٭گیس کی بلا تعطل فراہمی اورمقررہ اوقات میں لوڈ شیڈنگ ،ملک میں یکساں طرز عمل اپنانے کامطالبہ
٭سندھ کے شہری گیس کی عدم فراہمی اور لوڈشیڈنگپر اضطراب کے شکار ہیں ، سینیٹر عاجز دھامرہ

(جرأت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکریٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط ارسال کیاہے،جس میں گیس کی عدم فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے اوقات پر احتجاج کیاگیاہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط لکھا ہے کہ اس وقت ملک بالخصوص سندھ میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے ، ملک کے طول و عرض میں گیس کی عدم فرامی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید پریشانی اور اضطراب کا شکار ہیں جس کی وجہ سے عوام میں گیس کی فراہمی سے متعلق جائز مطالبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ صبح کو روزانہ آٹھ بجے طلبہ و طالبات بغیر ناشتہ کیے اسکول و کالجز جانے پر مجبور ہیں نوکری پیشہ افراد بزرگ، شہری نیز معاشرے کے دیگر افراد بھی دفاتر بغیر ناشتہ جانے کے لیے مجبور ہیں۔ مریض افراد بھی لوڈ شیڈنگ سے پریشان حال ہیں ایک طرف تو گیس کی بغیر اطلاع لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے تو دوسرے جانب گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔ جس کے باعث سخت ٹھٹھرتی سردی کے موسم میں عوام نہ صرف سخت نالاں ہیں بلکہ سخت ازار میں مبتلا ہیں اور شدید دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے ضمن میں وزیراعظم کا نوٹس خوش آئند بات ہے اور انہوں نے لوڈ شیڈنگ کے مقررہ اوقات و دیگر مسائل پر اپنے احکامات جاری بھی کیے ہیں لیکن ان احکامات پر پورے ملک بالخصوص سندھ میں عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے جو کہ افسوسناک بات ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی بلا تعطل فراہمی اور مقررہ اوقات میں لوڈ شیڈنگ پورے ملک میں یکساں طرز عمل پر عمل درآمد ممکن بنایا جائے اور اس ضمن میں مناسبت احکامات فوری طور پر دئیے جائیں تاکہ عوام اور صارفین اپنے امور زندگی بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،خواجہ سلمان رفیق

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں 915 بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے ۔وہ جمعہ کو یہاںسمپوزیم کے شرکاسے خطاب کر رہے تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نرسنگ شعبہ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

کینسر کے مریضوں کے علاج و معالجہ میں نرسنگ شعبہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب کی عوام کیلئے چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام،چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ لاہور اور سرگودھا میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنائے جا رہے ہیں۔حال ہی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے3000 نرسوں کی بھرتیاں کی ہیں۔پنجاب میں نرسنگ ایجوکیشن کو بھی بہتر کر رہے ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے تین شہروں لاہور،راولپنڈی اور ملتان میں سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے۔

یہ سنٹر آف ایکسی لینس نرسنگ کی جدید تعلیم، ایم ایس این و پی ایچ ڈی پروگرامز اور پریکٹیکل کلینیکل ٹریننگز کو فروغ دیں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ آنکولوجی کیئر بارے جدید معلومات حاصل کرنے کا آج نرسوں کو سمپوزیم میں نادر موقع ملا ہے۔ شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے اپنے آپ کو ایک بہترین طبی ادارہ ثابت کیا ہے۔صوبائی وزیرصحت نے شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج،شریف نرسنگ کالج اور سرجیکل آنکولوجی سوسائٹی پاکستان کو بہترین سمپوزیم کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

آخر میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یادگاری شیلڈ وصول بھی کی اور فیکلٹی ممبران اور مقررین کے درمیان یادگاری شیلڈز تقسیم بھی کیں۔اس موقع پر سی ای او شریف میڈیکل سٹی ڈاکٹر محمد عدنان خان، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرنسپل شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر نوشینہ رضا،پروفیسر ہارون جاوید، ڈاکٹر فرقد عالمگیر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی
  • وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، شہباز شریف
  • وزیراعظم سےخورشید شاہ سمیت اہم پیپلز پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
  • سندھ میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کی تیاری، پیپلز پارٹی سے اسمبلی ممبران کو اعتماد میں لے لیا
  • عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، محمد طاہر
  • ٹنڈوجام ،6 کینال نکالنے کیخلاف لوک سبھا کی بھوک ہڑتال
  • سندھ کا ہر محکمہ بھتہ لیتا ہے، بھتے کی رقم پیپلز پارٹی کے وزیروں تک جاتی ہے، علی خورشیدی
  • وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،خواجہ سلمان رفیق
  • سندھ کا ہر محکمہ بھتہ لیتا ہے، رقم وزیروں تک جاتی ہے: علی خورشیدی