2025-04-17@01:59:22 GMT
تلاش کی گنتی: 44
«ڈاکوؤں کے سر کی قیمت»:
ڈی جی خان: پنجاب پولیس نے راجن پور میں کچےکے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ کاررائیاں کی اور دعویٰ کیا کہ اہم علاقہ واگزار کروایا گیا ہے اور اس دوران 5 ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا جبکہ دو مارے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے راجن پور میں کچہ کریمنلز کے خلاف پکا ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور بھرپور پیش قدمی سے کچہ جمال کا علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کروا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ عمرانی گینگ کے 5 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، جن میں علی شیر، ولی محمد، حبیب الرحمان، عبد الغفور اور عثمان عمرانی شامل۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں...
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں کچے کے تھانوں میں تعینات اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) ملازمت سے برطرف کردیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں پر ڈاکوؤں کی سہولتکاری کا الزام انکوائری میں ثابت ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ممتاز چانگ نے اسمبلی میں سہولتکاری کا الزام لگایا تھا۔
راولپنڈی: تھانہ ریس کورس کے علاقے میں نجی ٹی وی کے رپورٹر سے ڈاکوؤں نے واردات کی جس کے بعد ڈکیتوں نے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں دوسری واردات کی کوشش کی۔ دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹر فہد بشیر کے ساتھ واردات کی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو چہرے ڈھانپے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ڈاکوؤں کو واردات کے بعد موٹر سائیکل وغیرہ لے جاتے اور فہد بشیر کو دونوں بچوں کے ساتھ پیدل وہاں سے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری واردات کی فوٹیج میں ڈکیتوں اور شہری کو گتھم گتھا ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فوٹیج میں فائرنگ کے بعد پستول کی چنگاریاں بھی دیکھی جا...
کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں پولیس نے ہوٹل پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی، کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے 2 ڈاکوؤں کو زخمی کردیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔پولیس کانسٹیبل علی حیدر کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ چائے پی رہا تھا، 2 ملزمان نے ہوٹل پر لوٹ مار کی، فرار ہوتے وقت ملزمان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
آئی جی پنجاب عثمان انور—فائل فوٹو آئی جی پنجاب عثمان انور نے کچے کے ڈاکوؤں اور ان کےسہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوار کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ کچے کے ڈاکوؤں کے اغوا کیلئے نت نئے ہتھکنڈےکچے کے ڈاکو سوشل میڈیا اور موبائل فونز کے ذریعے بھی معصوم شہریوں کو لبھاتے ہیں۔ اجلاس میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف ڈرونز ٹیکنالوجی، بکتر بند گاڑیوں، جدید اسلحہ و آلات کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آئی جی پنجاب نے بتایا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں، تھرمل کیمرے، کواڈ کاپٹر، اسلحہ اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے۔
RAJANPUR: پنجاب پولیس نے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور دیگر علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ روجھان پولیس کی جانب سے راجن پور کچہ کے علاقے روجھان میں عمرانی گینگ اور لنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چک عمرانی میں کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن چک عمرانی میں لنڈ اور عمرانی گینگ ان کے سہولت کاروں کی کمین گاہوں پر کیا گیا، پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوئے تاہم پولیس نے تعاقب جاری رکھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہان تھا کہ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا...
پنجاب پولیس روجھان کا چک عمرانی میں ڈاکوؤں کے عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کیخلاف آپریشن، 2 مشتبہ افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور میں کچے کے علاقے چک عمرانی میں لُنڈ اور عمرانی گینگ کے علاوہ ان کے سہولت کاروں کیخلاف روجھان پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے تاہم پولیس ان کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق علاقہ کو گھیرے میں لیکر ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔ اس...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ جبکہ دوسرا ڈاکو شہری سے عید کے کپڑے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا، ہلاک ہونے والا ڈاکو بلوچستان کا رہائشی تھا۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری سیفی مسجد کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شہری کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا ، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچائی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے مبینہ ڈاکو کی شناخت 30...
