IMF کو راضی کرنے کی کوشش، سہ ماہی جی ڈی پی رپورٹ کا اجرا آئندہ ہفتے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کی کوشش کے طور پر حکومت سہ ماہی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کے اعدادو شمار جاری کرنے کےلیے مکمل طور پر تیار ہے۔
موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی یہ رپورٹ آئندہ ہفتے ایک ایسے دور میں جاری کی جائے جس میں صنعتی شعبے میں تنزلی کے رحجانات غالب ہیں۔ اب حقیقی جی ڈی پی بنیادی طور پرخدمات کے شعبے پر انحصار کر رہی ہے اور کچھ حد تک زراعت کے نظراندازشعبے پر انحصار ہے۔
قومی اکاؤنٹس کمیٹی (NAC) کا اجلاس یہاں 26 مارچ 2025 کو طلب کیا گیا ہے تاکہ موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے عبوری جی ڈی پی شرح نمو کے اعداد و شمار کو حتمی شکل دی جا سکے۔
آئی ایم ایف کی شرط کے تحت پاکستان بیورو آف شماریات (PBS) سہ ماہی بنیادوں پر جی ڈی پی کی شرح نمو کے اعداد و شمار جاری کر رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ PBS یہ مشق مستقل رکن قومی اکاؤنٹس کی تقرری کے بغیر انجام دے رہا ہے۔
پانچ میں سے صرف ایک رکن کے ساتھ PBS کام کر رہا ہے۔ حکومت نے PBS میں رکن قومی اکاؤنٹس کی تقرری کے لیے سمری تو بھجوائی، لیکن اس اہم عہدے کو پر کرنے کے لیے کسی کو مقرر نہ کرنے کو ترجیح دی گئی۔حکومت نے موجودہ مالی سال کے لیے 3.
پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں موجودہ مالی سال کے لیے عبوری جی ڈی پی شرح نمو 0.9 فیصد رہی۔ صنعتی شعبے کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنیادی انحصار خدمات کے شعبے پر رہے گا، اور معاشی منتظمین کی توقع ہے کہ یہ شرح دوسری سہ ماہی میں 1.5 فیصد کے آس پاس رہ سکتی ہے۔زرعی شعبے میں اہم فصلوں، جیسا کہ کپاس، چاول اور گنے کی کارکردگی مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: موجودہ مالی سال جی ڈی پی سہ ماہی رہا ہے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کی امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی سے ملاقات، پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز
سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی Afiniti کے سی ای او جیرومی کیپیلس (Jerome Kapelus) کی سربراہی میں 4 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ۔
وزیراعظم نے (Afiniti) کے پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا، کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی باصلاحیت افرادی قوت میں عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنیاد پر کام کرنے کی استعداد موجود ہے ۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا
وزیراعظم نے Afiniti پاکستان کو قومی اور بین الاقوامی صارفین کے لئے پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز دی، انہوں نے کہا کہ ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی اور دیگر جدید تکنیکی صلاحیتوں سے لیس کرنے کے پروگرام کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ٹی شعبے میں 25 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کے حصول کے لیے آئی ٹی کمپنیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
لاہور میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا،بارش سے متعلق پیشگوئی
وفد نے پاکستانی آئی ٹی شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کی قابلیت اور شعبے کی ترقی کے لیے انکی محنت کی تعریف کی۔ اس موقع پر جیریمی کیپیلس نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی شعبہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے انتہائی موزوں ہے، اس وقت Afiniti پاکستان میں 1000 سے زیادہ انتہائی باصلاحیت اور قابل پاکستانی ماہرین کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں میں آئی ٹی شعبے کی ترقی کے لیے کام کرنے کی لا تعداد استعداد موجود ہے ، پاکستان کی پیشہ ور اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی بدولت ہی Affinity خطے کی کامیاب کمپنی ہے ۔
نوشہروفیروز، تیل منتقلی کے دوران ٹینکر میں آگ لگ گئی، گھروں اور دکانوں کو نقصان
ملاقات میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے۔