2025-02-20@02:51:48 GMT
تلاش کی گنتی: 26

«کو ڈی پورٹ»:

    محرابپور،مرتضی خان جتوئی کو ہتھکڑیاں لگاکر بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا جارہا ہے ،چھوٹی تصویر میں جی ڈی اے رہنما پریس کانفرنس کررہے ہیں
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےآب و ہوا میں تبدیلیوں کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانسنگ کے سلسلہ میں اپنے وعدے پورے کریں گے، پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ مختلف منصوبوں پر عملدرآمد سمیت موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں اہم امور پر کام جاری رکھے گا۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)متحدہ عرب امارات میں خودکشی کی کوشش کرنے والے ملزم سمیت 12 ممالک سے 131 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ان پاکستانیوں کو گزشتہ 37 گھنٹوں کے دوران ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے 16 افراد کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 6 کو قلات، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاڑکانہ اور راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔(جاری ہے) امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ، منشیات کیسز، پاسپورٹ گم کرنے اور سزا پوری ہونے، کام سے مفرور 74 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔امارات میں خودکشی کی کوشش، بلیک لسٹ، منشیات کیس، غیر قانونی داخلے اور قیام پر غیر قانونی...
    ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن محمد علی عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اسلام آباد سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد علی عامر کی خدمات پنجاب حکومت کو واپس کردی گئیں۔ فیصل نثار چوہدری کو ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔فیصل نثار چوہدری ڈی جی سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ تعینات تھے۔ ان کی تقرری کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔
    سی ڈی اے ایڈمن کا بڑا فیصلہ ، سات آفیسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کون کونسے آفیسران شامل ؟ دستاویز سب نیوز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز سالام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تحریری احکامات میں سی ڈی اے کے سات آفیسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لیکر ایڈمن کے دینے کا کہا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ عبدالرحیم کی جانب سے جاری مراسلے میں ایاز خان سے گاڑی ڈبل کیبن ، آصف مجید ڈبل کیبن ، عامر شہزاد ٹیوٹا کرولا کار ، عرفان خان مروت ڈبل کیبن ، آفتاب سلیم سوزوکی وین ، ڈاکٹر قدیر سوزوکی کلٹس اور مہربان خان سے سوزوکی وین واپس لیکر ایڈمن پول کو...
    لاہور: نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان اور سیکریٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ فلسطین پر ازسرِنو جنگ مسلط کرنے اور غزہ کی زمین ہڑپ کرنے کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی دھمکیاں نہ صرف مشرقِ وسطٰی بلکہ پوری دُنیا کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی بھونڈی سازش ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ   امریکی صدر نے اپنے ابتدائی دِنوں میں ہی امریکی حواس باختگی اور انسانیت سے بدترین دشمنی اور تعصبات کی آگ بھڑکادی ہے، امریکی صدر کے پے در پے غیرقانونی، غیرجمہوری اور غیرانسانی اعلانات ساری دُنیا کو غیرمحفوظ بنارہے ہیں۔ انہوں نےمزید کہاکہ   امریکا خود اپنے خلاف گریٹ ورلڈ الائنس کے مواقع تیزتر کررہا ہے۔ ٹرمپ...
    صارم : فوٹو فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے صارم کے کیس میں پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوگئیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ 7 سالہ صارم کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران  پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوئی ہیں، حراست میں لیے گئے تمام مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آئیں۔ نارتھ کراچی: صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ سامنے آگئیڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو کیمیکل ایگزیمنیشن...
    نیو دہلی: بھارت کی حکومت نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ مزید 487 بھارتی شہریوں کو واپس بھیج دیا جائے جبکہ اس سے پہلے ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں جھکڑے 104 بھارتیوں کو واپس بھیجا جاچکا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ 487 بھارتی شہریوں کی حتمی بے دخلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نظام انصاف کے تحت ان کی قانونی پوزیشن اور اسٹیٹس تشویش ناک ہے، ہمیں قابل تشویش پناہ گزینوں کی تعداد کے حوالے سے کچھ معلومات ہیں اور ہم دستیاب تعداد کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے کہا...