فیصل آباد میں سڑک پر اجتماعی زیادتی کی گھناؤنی واردات ہوئی ہے، ڈاکوؤں نے موٹر وے کے قریب میاں بیوی کو روکا اور شوہر کو باندھ کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دو روز قبل دوران واردات شادی شدہ خاتون سے تین افراد کی اجتمائی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزمان کی گرفتاری کےلیے ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق شوہر نے مبینہ وقوعہ کے بارہ گھنٹے بعد پولیس سے رابطہ کیا واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔تھانہ ساندل بار میں درج کی گی ایف آئی ار کے مطابق عدنان مسیح...
کراچی: کراچی: پولیس وردی میں ملبوس جدید ہتھیاروں سے لیس ڈاکو سحری کے وقت ٹول سے لاکھوں روپے نقدی اورہتھیار لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق میں پولیس انسپکٹراورسپاہی کی وردی پہن کرڈکیتی کی واردات میں جدید ہتھیاروں سے لیس ڈاکولاکھوں روپے نقدی اورہتھیار لے گئے۔ واردات نیشنل ہائی وے لنک روڈ پرواقع ٹول پرسحری کے وقت انجام دی گئی، جس کا مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا۔ عینی شاہد کے مطابق ایک ڈاکو نے پولیس انسپکٹرکی شرٹ پہن رکھی تھی جبکہ واردات میں 9 ڈاکوؤں نے حصہ لیا۔ مسلح ڈکیتوں نےسیکیورٹی گارڈزوعملے کویرغمال بناکر10لاکھ روپے نقدی،مخٹلف ہتھیارلے اڑے۔ مقدمے کےاندراج کے بعد پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان فیملی کو واردات کا نشانہ بنا کر فرار ہو رہے تھے کہ ویگو گاڑی میں سوار گارڈ نے ملزمان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لوٹ مار کے بڑھتے واقعات کے بعد شہریوں نے لٹیروں سے خود نمٹنا شروع کر دیا، جس کے بعد شہری کی فائرنگ سے ڈاکو کی ہلاکت کے 2 واقعات سامنے آگئے۔ نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں ویگو گاڑی میں سوار گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوا، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان فیملی...
کراچی میں بچے کے ساتھ گھر کی دہلیز پر بیٹھا شخص لٹ گیا۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں گھر کی دہلیز پربچے کے ساتھ بیٹھے شہری کو ڈاکووں نے لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اپنے بچے کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا۔ شہری موبائل پر مصروف تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو آئے تو شہری پر پستول تان لیا۔ شہری نے بغیر مزاحمت کے موبائل فون ڈاکو کے حوالے کردیا جس کے بعد دونوں ڈاکو فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد شہری کا چھوٹا بچہ ڈاکوؤں کو حیرانی سے جاتا دیکھتا رہا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے...
RAJANPUR: پنجاب پولیس نے راجن پور کے کچے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں کچے کے ڈاکوؤں کے لُنڈ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے قبضے سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ ترجمان کے مطابق لُنڈ گینگ نے 03 مارچ کو شہری انور کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا تھا،مغوی کو شٹرنگ کے کام کیلیے دھوکے سے کچے کے علاقے میں بلوایا اور اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کو اغواکاروں کے مغوی انور کو کچے میں دوسری جگہ منتقل کرنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر راجن پور پولیس نے فوری کاروائی کی، اس دوران پولیس اور کچے کے ڈاکوؤں کے...
کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا ٹرانسپورٹر رپورٹ درج کرانے گیا تو پولیس کے ہاتھوں بھی لُٹ گیا جب کہ اہل کاروں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے ون کے رہائشی ٹرانسپورٹر کو گزشتہ ماہ ڈاکوؤں نے لوٹا تھا، جس پر وہ تھانے میں رپورٹ درج کرانے گیا تو خواجہ اجمیر نگری تھانے کی پولیس نے لوٹ لیا اور سنگین تنائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ ٹرانسپورٹر نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپنے اور اپنے اہل خانہ کو انصاف دلانے اور محافظوں کے قہر سے بچانے کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔ خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود سیکٹر فائیو اے ون مکان نمبر ایل 752 کے...
