق ڈپٹی...
    ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائی کورٹ نے علیمہ خان کی درخواست پر عمران خان سے ملاقات کا حکم دے دیا، علیمہ خان آرڈر لے کر جیل روانہ ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست منظور ہوگئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست منظور کی اور سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو علیمہ خان اور عمران خان کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی عدالت نے حکم میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے بھی ایسی درخواستیں منظور کرچکی ہے، بہن کی بھائی سے جیل...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وفد نے ملاقات میں پاکستان میں بہتر ہوتی سرمایہ کاری فضا پر اطمینان کا اظہار اور سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز میں امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینئر بیورو آفیشل ایرک میئر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات پاکستان کی معدنی سرمایہ کاری فورم کے پس منظر میں ہوئی، اس اپنی نوعیت کے پہلے فورم کی تعریف کرتے ہوئے وفد نے باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داریوں...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جہاں انہوں نے معدنی ترقی میں پاکستان سے شراکت داری پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں امریکا کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینئر عہدیدار ایرک میئر کی سربراہی میں اعلیٰ امریکی وفد نے ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ ملاقات پاکستان منرل انوسٹمنٹ فورم کے انعقاد کے موقع پر ہوئی ہے اور وفد نے پہلی نوعیت کے پہلے فورم کے...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے آج امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں پوپ فرانس غزہ میں اسرائیلی مظالم پر ایک بار پھر بول پڑے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین...
    طالبان کے زیرِ انتظام افغان عبوری حکومت نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں سے پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔ کابل میں افغان صدارتی محل سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ بیان کے مطابق اجلاس میں کابینہ کے ارکان نے شرکت کی اور پاکستان میں افغان شہریوں سے برتاؤ کو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید مذمت پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے پنجاب کی طرح سندھ میں موٹرویز نہ بنائے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین قرۃ العین مری کی زیرِ صدارت ہوا جس میں سندھ میں موٹرویز کی تعمیر کا معاملہ زیر غور آیا تو پیپلز پارٹی کے سینیٹرز شدید برہم ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے اظہارِ خیال کیا کہ پنجاب کے ہر علاقے میں موٹرویز پہنچا دی گئی ہیں لیکن سندھ میں ان کی تعمیر میں تاخیر کی جا رہی ہے۔سینیٹر جام سیف اللہ خان نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی صرف قومی نوعیت کے منصوبوں کی تعمیر کا کہا ہے،...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چائلڈ کیئر اصلاحات کا آغاز کیا جا رہا ہے، ایس او ایس انٹرنیشنل کا شراکتی کردار اہم ہو گا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایس او ایس چلڈرن ویلیج انٹرنیشنل کے صدر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران یتیم اور بے سہارا بچوں کےتحفظ، تعلیم، ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے اشتراک کار مزید بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔پنجاب میں ایس او ایس ماڈل کے فروغ اور بہتری کے لیے تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جگن کاظم وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کس بات کی معترف؟معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز جو وعدہ کرتی ہیں اسے وقت سے...
    سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ نے مولانا حامد الحق حقانی کی دینی، قومی اور سیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ان کی گراں قدر کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی اسکالر علامہ سید جواد نقوی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان (س) کے سربراہ، مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نائب مہتمم دارالعلوم مولانا راشد الحق سمیع اور سیاسی جانشین مولانا عبدالحق ثانی سے الحق دفتر میں ملاقات کی۔ علامہ جواد نقوی نے مولانا حامد الحق حقانی کی دینی، قومی اور سیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ان کی گراں قدر کوششوں...
    سینیارٹی کا معاملہ: سپریم کورٹ آئینی بینچ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )سپریم کورٹ کا آئینی بینچ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینیارٹی کے معاملے پر دائر مختلف درخواستوں کی سماعت 14 اپریل کو کرے گا، یہ معاملہ دیگر صوبوں سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے کے بعد پیش آیا تھا۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ یہ پیش رفت یکم فروری کو لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک،...
    ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں بلوچستان اور ملک میں بڑھتی امن و امان کی صورتحال اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی اور اپوزیشن لیڈر کو ملاقات اجازت نہ دینے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ شہرام ترکئی، اسد قیصر پارٹی کے سینئر لوگ ہیں، علی امین گنڈا پور کو ایسے بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ پارلیمانی پارٹی نے اپنے ممبر قومی اسمبلی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا اور کہا...
    اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطینوں سے اظہاریکجہتی کیلیے کراچی کے بازارآج  بند رہیں گے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کی بیشتر تاجر تنظیموں نے آج بازاربند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تاجر رہنماؤں نے تمام تاجروں سے آج مارکیٹس بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔ تاجر رہنماؤں رضوان عرفان، شاکر فینسی ، یعقوب بالی، عبدالرؤف ابراہیم اور دیگر کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام الیکٹرانک مارکیٹس، میٹھا در اولڈ سٹی ایریا، صرافہ بازار آج بند رہیں گے۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار بھی بند رہے گی۔ کراچی ہول سیل گروسزر ایسوسی ایشن کی طرف سے اسرائیل کے خلاف...
    وزیرِ اعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کیخلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کے تاثرات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے. ان شاء اللہ پاکستان...
    امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے، انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے ان کے پیغام کا خیرمقدم کیا۔ اپنی گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے، انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ دوران گفتگو دونوں راہنماؤں نے غزہ...
     قبل ازیں جامعہ شہید مطہری پہنچے تو پرنسپل جامعہ شہید مطہری و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اُن کا استقبال کیا۔ علامہ امین شہیدی نے ورثاء سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ اُمت واحدہ پاکستان معروف عالم دین علامہ محمد امین شہیدی نے ملتان میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی وفات پر اُن کے بھائیوں اور بیٹے سے اظہار افسوس کیا۔ قبل ازیں جامعہ شہید مطہری پہنچے تو پرنسپل جامعہ شہید مطہری و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اُن کا استقبال کیا۔ علامہ امین شہیدی نے ورثاء سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی قبر پر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن )حمزہ شہباز شریف نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے اعلان پر اظہار تشکر کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کے روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف،محمد نواز شریف اور (ن) لیگ کا ایک اور وعدہ تکمیل کی طرف گامزن ہے،معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے وعدے پر امید سحر کی کرن پڑ رہی ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد کی بڑی کمی زراعت،صنعت اور تجارت کیلئے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہنڈائی ٹوسان ہائبرڈ باضابطہ طور پر پاکستان میں متعارف کروائی جا رہی ہے جو ملک میں ہائبرڈ گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2025 کے آغاز سے ہی پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں کیا اسپورٹیج ایل، گوگو باکس ای وی، جے اے سی ٹی9 ہنٹر، ایم جی ایچ ایس ٹرافی، اور اسوزو ڈی میکس جیسے ماڈلز پہلے ہی لانچ ہو چکے ہیں۔ اب ہنڈائی بھی اپنی مقبول ایس یو وی، ٹوسان کے ہائبرڈ ماڈل کے ساتھ میدان میں اترنے والی ہے۔ دسمبر 2024 میں پاکستان میں ہنڈائی ٹوسان ہائبرڈ کو پہلی بار دیکھا گیا تھاجس کے بعد گاڑی کے ممکنہ لانچ سے...
    ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی رہائی کیلئے صوبائی امیر جماعت اسلامی و ایم پی اے ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی گرفتار خواتین رہنماؤں کی رہائی کے لئے گوادر سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سات اپریل کو حق دو تحریک کی جانب سے گوادر سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔ بلوچستان کی بیٹیوں کی رہائی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے لانگ مارچ کر رہے ہیں۔
    قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں معافی اور بقیہ سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا ہے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے اس جدید سسٹم کا افتتاح کیا جس کے ذریعے قیدیوں کے اہل خانہ صرف ایک ایس ایم ایس کے ذریعے ان کی رہائی کی تاریخ اور سزا میں معافی کی تفصیلات حاصل کر سکیں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی سزا میں معافی کی تفصیلات اور رہائی کی تاریخ کے بارے میں معلومات کے لیے اہل خانہ پی ایم آئی ایس سپیس پرنسل کمپیوٹر نمبر لکھ کر 8070 پر میسج کر سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے جوابی میسج میں گزشتہ دو معافیوں کی...
    اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر سیکرٹری داخلہ، محکمہ داخلہ پنجاب اور سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرا دی۔ پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سلمان اکرم راجا اور شعیب شاہین ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ اس عدالت کے لارجر بینچ نے 24 مارچ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی درخواستوں پر فیصلہ دیا، جس کے مطابق منگل اور جمعرات کو ملاقات کرانا ضروری ہے لیکن جیل حکام...
    فوٹو: فائل وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ گزشتہ سال اسی ماہ یہ شرح 20.7 فیصد تھی۔ وزیراعظم کا بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلانوزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی حکومتی پالیسیوں کی درست...
    اسلام آباد: تاجروں اور صنعت کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف پیکیج گھریلو صارفین اور انڈسٹری کے لیے خوش آئند ہے، اس اقدام سے برآمدات میں بہتری آئے گی۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف خوش آئند ہے، اس اقدام سے برآمدات میں بہتری آئے گی، شرح سود میں کمی ہوئی ہے اور ملک درست سمت میں جا رہا ہے۔ تاجر رہنما ایس ایم تنویر نے پیکج پر وزیراعظم اور آرمی چیف کا شکریہ...
    حریت ٹرجمان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں حالات پر امن ہونے کے اپنے جھوٹے بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے کشمیری مسلمانوں کی جائیدادوں کی ضبطگی اور سرکاری ملازمتوں سے ان کی برطرفی کا واحد مقصد انہیں معاشی طور پر کمزور کرنا اور علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی...
    ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے بعد 17 ویں مہینے کے موقع پر 17 منٹ کی "علامتی موت” اور علامتی جنازوں کے ذریعے اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ جنگ کیخلاف پھر سے مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ امریکی ریاست میساچوسٹس میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے بعد 17 ویں مہینے کے موقع پر 17 منٹ کی "علامتی موت” اور علامتی جنازوں کے ذریعے اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے...
    ---فائل فوٹو  رضاکارانہ طور اپنے ملک واپسی کی ڈیڈ لائن کے ختم ہونے کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے قائم کیے گئے کیمپ میں کام جاری ہے۔عید کے تیسرے روز صرف 105 افراد پر مشتمل 5 خاندان واپس جا سکے۔یاد رہے کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل یکم اپریل سے شروع ہونا تھا۔ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، آج سے بھیجنے کا عمل شروعافغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم... دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 7 لاکھ 9 ہزار سے 278 ہے، یہاں افغان مہاجرین کے 43 کیمپس ہیں۔دستاویز کے مطابق کیمپوں...
    بلوچستان کے مسائل پر سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پرسپریم کورٹ بار کا اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے بلوچستان کے مسائل کے مستقل حل سے متعلق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک سے ملاقات کی اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری بیان کے مطابق صدر بار میاں رؤف عطا اور ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات میں سینیٹر میرکبیر محمد شاہی بھی موجود تھے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ملاقات بلوچستان میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام قومی سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کے تناظر اور...
      کوئٹہ: سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل کا کہنا ہے کہ اگر 2 دن میں گرفتار خواتین کو رہا نا کیا گیا تو کوئٹہ کی جانب مارچ کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق لک پاس مستونگ پر بی این پی (مینگل) کا دھرنا اختر مینگل کی قیادت میں پانچویں روز بھی جاری ہے۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا،ماورائے آئین خواتین کی گرفتاری قابل قبول نہیں، 2 دن میں خواتین کو رہا نہ کیا گیا تو کوئٹہ کی جانب مارچ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خواتین کی رہائی تک واپس نہیں آئیں گے اور احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ Post Views: 1
    بیجنگ:چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کے ترجمان سینئر کرنل شی ای نے کہا ہےکہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کا ایسٹرن تھیٹر منگل کے روز سے آرمی، بحریہ ، فضائیہ اور راکٹ فورس پر مشتمل افواج کو منظم کر کے ہوائی جہازوں اور بحری جہازوں کو مختلف سمت سے جزیرہ تائیوان کےقریب لا رہا ہے، تاکہ بحری اور فضائی جنگی تیاریوں کے گشت ، جامع کنڑول حاصل کرنے ، سمندر اور زمین سے حملہ کرنے اور کلیدی علاقوں اور راستوں کو سیل اور کنٹرول کرنے سمیت دیگر پروگراموں کی مشق کی جائے اور تھیٹر کے فوجیوں کی مشترکہ کارروائیوں اور حقیقی لڑائی کی صلاحیت کو جانچا جاسکے۔ یہ تائیوان کی علیحدگی پسندی کے لیے ایک سنجیدہ انتباہ اور موثر...
