2025-04-15@05:54:27 GMT
تلاش کی گنتی: 50
«کا رسپانس حکومت دے گی»:
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی کازوے کے زیر تعمیر پل سے منسلک سڑکوں اور راؤنڈ اباؤنٹ کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورنگی کازوے پل کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا جس میں شاہراہ بھٹو کی مختلف ڈائریکشن میں کنیکٹوٹی پر بھی فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اجلاس میں بریفنگ دی اور بتایا کہ کورنگی کاز وے پر پل 9.3 ارب روپے کی لاگت کی اسکیم ہے، جس میں پل اور اس کے لوپس کی تعمیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3000 کورنگی انٹرسیکشن بھی بنایا جا رہا ہے،...
یومیہ 200 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، نیپا، لیاری ، جمشید ٹاؤن بھی متاثر ہونگے غازی گوٹھ میں 84انچ قطر لائن کا مرمتی کام 4روز میں مکمل ہوگا، ترجمان واٹر کارپوریشن کراچی واٹر بورڈ نے مرمتی کام کے باعث آج 10 اپریل سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق غازی گوٹھ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام 10 اپریل جمعرات سے شروع کیا جائے گا، جو اگلے 96 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔مرمتی کام 24 گھنٹے مسلسل جاری رہے گا تاکہ مقررہ وقت میں مکمل ہو سکے، رسا کا کام مکمل ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی...
فاروق ستار---فائل فوٹو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس اپنی کارکردگی کچھ نہیں ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ پیسے یا پلاٹ جان کا بدلہ نہیں ہوسکتا، کتنے ملزمان گرفتار ہوئے کتنے مقدمات بنائے گے سوال تو یہ ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی میں ایم کیو ایم کا بھی کردار ہے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کل تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے شکریے کے فون آئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سال سے میئر کراچی کی نشست پر قبضہ ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ میں 16 سال سے حکومت...
کراچی: کورنگی علاقے میں زیر زمین گیس کے اخراج سے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بڑھکنے والی آگ بدستور لگی ہوئی ہے اور اب تک کی کوششوں کے باوجود شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے مطابق آگ کے مقام پر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف ٹیمیں موجود ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں تیل، گیس اور پیٹرول کے فائر ایکسپرٹس نے بھی اس جگہ کا دورہ کیا ہے تاکہ آگ پر قابو پانے کے لیے ضروری تدابیر تجویز کی جا سکیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او نے ملٹری لینڈز کنٹونمنٹ کراچی ریجن کے سینیئر ٹیکنیکل اسٹاف سے بریفنگ بھی لی ہے۔ بورڈ کی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے...
دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ آئرلینڈ کا ہےیہ بات پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی ایک نئی فہرست میں سامنے آئی ہے۔ نوماڈ کیپیٹلسٹ کی سالانہ فہرست میں یورپی ملک نے یہ اعزاز حاصل کیا،پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی دیگر فہرستوں میں صرف ویزا فری سفر کو مدنظر رکھا جاتا ہے مگر نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور دنیا میں اس ملک کے بارے میں لوگوں کے خیالات جیسے 5 شعبوں کو مدنظر رکھا گیا۔ فہرست میں آئرلینڈ پاسپورٹ کو نمبرون قرار دیا جس کے ذریعے وہاں کے شہری 176 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں جبکہ وہاں دیگر شعبوں میں صورتحال بھی دیگر ممالک...
وزیراعلیٰ سندھ کا اپنی رہائشگاہ واہڑ سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاق کو بھی پتہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے حکومت میں ہیں، ہم اگر ساتھ نہ دیں تو وفاقی حکومت گر جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی ووٹوں سے وفاقی حکومت کو گرا بھی سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن والے چاہتے ہیں وفاقی حکومت گرائی جائے مگر ہم انکی گیم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اپنی رہائشگاہ واہڑ سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کو بھی پتہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے حکومت میں ہیں،...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مُسرت کا تہوار ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمّت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈتی رہی ہے۔
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور مہنگائی کے باوجود معاہدہ طے پانا حکومت کی سنجیدگی کا عکاس ہے، پوری قوم نے اس ہدف کے حصول میں بے پناہ قربانیاں دیں، معاہدہ طے پانے میں عام آدمی کا بھی انتہائی اہم کردار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے، دن رات کی محنت اور ایک ٹیم ورک کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدوں سے متعلق اغیار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، حکومت کی ان...
