گورنر خیبر پختونخوا کا وزیرِ اعظم کو خط
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے، جس میں اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام تبدیل کر کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھنے کی درخواست کی ہے۔
خط میں لکھا ہے کہ21 جون 2008ء کو وزیرِاعظم نے ایئر پورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ 17جولائی 2008ء کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کے معاملے پر شکوہ کردیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھنا محترمہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
گورنر کے پی کے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی قومی ہیروز کے نام پر ایئر پورٹس موجود ہیں، یہ اقدام شہید بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ثابت ہو گا۔
خط میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ آپ مثبت ردِعمل دیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر خیبر ایئر پورٹ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا : تعلیمی اداروں میں اسٹڈی ٹوور، پکنک پر پابندی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں اسٹڈی ٹوور اور پکنک پر پابندی کر دی گئی۔ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے اسٹڈی ٹور اور پکنک پر پابندی عاید کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم کے افسران، پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان کو عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