    ویب ڈیسک: افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔  ذرائع محکمہ داخلہ کے پی کے مطابق آج سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل شروع ہو گا، افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہوگئی۔  محکمہ داخلہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ سال 2013ء سے اب تک 65 لاکھ افغان مہاجرین کو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی
    فائل فوٹو افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق افغان مہاجرین کو آج سے واپس بھیجنے کا عمل شروع ہوگا۔ دو ہزار تیرہ سے اب تک لاکھوں افغان مہاجرین کو طورخم سے واپس بھیجا جاچکاہے۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہوگئی ہے۔ 
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عید کے موقع ملاقات کیلئے عوام، کارکنان اور پارٹی عہدیداران بھٹو ہاؤس، نوڈیرو پہنچے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عید کے موقع پر ملاقات کے لئے بھٹو ہاؤس، نوڈیرو کے دروازے کھول دیے گئے۔بلاول بھٹو زرداری سے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں شہریوں نے عید کے موقع پر ملاقات کی، پی پی چیئرمین نے اپنے حلقہ انتخاب سمیت ملک بھر سے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی ہدایات بھی جاری کیں۔
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادتوں کے افسوسناک واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی تاکہ حقائق سامنے آئیں۔ کاٹلنگ واقعے سے متعلق بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد صوبائی حکومت واقعے سے متعلق اپنا واضح موقف دے گی۔ انہوں نے عام شہریوں کی شہادتوں کے واقعے کو قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی علاقے میں پہلے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں محسن باقر اور عباس جیسے بڑے دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ علی امین گنڈاپور نے...
     صدر مملکت آصف علی زرداری نے قلات میں 6 دہشتگرد جہنم واصل کرنے کے آپریشن میں شامل پاک فوج کے جوانوں کو سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری  نے قلات میں دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے  کامیاب کارروائی  کرنے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن کی سلامتی کے لئے جوانوں کا جذبہ اور مہارت ہماری بقا اور دہشتگردی کے خلاف  جنگ میں فتح کے ضامن ہیں۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025  صدر مملکت نے اس عزم کو دہرایا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشتگردوں کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے...
    برونائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) پہلا اسلامی ملک جہاں عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، 29 مارچ کی دوپہر کو شوال کے چاند کی پیدائش کے بعد کئی اسلامی ممالک میں چاند دیکھنے کی کوششیں جاری، دنیا کے بیشتر ممالک میں 31 مارچ کو عید ہونے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق برونائی دارالاسلام دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے جہاں سب سے پہلے عید الفطر 1446 ہجری کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ برونائی دارالاسلام میں 31 مارچ بروز پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔ جبکہ عید الفطر کے چاند کی پیدائش بھی ہو گئی۔   سپارکو کے سائنسی تجزیے کے مطابق شوال کا نیا چاند آج بروز ہفتہ 29...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل ریفائنری کی گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مبینہ طور پر گیس پائپ لائن میں لگنے کے باعث پھیلی تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ کے باعث قریبی علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس سے مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فائر فائٹنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی نقصان کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔ فائر بریگیڈ حکام نے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا، پولیس حکام نے تصدیق...
    ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل ریفائنری کی گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مبینہ طور پر گیس پائپ لائن میں لگنے کے باعث پھیلی تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آگ کے باعث قریبی علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس سے مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فائر فائٹنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی نقصان کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان فائر بریگیڈ حکام نے اسے تیسرے درجے...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد”ہانگ کانگ کے مسائل کی ششماہی رپورٹ” کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو داغدار کرنے والی اس رپورٹ کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ افراتفری سے ترتیب اور پھر ترتیب سے خوشحالی کی طرف بڑھ چکا ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں سلامتی، جمہوریت اور لوگوں کی آزادی اور حقوق کا زیادہ مؤثر طریقے سے تحفظ کیا گیا ہے، اور اس کی ترقی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی۔وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے حالیہ سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلوی حکومت بلوچستان میں مائننگ کے شعبے میں دلچسپی رکھتی ہے اور اس حوالے سے منعقد ہونے والی منرلز کانفرنس میں شرکت کی خواہاں ہے۔ اس موقع پر وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاری اور...
    سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ 2025ء) وہ ملک جہاں سب سے پہلے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں مفتی اعظم اور فتوٰی کونسل کی جانب سے مشترکہ طور پر ماہ مبارک کے اختتام سے متعلق آسٹریلیا میں رہائش پذیر مسلمانوں کو آگاہ کر دیا گیا، جبکہ پاکستان میں بھی شوال کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کر دی گئی۔ آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال کی عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔ آسٹریلین فتوٰی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آسٹریلیا میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیز کو منائی جائے گی۔ دوسری جانب مصر کے نیشنل انسٹی...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ میں عید کی تعطیلات کا اعلان  کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی کورٹ اور سیشن کورٹس میں 29 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے آج ملاقات کا دن ہونے کے باوجود اڈیالہ جیل آنے والے اپوزیشن رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، جس پر اپوزیشن رہنماوں نے حکومت اور متعلقہ حکام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر حسب معمول آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، 4 گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، متعدد بار جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن کسی کو بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، ہم آج ملاقات نہ کروائے جانے کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن فائنل کریں گے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو...
    عدالت کو یقین دہانی کرانے کے باوجود پی ٹی آئی رہنماوں کی اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس،عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کو ججز اور عدلیہ کی بے عزتی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باجود عمران خان سے ملاقات نہ کراکر آج توہین کی گئی، یہ ہماری نہیں، ججز اور عدلیہ کی بے عزتی ہوئی، عدلیہ کی ساکھ اور عزت کو بچانا ججز کا کام ہے، ہمارا کام نہیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شبلی فراز نے کہا کہ عدالتی احکامات کی آج توہین ہوئی، ان احکامات پر عمل درآمد نہیں...
    صدر مملکت آصف علی زرداری - فوٹو: فائل صدر مملکت کی جانب سے عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے اعلان کے بعد سزاؤں میں کمی اور رہا کیے جانے والے قیدیوں کی تعداد سامنے آگئی۔ اس حوالے سے موصولہ دستاویز کے مطابق سینٹرل جیل لاہور میں 196 اور اڈیالہ جیل میں 183 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔اسی طرح اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر 183 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ 105 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی کے بعد مدت مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، ان قیدیوں کو دو دن قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔
    ارشاد قریشی : صدر مملکت کی جانب سے یوم پاکستان،عید الفطر پر قیدیوں کی سزاوں میں کمی کے اعلان کردیا  پنجاب کی 43جیلوں میں مجموعی طور پر 1606قیدیوں کی سزاوں میں کمی کر دی گئی،سزائیں مکمل ہونے پر پنجاب بھر کی جیلوں سے 183قیدیوں کو رہا بھی کر دیا گیا،پنجاب بھر کی جیلوں میں سزاوں میں کمی کاسب سے زیادہ فائدہ سینٹرل جیل لاہور اور اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو ہوا ، سینٹرل جیل لاہور میں 196،اڈیالہ جیل میں 183قیدیوں کی سزاوں میں کمی کی گئی،اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر 183قیدیوں کی سزاوں میں کمی کی گئی  سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025 105قیدیوں کو سزاوں میں کمی کے بعد مدت مکمل...
    ذرائع کے مطابق یہ تعطیلات یکم اپریل سے 2025 سے 8 اپریل 2025 تک ہونگی، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ تعطیلات یکم اپریل سے 2025 سے 8 اپریل 2025 تک ہونگی، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے۔ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختون خوا نے تعطیلات کے دوران سکولز سربراہان، اساتذہ اور منسٹرل اسٹاف کی چھٹیاں نہیں ہونگی، تعطیلات کے دوران بچوں کے داخلے اور کتابوں کی تقسیم کریں گے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیٹر کو بحال کر کے اسے فن و ثقافت کی ترویج کا بہترین ذریعہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تھیٹر معاشرتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے اور عوام میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ان کے مطابق باشعور اور ترقی یافتہ معاشروں میں معیاری تھیٹر کو ہمیشہ باوقار مقام حاصل رہا ہے عالمی یوم تھیٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ تھیٹر فن و ثقافت کا آئینہ دار ہے جو نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ لوگوں میں سماجی آگاہی پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا...
    سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے ملک میں یوریا کے اسٹاک کی پوزیشن اور اس کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔  اجلاس مارکیٹ میں یوریا کی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے حوالے سے تھا۔   اجلاس میں پیٹرولیم اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وزراء، معاون خصوصی طارق باجوہ نے شرکت کی۔ اس کےعلاوہ پیٹرولیم اور صنعت کی وزارتوں کے وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی ۔ کمیٹی نے ملک میں یوریا کے اسٹاک کی پوزیشن اور اس کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔  اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے تفصیلی غور...
    حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ تعطیلات یکم اپریل سے 2025 سے 8 اپریل 2025 تک ہونگی، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے۔ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختون خوا نے تعطیلات کے دوران سکولز سربراہان، اساتذہ اور منسٹرل اسٹاف کی چھٹیاں نہیں ہونگی، تعطیلات کے دوران بچوں کے داخلے اور کتابوں کی تقسیم کریں گے۔
    ویب ڈیسک: کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے قومی ائیر لائن کے 51 فیصد شیئرز فروخت کرنے کیلئے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس  ہوا جہاں قومی ائیر لائن کی نجکاری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی اور فیصلہ کیا کہ قومی ائیرلائن کے 51 فیصد شیئر فروخت کیے جائیں گے۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے کمیٹی نے نئے جہازوں کی خریداری یا لیز پر ٹیکس چھوٹ دینے کی اور خریدار کمپنی کو جہازوں کی لیز یا خریداری پر سیلز...
    لاہور ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی ویمن ونگ کااجلاس،عید کے بعد بانی کی رہائی کیلئے مظاہرے کرنے کا فیصلہ ۔ اجلاس کی صدارت جنرل سیکرٹری ویمن ونگ پاکستان روبینہ شاہین نے کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی ویمن ونگ کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق تحریک کو تیز کرنے کا فیصلہ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی ویمن ونگ کی عہدیداران کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی ۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور اسیران کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری ویمن ونگ لاہور ثمینہ خاور حیات کی شرکت۔ پی ٹی آئی...
    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چینی کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے صنعت، تحفظ خوراک اورتجارت کے سیکرٹریز کو طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد میں چیئرمین پی اے سی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں میں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے چینی کی صورتحال پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا۔ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے تین وفاقی سیکریٹریز کو کل طلب کر لیا۔ سیکرٹری صنعت، سیکرٹری تحفظ خوراک اورتجارت کو طلب کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی اے سی نے وزارت تجارت وصنعت سے چینی رپورٹ طلب کی تھی۔ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہاؤسنگ و تعمیرات کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 پر بھی غورکیا گیا۔ پی اے سی نے پی...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ کارکنوں نے حقیقی آزادی اور بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا عہد کیا ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ قابلِ مذمت ہے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ رات بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا۔
    جیسے جیسے مصنوعی ذہانت (AI) دنیا کو بدل رہی ہے، صنعتوں کو تبدیل کر رہی ہے، اور ہمارے معاشرے کی بنیادوں کو نئے سرے سے تشکیل دے رہی ہے، یہ ضروری ہے کہ ہم اس کے اخلاقی پہلوئوں کو اسلامی اقدار کی روشنی میں پرکھیں۔ قرآن اور حدیث (حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال اور افعال) AI کے اخلاقی پہلوئوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کرتے ہیں، اور یہ رہنمائی فراہم کرتے ہیں کہ کیسے اس کی طاقت کو بہتری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسلامی اخلاقی اقدار: AI اخلاقیات کی بنیاد اسلامی اخلاقیات (توحید)’’خدا کی وحدانیت‘‘ کے تصور پر مبنی ہے، جو تمام چیزوں کی وحدت اور باہمی تعلق پر...
    وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات پر تبادلہ خیال اور باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام اور ترقی لازم و ملزوم ہیں، جمہوری روایات کے فروغ سے ملک میں استحکام ممکن ہوگا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پاکستانی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
    اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک سال کی کشیدگی کے بعد تعلقات بہتر کرنے کے حوالے سے اہم بریک تھرو ہوا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے  ادارہ جاتی روابط کا مفصل پلان تیارکرلیا جبکہ افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے معاملے پر لچک دکھاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق  پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی ((JCC) کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جے سی سی کا اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں ہوگا جس میں نمائندہ خصوصی محمد صادق سول و عسکری حکام کے ہمراہ شرکت کریں گے- ذرائع کا کہنا ہے...
    اسلام ٹائمز: نمازِ جماعت مولانا علی سجاد مرتضوی کی اقتدا میں ادا کی گئی، جس میں عزادارانِ امام علی علیہ السلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے افطار کا بھی وسیع انتظام کیا گیا تھا تاکہ روزہ داران کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ موکب عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کی جانب سے 21 رمضان المبارک، یومِ شہادتِ امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر مرکزی جلوس کے شرکاء کے لیے باغِ زہرا اسٹریٹ، کھارادر میں نمازِ مغربین باجماعت اور افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ نمازِ جماعت مولانا علی سجاد مرتضوی کی اقتدا میں ادا کی گئی، جس میں عزادارانِ امام علی علیہ السلام کی بڑی تعداد نے شرکت...
    احمد نورانی کے بھائیوں کی گمشدگی کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے ان کی والدہ کی درخواست پر سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔ فیکٹ فوکس نامی نیوز آؤٹ لیٹ سے منسلک امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی نے حال ہی میں ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار اور ان کے رشتہ داروں کے بارے میں ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی تھی۔ احمد نورانی کے دو بھائی محمد سیف الرحمن حیدر اور محمد علی بدھ کی علی الصبح اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہوگئے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے ان کی والدہ کی درخواست پر سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔ فیکٹ فوکس نامی نیوز آؤٹ لیٹ سے منسلک امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی نے حال ہی میں ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار اور ان کے رشتہ داروں کے بارے میں ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی تھی۔ احمد نورانی کے دو بھائی محمد سیف الرحمن حیدر اور محمد علی بدھ کی علی الصبح اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ احمد نورانی نورانی کی والدہ آمنہ بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے دونوں بیٹوں کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار...
    ---فائل فوٹو  امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی کے بھائیوں کی بازیابی کے لیے صحافی کی والدہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔ایس ایچ او کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے جیو فنسنگ کی ہے، سی ڈی آر منگوائی ہے، اس گھر کے قریب سے کیمرے بھی چیک کروائے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایچ او کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو 26 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرامریکا میں مقیم...
    آئی جی کے پی کے اپنے وزیراعلیٰ کو لکھے گئے مراسلے میں کہنا تھا کہ کے پی کو بھی ہارڈ ایریا قرار دے کر پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے، بلوچستان کو ہارڈ ایریا قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے سے متعلق آئی جی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خط لکھ دیا۔ مراسلے میں آئی جی ذوالفقار حمید نے وزیراعلیٰ سے کے پی کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ کیا،...
    وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں عید الفطر پر 5 روزہ تعطیلات، وفاقی حکومت نے منظوری دیدی وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
    یوم پاکستان ،سعودی قیادت کا پاکستان کی ترقی،امن اور سلامتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سعودی قیادت کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے صدر پاکستان کو مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں پاکستان کی ترقی،امن اور سلامتی سمیت خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے نام مکتوب میں سعودی قیادت نے یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو ترقی،خوشحالی،امن اور سلامتی کے ساتھ آگے بڑھائے۔
      اسلام آباد: پاکستان میں زمین سے محبت کے اظہار کیلئے ارتھ آور کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان میں پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ اور ایوان صدر کی لائٹیں بند کر دی گئیں، لاہور میں واپڈا ہاؤس کی روشنیاں گل کر دی گئیں۔ پشاور میوزیم، کراچی میں مزار قائد کی لائٹیں بند کردی گئیں، کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کی لائٹیں بند کر دی گئیں، ارتھ آور پر لائٹس ایک گھنٹے کےلیے بند کی گئی ہیں۔ مینارپاکستان اور بادشاہی مسجد کی لائٹیں بند نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ 2007 میں ارتھ آور متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے۔ ارتھ آور کو منانے کا مقصد کرہ...