اجلاس کے موقع پر کہا گیا کہ مظلومین پاراچنار کے حق میں ملک گیر دھرنے لیکر سینیٹ اور قومی اسمبلی تک ہر فورم پر ایم ڈبلیو ایم مظلوم کی آواز بنی ہے۔ ہر طبقے کو آگے بڑھ کر مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دینا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ نظارت کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی سینیئر نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ ذاکر حسین درانی، ضلعی رہنماء حاجی الطاف حسین ہزارہ و اراکین ضلعی کابینہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر گزشتہ دو ماہ کے دوران تنظیمی فعالیت اور تعین کردہ اہداف اور ٹارگٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر مشکل گھڑی میں قوم کی امیدوں پر پوری اتری ہے۔ مظلومین پاراچنار کے حق میں ملک گیر دھرنے اور احتجاج سے لے کر سینیٹ اور قومی اسمبلی تک ہر فورم پر ایم ڈبلیو ایم مظلوم کی آواز بنی ہے۔ ملت کے جوانوں اور بزرگوں سمیت ہر طبقے کو آگے بڑھ کر مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دینا چاہئے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع علمدار روڈ کوئٹہ کے رہنماء حاجی الطاف حسین ہزارہ نے مجلس وحدت مسلمین ضلع علمدار روڈ کوئٹہ کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یونٹس کی فعالیت اور تنظیم نو پر توجہ دی جا رہی ہے اور آئندہ ایک ماہ میں مختلف یونٹس کے دورہ جات کئے جائیں اور کچھ یونٹس کی تنظیم نو کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم

پڑھیں:

کوئٹہ، فلسطین فاؤنڈیشن کیجانب سے فلسطین کانفرنس کا انعقاد، ویڈیو رپورٹ

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں منعقدہ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ غاصب اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنا عالمی انصاف کیخلاف ہے۔ پاکستان کے عوام اور سیاسی رہنماء فلسطینی عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ کانفرنس میں مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور خواتین سمیت عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کی مظلومیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ اور گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ غزہ میں 25 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ عالمی قوتوں کا اسرائیلی مظالم پر خاموش رہنا افسوسناک ہے۔ مقررین نے کہا کہ عرب ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی ہے۔ حماس کے حملے نے ہمارے حکمرانوں کی بے ضمیری کو بے نقاب کیا۔ فلسطین کے حق خود ارادیت کی حمایت میں عالمی برادری سے فوری اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنا عالمی انصاف کے خلاف ہے۔ پاکستان کے عوام اور سیاسی رہنماء فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دنیا کفر کے ساتھ عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا، لیکن فلسطینی عوام کا حق تسلیم نہیں کیا۔ مسلم امہ نے فسلطینوں کے حق میں آواز بننے کے بجائے کھول کر مذمت تک نہیں کی۔ مقررین نے کہا کہ دنیا بھر کے تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں۔ اس وقت بے شمار لوگ اسرائیل کی قید میں بند ہیں اور ٹارچر سیل میں شہید ہوچکے ہیں۔ عالمی ادارے ایک طرف امن کے دعوے کرتے ہیں، لیکن ساتھ ہی اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ اسرائیل کھلم کھلا انسانی حقوق کی پامالی اور عالمی اداروں کی قوانین کی خلاف وزری کر رہا ہے۔

مقررین نے کہا کہ فلسطینی ایک مضبوط قوم ہے۔ جس پر یہود و نصاریٰ نے قبضہ کیا۔ عرب ممالک صیہونی قوتوں کے غاصب اور مظالم پر خاموش ہیں۔ امن کے معائدوں کے دوران ہی ٹرمپ نے حال ہی میں اسرائیل کو اسلحہ فراہم کیا ہے۔ مسلم امہ کی خاموشی سے اسرائیل کے سامنے تسلیم ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطنیوں پر اسرائیلی جارحیت کے پورے عرصے میں خاموش رہا ہے، جو قابل مذمت ہے۔ پاکستان کو اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کرنی چاہیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • پلڈاٹ کی 25-2024ء کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ جاری
  • حکومت تقدس ماہ رمضان المبارک کو یقینی بنائے، علامہ ولایت حسین جعفری
  • کوئٹہ، فلسطین فاؤنڈیشن کیجانب سے یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد
  • کوئٹہ میں منعقدہ یکجہتی فلسطین کانفرنس کے تصویری مناظر
  • کوئٹہ، فلسطین فاؤنڈیشن کیجانب سے فلسطین کانفرنس کا انعقاد، ویڈیو رپورٹ
  • کوئٹہ، فلسطین فاؤندیشن کیجانب سے یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد
  • کوئٹہ، فسلطین فاؤندیشن کیجانب سے یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد
  • کوئٹہ، علامہ مقصود ڈومکی کی مختلف شخصیات کو فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت
  • کوئٹہ، بی این پی رہنماؤں کا از خود گرفتاری پیش کرنیکا فیصلہ