پنجاب حکومت کی جانب سے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے، اور اب پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہمارے لیے جینے مرنے کا معاملہ ہے، دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، اور اب بھرپور انداز سے تحریک شروع کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اعلان ایوان صدر میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ دہشتگردی کے معاملے پر مزید اتفاق رائے پیدا کرے، ہم سب کو...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا۔ پانی کے مسئلے پر پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی واٹر گورننس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ارسا وفاقی سیکرٹری پانی ،سیکرٹری آبپاشی پنجاب اوردیگر ماہرین میں شریک ہوئے۔ کمیٹی کے رکن محسن لغاری نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کا بہت پرانا جھگڑا چل رہا ہے۔انگریزوں کے آنے سے پہلے پانی ضائع ہوکر سمندر چلا جاتا تھا۔ انگریز دور میں نہری نظام بنایا گیا۔ ہم نے اب تک پانی جمع کرنے کے نئے نظام نہیں بنائےبلکہ جو پہلے سے نظام بنے تھے وہ بھی کم ہوگئے ہیں۔ محسن لغاری نے کہا کہ صوبوں میں پانی کی تقسیم کے معاہدوں پر عمل درامد کرانے کے لیے ارسا بنایا گیا۔ ہم پانی تو...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے رانا احسان کی آج ملاقات ہوئی، اس دوران انہوں نے پی پی پی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو سے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیراعلی سندھ کی انسپکشن ٹیم کے انچارج وقار مہدی کی بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ انہوں نے پارٹی چیئرمین کو ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو سے بلدیات کے وزیر سعید غنی کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جہاں سعید غنی...
اجلاس کے موقع پر کہا گیا کہ مظلومین پاراچنار کے حق میں ملک گیر دھرنے لیکر سینیٹ اور قومی اسمبلی تک ہر فورم پر ایم ڈبلیو ایم مظلوم کی آواز بنی ہے۔ ہر طبقے کو آگے بڑھ کر مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دینا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ نظارت کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی سینیئر نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ ذاکر حسین درانی، ضلعی رہنماء حاجی الطاف حسین ہزارہ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ارکان پارلیمان کو موصول ہونیوالی جعلی کالز سے متعلق آئی جی اسلام آباد نے بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین فیصل سلیم نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی ایسی کالز موصول ہوئیں جبکہ سینیٹر پلوشہ خان اور سینیٹر عمر فاروق کو بھی دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں، جن میں بچوں سے متعلق دھمکیاں دی گئیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ معاملہ پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا لیکن اسے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں حل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جعلی کالز ایک گینگ کی جانب سے کی جا رہی تھیں، جو ساہیوال میں متحرک تھا۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق، ایک سینیٹر...
بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے عسکری ترقی کے لئے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اعلیٰ معیار کے ترقیاتی تقاضوں پر عمل درآمد پر زور دیا ہے۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے یہ بات چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفد کے کل رکنی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چار سال سے زائد عرصے سے چینی فوج کی تعمیر کے لئے “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” پر عمل درآمد کے بعد سے بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسے بہت سے تضادات اور مسائل...