کراچی میں ڈاکوؤں کی دن دہاڑے کار سوارفیملی سے لوٹ مار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک 3 میں دو 2 مسلح ڈاکوؤں کی دن دھاڑے لوٹ کار سواروں سے لوٹ مارکی۔ ڈاکو کار سوار فیملی سے 2 دو موبائل فونز،طلائی زیوارات سمیت لاکھوں روپے کی نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے کے باوجود پولیس نے متاثرہ فیملی سے رابطہ نہیں کیا۔ فوٹیج میں دن دیہاڑے دیدہ دلیری سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کے چہرے بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
پولیس کے مطابق نواں کلی میں دو ڈاکو ڈکیتی کرکے فرار ہو رہے تھے، دکاندار نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک کو موقع پر ہلاک، دوسرے کو زخمی کیا۔ جو بعد ازاں ہلاک ہوا۔ دکاندار بھی زخمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دکاندار اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک، جبکہ دکاندار زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق آج افطاری کے وقت نواں کلی کوئٹہ میں دو ڈاکو اسٹیشنری کی دوکان گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران دوکاندار نے ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا،...
کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں مسلح ڈاکوؤں نے بڑی ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا۔ ڈاکوؤں نے اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر 75 تولہ سونا، 25 لاکھ روپے نقد، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کی یہ واردات پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قمر جان بلوچ کے گھر پر ہوئی، جو اس وقت عمرے کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکو بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ آئے اور واردات کے دوران پورے گھر کو یرغمال بنا لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
لاہور: ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو گھر سے 85 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ملزمان کو گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مدعی محمد فیصل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دروازہ کھٹکھٹا کر پروین نامی خاتون کو پستول سے یرغمال بنا کر گھر کا سامان لوٹ لیا۔ ملزمان نے 8 موبائل فون، 12 گھڑیاں اور 60 لاکھ مالیت کے زیوارت لوٹ لیے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی...
شکارپور میں بدامنی کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ کشمور، شکار پور، جیکب آباد، گھوٹکی کے عوام کو ڈاکوؤں کے حوالے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی ذمہ داران نے ڈاکوؤں کے خاتمے کلیئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائیں۔ پولیس وڈیرے اور ڈاکوؤں کی ملی بھگت سے اغواء انڈسٹری ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ بحالی امن ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام جماعت اسلامی کی میزبانی میں کندن بائی پاس شکارپور پر سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور ڈاکو راج کے خلاف دیئے گئے احتجاجی دھرنے کے...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت فتنہ الخوارج اور کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں تیزی کے لیے 50 سے زائد جدید ٹیلی کمیونیکیشن آلات کی خریداری حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فتنہ الخوارج، کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے سی ٹی ڈی اور بارڈر ایریا پولیس کے لیے مزید 25 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری شروع کر دی گئی۔ فتنہ الخوارج کے خلاف پنجاب پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے 26 جدید تھرمل سرویلنس سولیوشن اور تھرمل رائفلز اسکوپ خریدے جا رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 60 سے زائد ڈرونز بھی خریدے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور...

امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں

شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
کراچی: شہر قائد میں بے خوف ڈاکوؤں کے ہاتھوں وارداتوں کے دوران شہریوں کو جان سے مارنے کا سلسلہ تھم نہیں رہا، تازہ واقعے میں ایک ڈاکو نے کورنگی میں محنت کش کو سرعام قتل کردیا۔ کورنگی نمبر ڈھائی میں ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش میں قتل کیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو نے کس طرح سے گولی چلا کر محنت کش کو جان سے مار دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری سعد اللہ نے ڈاکو کو چلتی موٹرسائیکل سے دبوچا اور اسے قابو کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ڈاکو اسلحہ لوڈ کرنے کی کوشش...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مختلف قوم پرست اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر سندھ میں ڈاکو راج کے خلاف اولڈ کیمپس سے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا۔ اس موقع پر جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض علی چانڈیو، جئے سندھ قومی محاذ( بشیر خان) کے مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر نیاز کالانی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی رہنما روشن علی بر ڑو، جئے سندھ قومی پارٹی کے چیئرمین نواز خان زئنور اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کیلیے ڈاکو اورغنڈوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جبکہ ریاست کی سب سے بڑی ذمہ داری عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور حکمران اپنے...