    وائرل ہونے والی تصویر میں مردوں کے ہاتھ پاؤں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کئی لوگوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تصویر میں موجود افراد بھارتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتیوں کے ڈی پورٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہے جو اس دعوے کیساتھ پوسٹ کی گئی ہے کہ غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کے ہاتھوں اور پیروں میں ہتھکڑیاں باندھ کر ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ کی جانب سے بھارتی شہریوں کی اس تذلیل کو چھپانے کیلئے ایک فیکٹ چیک پیش کیا گیا جو جھوٹا ثابت ہوگیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد کو خانپور ڈیم سے 10 دن تک پانی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی ڈی اے کے مطابق 10 سے 19 فروری تک خان پور ڈیم کی بھل صفائی ہو گی جس کی وجہ سے جڑوں شہروں کو پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ،ایف ٹین ،ڈی بارہ ، جی ٹین، جی الیون اور جی نائن جبکہ اس کے علاوہ راولپنڈی کے ڈھوک حسو، رتہ امرال ، پیرودھائی اور فوجی کالونی سمیت کئی علاقوں کیلئے پانی کی فراہمی بند رہے گی۔سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کو ساڑھے پانچ ملین گیلن اور راولپنڈی...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دارالحکومت میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں سمیت دیگر غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں مقیم افغانوں سمیت تمام غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تاحال 781 افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے، ان افغانوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے ڈی پورٹ کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ وہ افغان جن کو یورپی ممالک اسپانسر کر رہے ہیں انہیں نہیں نکالا جائے گا اور یورپی ممالک کو پاکستان میں مقیم افغانوں کا ویزا پراسیس تیز کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
    جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلر عابدعلی ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے ملاقات کر رہے ہیں
    جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلرز ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے دفتر کے باہر سیوریج مسائل کے حل کیلیے احتجاج کر رہے ہیں
    مٹیاری (نمائندہ جسارت) مٹیاری میں پہلے ’’ایگرو لائیو اسٹاک اور ہینڈی کرافٹ ایکسپو 2025‘‘ کی تیاریوں پر جائزہ اجلاس منعقد۔ پہلے ایگرو لائیو اسٹاک اور ہینڈی کرافٹ ایکسپو 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس انصاری ریزیڈنسی، نزد زین سی این جی میں منعقد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور احمد کھڑو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اقراء جنت، اسسٹنٹ کمشنر ہالا ڈاکٹر مظاہر، اسسٹنٹ کمشنر سعیدآباد اسداللہ کھوکھر اور ضلع بھر کے تمام افسران سمیت مختلف این جی او کے نمائندگان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں 8 اور 9 فروری 2025 کو منعقد ہونے والے “ایگرو لائیو اسٹاک اور ہینڈی کرافٹ ایکسپو” کے...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی طریقوں سے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا،ایف آئی اے امیگریشن نے حالیہ کارروائی میں مزید سات ڈ ی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کو تحویل میں لیا جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ سہولت کاری میں ملوث ملزم کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ مراکش کے ساحل کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے نے غیر قانونی سمندری راستوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والے گروہوں کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ اس کارروائی میں اب تک متعدد انسانی سمگلنگ نیٹ ورکس بے نقاب ہو چکے ہیں، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔حراست میں لئے...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجوہات سامنے آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے کشتی حادثات پر سست تحقیقات کی وجہ سے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے احکامات کے باوجود ایف آئی اے نے کشتی حادثات پر تحقیقات تندہی سے نہیں کیں، اور یہی وجہ ہے کہ انہیں عہدے سے ہٹایا گیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔ اب وزارت داخلہ کی جانب سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے سمری کابینہ کو ارسال کی...
    ڈونلڈ ٹرمپ کے پریس سیکرٹری نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے کچھ ہی دنوں میں ایک بڑے آپریشن میں 538 تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے اور سینکڑوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پریس سیکرٹری نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے کچھ ہی دنوں میں ایک بڑے آپریشن میں 538 تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے اور سینکڑوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔ کیرولین لیویٹ نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے 538 نے غیر قانونی جرائم پیشہ تارکین وطن کو گرفتار...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصرعلی خان اور سیکرٹری حکومت گلگت بلتستان عثمان احمد کے ہمراہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں روپانی فاؤنڈیشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصرعلی خان اور سیکرٹری حکومت گلگت بلتستان عثمان احمد کے ہمراہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں روپانی فاؤنڈیشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر روپانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین نصر الدین روپانی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور ان کے ہمراہ وفد کو فاؤنڈیشن کے منصوبوں اور جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا...