کوئٹہ: رمضان المبارک کے دوران شہر میں گیس لیکیج کا پانچواں دھماکا ہوگیا، جس میں خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شہر کے وسطی علاقے کلی جیو میں گھر میں گیس لیکیج دھماکا ہوا۔ رات گئے ہونے والے دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے واضح رہے کہ رواں ماہ (رمضان المبارک) میں پشتون آباد ، جائنٹ روڈ، ڈبل روڈ ، ہزار گنجی کلی خزاں کے بعد یہ پانچواں گیس لیکیج دھماکا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جب بھارتی بلے باز شبھمن گل کو ایمپائر کی جانب سے وارننگ دی گئی، حالانکہ انہوں نے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کا ایک بہترین کیچ لیا تھا۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کی اننگز کے نویں اوور کی دوسری گیند پر پیش آیا جب ہیڈ نے ورون چکرورتی کی گیند پر غلط شاٹ کھیلا اور گیند لمبے فاصلے پر گئی۔ گل نے کافی دوڑ لگانے کے بعد ایک شاندار کیچ پکڑا، لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب انہوں نے گیند کو فوراً زمین پر چھوڑ دیا۔ ایمپائر نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں وارننگ دے دی۔ ایم سی سی قانون کیا کہتا...
پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک سال میں کوئی ایسی کامیابی حاصل نہیں کی جس پر تعریف کی جائے، ایک دو دن میں حکومتی کارکردگی سے متعلق وائٹ پیپر جاری کریں گے۔حسن مرتضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی، آئل، بیسن، دالیں، گوشت سمیت تمام سبزیاں مہنگی ہوگئی ہیں، اربوں روپے لگا کر جھوٹی تشہیر کر رہے ہیں ان کی تصویریں کوڑے دانوں پر ہی لگیں گی، ایک سال مکمل ہوگیا حکومت کی کارکردگی اگر بہتر ہوتی تو آج حالات بہتر ہوتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات دیرپا نہیں ہیں، کبھی اسوٹی، لیپ ٹاپ اور ٹریکٹر بانٹ دیے تو کبھی کچھ، حکومت کی جانب سے ہمیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موجودہ حکومت کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دس مارچ کو بلایا جارہا ہے جس سے صدر مملکت دوسری مرتبہ خطاب کرینگے جس کی تیاریاں اور انعقاد سب معمول کا حصہ ہیں لیکن خبر میں سے شر کا پہلو نکالنے کی جستجو رکھنے والوں نے اس خبر میں سے خبریت کے کئی پہلو نکال لئے ہیں جس میں اس پہلو کہ’’ صدر نے حکومت سے ایک سال کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی ہے بھی شامل ہے‘‘ ، صدر کی جانب سے رپورٹ کی طلبی کی خبر کو اضافی بلکہ غیر معمولی سمجھا جارہا ہے چونکہ موجودہ حکومت ایک اتحادی تشکیل ہے اور مسلم لیگ(ن) کی اتحادی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کل منگل کے روز طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران وزارتوں کی کارکردگی پر بھی غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے درمیان طے ملاقات بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ بلاول بھٹو کے کل اسلام آباد پہنچنے کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اس سے قبل بھی حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے جب کہ پنجاب کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی کے...
صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے معاملے پر ایوان صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ مانگ لی۔ذرائع کے مطابق صدر اپنے خطاب میں ایک سالہ کارکردگی کے اہم نکات کا ذکر کرینگے ،صدر کی تقریر میں حکومت کے اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا بھی ذکر ہوگا،صدر کیجانب سے غریب طبقے کے لیے بعض اعلانات بھی متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر نے اس حوالے سے بھی حکومت سے تفصیلات مانگی ہیں ،صدر آصف زرداری اپنے خطاب میں کشمیر فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی اظہار خیال کرینگے ،اپوزیشن کے متوقع احتجاج کے پیش نظر صدر کے خطاب کا دورانیہ بیس سے پچیس منٹ ہوگا ۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پلڈاٹ نے پارلیمان کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے نمایاں وزیر رہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز رپورٹ کے مطابق انہوں نے 157 میں سے 89 اجلاسوں میں شرکت کی اور 17 گھنٹے سے زائد وقت تک ایوان میں گفتگو کی۔ رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 69 سیشنز میں شرکت کی اور ساڑھے پانچ گھنٹے تک پارلیمان میں اظہار خیال کیا۔ عطا تارڑ بولنے کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 63 اجلاسوں میں شرکت کے ساتھ ساڑھے چار گھنٹے بات کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریباً چار گھنٹے گفتگو کی، تاہم وہ صرف...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پلڈاٹ نے پہلے سال میں وفاقی وزراء کی ایوان میں کارکردگی کی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کی پارلیمنٹری کارکردگی سب سے اچھی رہی ۔ تفصیل کے مطابق 28 فروری کو قومی اسمبلی کے پہلے سال کے خاتمے سے قبل پلڈاٹ نے اس بات کا جائزہ لیا ہے کہ سال بھر میں وفاقی کابینہ کے اراکین کی اسمبلی میں موجودگی اور قانون سازی کے لیے کردار کیا رہا۔ وفاقی وزراء کا تقرر بنیادی طور پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے ہوتا ہے تاہم وفاقی وزراء کی تعداد کا ایک چوتھائی سینیٹ سے ہو سکتا ہے۔ سونا 1500 روپے فی تولہ مہنگاہوگیا شہبازشریف کی وفاقی کابینہ میں 18...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے میگا ایونٹ چیپمئنز ٹرافی میں ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہیں کھیل سکی، پوری قومی ٹیم 2 گیندیں قبل ہی 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، میچ کے 9 ویں اوور میں بابر اعظم 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہل کے ہاتھوں...
لاہور: جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی صرف ٹک ٹاک تک محدود ہے اور لاہور کے سوا پنجاب کے باقی اضلاع کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ہورہا ہے۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پرردعمل میں کہا کہ لاہور میں اربوں کے ترقیاتی فنڈز دے کر باقی پنجاب کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے تاجروں کے کاروبار تباہ کردیئے ہیں اور کسان ، تاجر اور مزدور طبقہ ان کی پالیسیوں کی بدولت ابتری کا شکار ہے۔ حسن مرتضیٰ نے کہا گورنر پنجاب صوبے کا...
لاہور: صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کیساتھ ملاقات میں جنوبی پنجاب سے ارکان صوبائی اسمبلی نے مقامی بیوروکریٹس کے منفی رویہ کی شکایات جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کے گن گائے. گزشتہ روز نواز شریف نے مریم نواز کے ہمراہ بہاولپور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، لیہ ، راجن پور اور ڈی جی خان کے ارکان صوبائی اسمبلی سے دو الگ الگ اجلاس کیے، جس کا مقصد نوجوان ارکان کو اپنے تحفظات اور شکایات سے پارٹی صدر کو آگاہ کرنے کا موقع دینا تھا مگر انھوں نے پارٹی صدر کو پنجاب حکومت کی کارکردگی سراہنے کے علاوہ کچھ نہ کیا. ذرائع کے مطابق اجلاس کا آغاز پارٹی صدر کے خطاب سے ہواجس میں...

چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیرمقابلے کا اعلان،جیتنے والے کو کتنا انعام ملے گا؟ مقابلے میں حصہ کیسے لیں؟جانیں
پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے پاکستان کے چاند روور کے لیے نام تجویز کرکے تاریخ کا حصہ بنیں۔ چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، مریم نواز
پاکستان میں خلائی تحقیق کے ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے پہلے چاند مشن کا نام تجویز کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔پاکستان خلائی تحقیق میں اہم سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے. ملک کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور مشن کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کر دیا. عوام کو ملک کے پہلے چاند مشن کا نام تجویز کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے فاتح کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں چین کے خلائی مشن ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ پاکستان کا سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چاند کے...

