صدر مملکت کا عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری - فوٹو: فائل
صدر مملکت کی جانب سے عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے اعلان کے بعد سزاؤں میں کمی اور رہا کیے جانے والے قیدیوں کی تعداد سامنے آگئی۔
اس حوالے سے موصولہ دستاویز کے مطابق سینٹرل جیل لاہور میں 196 اور اڈیالہ جیل میں 183 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔
اسی طرح اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر 183 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ 105 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی کے بعد مدت مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، ان قیدیوں کو دو دن قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اڈیالہ جیل
پڑھیں:
عید کا دن ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے‘، صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمدشہبازشریف نے عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغامات میں پوری قوم اور عالم اسلام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے عید کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ عید الفطر رمضان المبارک کی برکتوں کے بعد اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، جو ہمیں روزے کی مشقت کے بعد عطا ہوا۔ یہ مقدس مہینہ ہمیں صبر، برداشت اور قرب الہی حاصل کرنے کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عید کے اس پرمسرت موقع پر ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے، اس لیے زکوٰۃ، صدقات اور فطرانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ کوئی ضرورت مند عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے۔
صدر نے مزید کہا کہ عید کا دن ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جلد آزادی کے ساتھ عید نصیب فرمائے اور ملک کو امن و خوشحالی کی راہ پر ڈال دے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں خوشی اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک میں ہمیں تقویٰ، صبر اور قربانی کی تربیت ملی، جسے ہمیں اپنی زندگیوں میں جاری رکھنا چاہیے اور اسلامی اصولوں پر کاربند رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق ہیں، ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا اور ملکی سالمیت و استحکام کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، اس موقع پر ہم ان تمام شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کیں۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