    پولیس ٹریننگ سکول ڈیرہ کو بہترین ٹریننگ سکول بنائینگے،علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )وزیراعلی خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈہ پور نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ سکول ڈیرہ کو بہترین ٹریننگ سکول بنائینگے، صوبے کے دیگر پولیس ٹریننگ سکولوں کو بھی بہتر بنائینگے، جلد مزید بھرتی کرنی ہے، جلد لوگوں کو فیلڈ میں لائینگے ، پولیس کی 9ماہ کی ٹریننگ کو 3ماہ تک لائینگے ،پولیس کی ٹریننگ ، سہولیات اور مرعات میں ہماری حکومت کوئی کثر نہیں چھوڑ رہی ، شہدا کے بچوں کو ہم نے بروقت ان کو انکا حق دے دیا ہے یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے، ترقیوں کے مسئلے پر بھی میرٹ کی...
    ملیر میں منعقدہ یوتھ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے موقع پر اے ڈی سی ملیر بشیر میمن کھلاڑیوں کو انعامات دے رہے ہیں
    ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کے موقع پر پاکستان ٹیم کے اسپیشلسٹ آف اسپنر ساجد خان کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔ ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 251 رنز ہدف کا تعاقب کر رہی تھی تاہم ساجد خان اور ابرار احمد کی تباہ کرن بولنگ نے کالی آندھی کا خواب چکنا چور کر دیا۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز ساجد خان نے پانچویں وکٹیں حاصل کیں تو بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے انہیں کے انداز میں وکٹ کا جشن منایا جس پر اسپنر کی خواہش پوری ہوگئی۔ ساجد خان نے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں اگر...
    صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس کی موبائل دھماکے سے جزوی تباہ ہوگئی. تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود باران پل کے قریب پولیس موبائل دھماکے سے متاثر ہوئی. یہ آئی ای ڈی بم دھماکا تھا، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی. تاہم پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران دھماکے کا نشانہ بن گئی. کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا، دھماکے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پولیس کی نفری پہنچ گئی۔بنوں میں پولیس کی گاڑی دھماکے کی زد میں آنے کے بعد فورسز نے قریبی...
    ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد نعمان علی اور ساجد خان نے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تباہ کردیا اور 137 پر ہی پوری ٹیم کو ڈھیر کردیا۔ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ابتدا میں ساجد خان بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے ابتدائی چاروں وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفر،کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر چلتا کردیا۔ساجد خان کے بعد نعمان علی...
    کراچی(اسپورٹس رپورٹر) نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ آج سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے 200سے زائدمردوخواتین اور جونیئر ایم ایم اے فائٹرز شرکت کریں گے۔ فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن کے زیر انتظام برجز اسپورٹس ایرینا کے پی ٹی فلائی اوور ڈیفنس ویو میں ہونے والے تین روز فائٹنگ مقابلوں کے پہلے روز آج لیڈیز اور جونیئرز کی فائیٹس شیڈول کی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ کا کہنا تھا کہ آج،ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق مہمان خصوصی ہونگے۔
    راؤ دلشاد:محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا جدت کی جانب ایک اور اقدام اٹھا لیا گیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کو ڈیجٹلائز اور پیپر لیس کرنے کا فیصلہ کر لیاوزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر محکمہ کو مکمل ڈیجیٹلائز ،پیپر لیس کرنے کی تیاری شروع کردی گئی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کو جون 2025 تک مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق  ڈیجیٹلائزیشن سے ریکارڈز محفوظ رکھنا ،رسائی حاصل کرنا آسان ہوجائیگا،دفتری امور پیپر لیس ہونےسے سالانہ لاکھوں روپوں کی بچت ہوگی۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک
۱