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
سندھ حکومت کا زراعت، مویشی، ماہی گیری اور آبپاشی کیلئے کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام کا منصوبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) سندھ حکومت نے زراعت، مویشی، ماہی گیری اور آبپاشی کے شعبوں کے لیے کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام کا منصوبہ بنا لیا۔چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کوآپریٹو سوسائٹیز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ موجودہ کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ صرف ہاسنگ سوسائٹیز بنانے تک محدود ہے۔ سیکرٹری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ نے اجلاس میں مجوزہ سندھ کوآپریٹو گورننس ایکٹ 2025 پر بریفنگ دی، اجلاس میں زراعت، مویشی اور ماہی گیری کے لیے کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف سیکرٹری...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے عمران خان کے لکھے گئے ایک خط پرازخودکوئی کارروائی کرنےکی بجائے اسے آئینی بینچ کی ججز کمیٹی کو بھجوادیاہے،جب کہ عدالتی اصلاحات کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب کو سپریم کورٹ میں مدعوکیاہے،آئی ایم ایف کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کو غیرمعمولی اہمیت دی جارہی ہیجبکہ ہائیکورٹ کے ایک سینئرجج جسٹس محسن اخترکیانی کے پارلیمنٹ کے خلاف دیئے گئے ریمارکس پر سپیکرایازصادق نے سخت اوربرقت ردعمل دے دیاہے،ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کابل منظورہوگیاتحریک انصاف اس معاملیمیں دوغلی پالیسی پر عمل پیراہے،ایک طرف تنخواہوں میں اضافے کی درخواست بھی دی اور دوسری طرف سیاست کیلئے اس فیصلے کی مخالفت کی...
پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل ترین وقت قرار دیا ہے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران منشا پاشا نے اپنی زندگی کے چیلنجنگ لمحات پر بات کی اور پہلی شادی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی انہوں نے بتایا کہ پہلی شادی اور کالج کے دوران زندگی کے وہ ادوار تھے جب انہیں اپنے مستقبل کے بارے میں شدید بے یقینی کا سامنا تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ انہوں نے سمجھا کہ یہی مشکلات انسان کی شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں منشا پاشا نے 2014-2015 کو اپنے لیے انتہائی مشکل وقت قرار دیا اس دوران وہ کام میں مصروف تھیں...
پاکستان شوبز کی اداکارہ منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی کو زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دے دیا۔ منشا پاشا حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین لمحات پر گفتگو کی اور اپنی پہلی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ منشا نے اپنی پہلی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دیا انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی اور کالج کا دوران کی زندگی کے سب سے زیادہ چیلنجنگ ادوار تھے۔ انہیں مستقبل کے بارے میں شدید بے یقینی کا سامنا تھا، لیکن وقت کے ساتھ احساس ہوا کہ یہی مشکلات شخصیت کی نشوونما میں اہم...
پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نےخود کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی سے بری الذمہ قرار دیدیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں میری یا علی امین گنڈاپور کی کوئی اہمیت نہیں، اہم صرف بانی پی ٹی آئی اور ووٹرز ہیں۔ بانی کا پیغام ہے’بات بہت آگے چلی گئی ہے‘، جنید اکبر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاق کودھمکی دے دی اور دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی 2025 میں رہا ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی کارکردگی میرے دائرہ اختیار میں...
پشاور( بیورورپورٹ)تحریک انصاف خیبر پی کے کے صدر جنید اکبر نے صوابی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والے پارٹی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ تین دن کے اندر ایسے عہدیداروں کی نشاندہی کی جائے گی جو جلسے کے لیے لوگوں کو متحرک کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جلسے کے باوجود جو عہدیدار اور تحصیل چیئرمین متحرک نظر نہیں آئے، ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان افراد کے نام بانی پی ٹی آئی کو دوں گا۔انہوں نے پارٹی کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز اور تحصیل ناظمین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تین دن میں رپورٹ دیں کہ جلسے میں...
