Express News:
2025-01-20@13:16:00 GMT

پاکستانی اسپنر ساجد خان کی کون سی خواہش پوری ہوگئی؟

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کے موقع پر پاکستان ٹیم کے اسپیشلسٹ آف اسپنر ساجد خان کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔

ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 251 رنز ہدف کا تعاقب کر رہی تھی تاہم ساجد خان اور ابرار احمد کی تباہ کرن بولنگ نے کالی آندھی کا خواب چکنا چور کر دیا۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز ساجد خان نے پانچویں وکٹیں حاصل کیں تو بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے انہیں کے انداز میں وکٹ کا جشن منایا جس پر اسپنر کی خواہش پوری ہوگئی۔

ساجد خان نے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں اگر 5 کھلاڑی آؤٹ کروں تو محمد رضوان اور بابر اعظم سے بھی اپنے روایتی انداز میں جشن کرواؤں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کی۔ انہوں ںے پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا جس پر انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ بھی دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز

پڑھیں:

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے کے بعد سیلیبریشن کے دوران بابراعظم کی اسپنر ساجد خان کے سر پر طبلہ بچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ساجد خان نے کھانے کے وقفے تک 4 ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھا دی تھی تاہم کیویم ہوج کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد اسپنر کھلاڑیوں کیساتھ جشن منارہے تھے تب بابراعظم نے خوشی میں ساجد کے سر پر طبلہ بجاتے نظر آئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایک صارف نے بابراعظم کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کو چیئر لیڈر بننے کے بجائے اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے وہ دونوں اننگز میں ناکام رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈین اسپنر جومل واریکن نے پاکستان میں تاریخ رقم کردی

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز میں ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 251 رنز درکار ہیں تاہم انکے 5 کھلاڑی محض 54 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • بابر اعظم اور محمد رضوان نے ساجد خان کی خواہش پوری کردی
  • بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل
  • ویسٹ انڈین اسپنر جومل واریکن نے پاکستان میں تاریخ رقم کردی
  • پہلا ٹیسٹ؛ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز 157 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی
  • ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر113سال پرانی روایت توڑ دی
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستانی سپنرز کا جادو چل گیا، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر
  • ملتان ٹیسٹ: نعمان اور ساجد نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کو تباہ کردیا، پوری ٹیم 137 پر ڈھیر
  • ملتان ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ ناکام، 230 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر
  • ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پُرانی روایت توڑ دی