سی پی اے کانفرنس میں سری لنکا، مالدیپ، برطانیہ، زیمبیا، ملائیشیا اور پاکستان سمیت 20 اسمبلیوں کے 100 سے زائد نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔شرکاء میں 13 سپیکرز، 4 ڈپٹی سپیکرز اور ایک چیئرمین شامل ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نزیر احمد ایڈووکیٹ کی درخواست پر دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن میں جی بی اسمبلی کو باقاعدہ مبصر کی حیثیت سے منظوری دے دی ہے۔پنجاب اسمبلی پہلی بار سی پی اے (دولت مشترکہ کی پارلیمانی تنظیم) کی ایشیائی علاقائی کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے۔ لاہور میں سی پی اے کی علاقائی کانفرنس 6 سے 8 فروری 2025ء تک جاری ہے، سی پی اے کانفرنس میں سری لنکا،...
٭گیس کی بلا تعطل فراہمی اورمقررہ اوقات میں لوڈ شیڈنگ ،ملک میں یکساں طرز عمل اپنانے کامطالبہ ٭سندھ کے شہری گیس کی عدم فراہمی اور لوڈشیڈنگپر اضطراب کے شکار ہیں ، سینیٹر عاجز دھامرہ (جرأت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکریٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط ارسال کیاہے،جس میں گیس کی عدم فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے اوقات پر احتجاج کیاگیاہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط لکھا ہے کہ اس وقت ملک بالخصوص سندھ میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے ، ملک کے طول و عرض میں گیس کی عدم فرامی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید پریشانی...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا.تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے. آج آپ سے بھتہ لیا جاتا ہے نہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ زمینوں پر قبضے کی شکایات بار بار آرہی ہیں. سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں. مجھ سے کہہ دیں، کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل کریں. ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں اور قبول کرتے ہیں کہ کئی مسائل حل طلب ہیں۔چیئرمین پی...
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگرمذاکرات جاری نہیں رہنے تو پھر مذاکراتی کمیٹی کیا کام کرے گی؟ اس کے بعد پی ٹی آئی والے جو کچھ باہر کریں گے اس کا رسپانس حکومت دے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کل کی حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کی میٹنگ اہم ہے، اپوزیشن کا بائیکاٹ کرنا مناسب نہیں، اپوزیشن نے 7 ورکنگ دنوں میں مطالبات پورا کیے تھے اور ہم نے مکمل طور پر ان کے تمام مطالبات کے جواب تحریری طور پر بنا رکھے ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام مطالبات کے جواب کل کی میٹنگ...
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگرمذاکرات جاری نہیں رہنے تو پھر مذاکراتی کمیٹی کیا کام کرے گی؟ اس کے بعد پی ٹی آئی والے جو کچھ باہر کریں گے اس کا رسپانس حکومت دے گی۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کل کی حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کی میٹنگ اہم ہے، اپوزیشن کا بائیکاٹ کرنا مناسب نہیں، اپوزیشن نے 7 ورکنگ دنوں میں مطالبات پورا کیے تھے اور ہم نے مکمل طور پر ان کے تمام مطالبات کے جواب تحریری طور پر بنا رکھے ہیں۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کے تمام مطالبات کے جواب کل...
مذاکرات کے خاتمے کے بعد پی ٹی آئی جوکچھ باہرکرے گی اسکا رسپانس حکومت دے گی: عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگرمذاکرات جاری نہیں رہنے تو پھر مذاکراتی کمیٹی کیا کام کرے گی؟ اس کے بعد پی ٹی آئی والے جوکچھ باہرکریں گے اس کا رسپانس حکومت دے گی۔عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی والے بڑی غیرمنطقی بات کررہے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنی ڈیمانڈز ہم تک لانے کیلئے 6 ہفتے لیے اور ہم نے ان سے 7 ورکنگ ڈے مانگے تھے، مشترکہ اعلامیے میں سیون ورکنگ ڈے لکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
سائنس دانوں نے ایک ایسا نیا گرین میوٹنٹ مائکروب دریافت کیا ہے جسے ’چونکس‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ چونکس آب و ہوا کی تبدیلیوں سے لڑنے اور فضا سے بڑی مقدار میں کاربن کو اپنے اندر ذخیرہ کرنے والی خصوصیات رکھتا ہے۔ سائنس نیوز کے مطابق مائیکروبائیولوجسٹ میکس شوبرٹ کی سربراہی میں ایک تحقیقی ٹیم نے اٹلی کے ولکانو جزیرے کے ساحل کے قریب جہاں سورج کی روشنی پڑتی ہے وہاں گہرے پانیوں میں سبزمیوٹنٹ مائکروب کو دریافت کر لیا ہے،جسے انہوں نے ’چونکس‘ کا نام دیا ہے۔ میکس شوبرٹ کی تحقیقی ٹیم ان چھوٹے جانداروں کی تلاش کے لیے پانی میں اتری جو فوٹو سینتھیسس کے عمل کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ لیتے ہیں لیکن انہیں ان...
لاس اینجلس کے جنگلات سے دھویں کے بادل بلند ہورہے ہیں واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمالی جنگلات میں نئی آگ بھڑک اٹھی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کاسٹائک لیک کے قریب پہاڑوں پر بھڑکنے والی آگ تیزی سے پھیل گئی، جس کی وجہ سے 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے اور 500قیدیوں کو ہنگامی طور پر دیگر جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث 2 گھنٹوں میں 5 ہزارایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ واضح رہے کہ لاس اینجلس پہلے ہی خوفناک آگ کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے۔7 جنوری سے لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے جھوٹ کا سیلاب آگیا ہے۔ڈیرہ غازی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جن کے پاس بتانے کو کارکردگی نہیں وہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں، سچ تسمے باندھ رہا ہوتا ہے اور جھوٹ دنیا کا چکر لگا کر آجاتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ان کے ورغلانے پر بچے دس، دس سال جیل کاٹ رہے ہیں، ورغلانے والوں کےاپنے بچے ملک سے باہر ہیں انہیں کوئی خطرہ نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں ہونہار اسکالرشپ چیک بھی تقسیم کیے۔
رہنما پی پی پی سردار سلیم حیدر خان---فائل فوٹو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاسکو ختم کرنا سراسر زیادتی ہے، زراعت کا پورا شعبہ متاثر ہو گا، پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاسکو اسٹاف یونین کے وفد کی زاہد ذوالفقار کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔گورنر پنجاب نے پاسکو وفد کو وزیرِ اعظم اور صدر سے بات کر کے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ حکومت پاسکو کو بند نہ کرے: حسن مرتضیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کرپشن روکنے کے لیے پورے ادارے کا بند کر دینا مناسب نہیں، حکومت سے مطالبہ ہے کہ...
اپنے بیان میں داد محمد بلوچ نے کہا کہ حکومت گرینڈ ہیلتھ الائنس کے معاملے کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے صورتحال کو سنجیدگی کیساتھ بہتر بنانے کیلئے گفت و شنید کی راہ اختیار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تعلیمی اداروں میں طلباء تنظیموں اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی اس کے جمہوری دعوؤں کی نفی کرتی ہے۔ اپنے بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری داد محمد بلوچ نے کہا کہ حکومت گرینڈ ہیلتھ الائنس کے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرے۔ حکومت معاملات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے صورتحال کو سنجیدگی کے ساتھ بہتر بنانے کے لئے گفت و شنید کی راہ اختیار کرے۔...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو عام انتخبات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو 8 فروری کا ملک گیر احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کو 8 فروری کو احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام ایم این ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو...
پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار جان ریمبو نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں ازدواجی تعلقات کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔ ریمبو کا کہنا تھا کہ ازدواجی جھگڑوں میں مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب دونوں فریق ایک ساتھ غصے میں آجاتے ہیں اور ان کا مشورہ یہ ہے کہ جب آپ کی بیوی غصے میں ہو اور آپ سے ناراض ہو، تو آپ خاموش رہیں۔ یہ مشورہ سن کر شاید کچھ لوگوں کو سمجھداری کا گمان ہو، لیکن ریمبو کی بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا، "پانچ منٹ بعد وہ خود آکر معافی مانگے گی اور ساتھ چائے...