DAHARKI: پولیس نے ڈہرکی میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا، برآمد کردہ اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی ایس پی ڈہرکی عبدالقادر سومرو نے پریس کانرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈہرکی کے علاقے سانکو میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کی جس کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ قبضے میں لیا گیا جس میں کلاشنکوف، میگزین اور گولیاں شامل ہیں۔ ڈی ایس پی ڈہرکی کا کہنا تھا کہ مذکورہ اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو سپلائی کیا جانا تھا، انہوں نے بتایا کہ پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ ڈی ایس پی عبدالقادر سومرو کے مطابق اسلحہ سپلائی میں...
شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں جماعت خانے کے قریب فائرنگ سے ایک ڈاکو کی ہلاکت اور ایک شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ہولناک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔فائرنگ کے اس واقعے میں طاہر بزنجو نامی شہری گولی لگنے کے بعد اسپتال میں جاں بحق ہوا تھا، جب کہ اس کا دوسرا ساتھی صدام گولی لگنے سے زخمی ہوا۔لوٹ مار کرنے والے ڈاکو عبداللہ کو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگی تھی، جس سے وہ موقع ہی پر ہلاک ہوا، فوٹیج میں 2 موٹر سائیکلوں پر 4 لٹیروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جنھوں نے موٹر سائیکل پر جاتے طاہر اور اس کے ساتھی کو سائیڈ دے کر روکا۔تاہم موٹر سائیکل پر پیچھے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں شہریوں سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکو نے فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو ماردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری جاں بحق اورایک شہری زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی آپس میں رشتے دار ہیں جبکہ ہلاک ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایچ او سولجر بازار وقارعظیم نے بتایا کہ سولجر بازار اشو اپارٹمنٹ نزدیک جماعت خانہ کے قریب دو مسلح ملزمان دو شہریوں سے لوٹ مار کرریے تھے کہ شہریوں نے مزاحمت کردی اس دوران ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی. ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا ایک ساتھی ڈاکو مارا گیا جبکہ فائرنگ کی زد...
GHOTKI: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔ رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایم فائیو موٹر وے پر ایک مال بردار کنٹینر پر ڈاکوؤں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے کنٹینر اور اس کے عملے کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم رینجرز کی فوری مداخلت سے ان کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 7 سے 8 مسلح ڈاکو کچے کے ایریا رونتی نیک موڑ سے بچو بند کے راستے ایم فائیو موٹر وے پر ایک مال بردار کنٹینر پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاع ملتے...

جماعت اسلامی گھوٹکی کے تحت بالائی سندھ میں اغوا ،ڈکیتی،قبائلی جھگڑوں اور ڈاکوراج کیخلاف احتجاج کیا جارہاہے
جماعت اسلامی گھوٹکی کے تحت بالائی سندھ میں اغوا ،ڈکیتی،قبائلی جھگڑوں اور ڈاکوراج کیخلاف احتجاج کیا جارہاہے
جیکب آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے۔ غریب اور مسکین شہری ہر روز اغواء ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ میں اغواء برائے تاوان ایک ناسور بن چکا ہے۔ کچے اور پکے کے ڈاکو مل کر عوام کو لوٹ رہے ہیں اور انہوں نے سڑکوں اور راستوں کو عوام کے لئے غیرمحفوظ بنا دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام سندھ میں جاری بدامنی، اغواء برائے تاوان، چوری اور ڈاکیتی کی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
لاہور: محکمہ داخلہ نے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت سے متعلق دوسری فہرست جاری کردی۔ محکمہ داخلہ نے کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کردی، دوسری فہرست میں کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 20 کی ہیڈ منی 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ 50 لاکھ کی ہیڈ منی والے مطلوب ڈاکوؤں میں حبیب ولد علی بخش، قربان ولد لُنگ، فرحت ولد برکت، عیسیٰ ولد مراد، متارا ولد میوہ، ایوب عرف صداری ولد مراد، شیرا ولد وریام، عالمگیر ولد حاجی میر، غلام قادر عرف گمن ولد...
لاہور: محکمہ داخلہ نے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت سے متعلق دوسری فہرست جاری کردی۔محکمہ داخلہ نے کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کردی، دوسری فہرست میں کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 20 کی ہیڈ منی 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔50 لاکھ کی ہیڈ منی والے مطلوب ڈاکوؤں میں حبیب ولد علی بخش، قربان ولد لُنگ، فرحت ولد برکت، عیسیٰ ولد مراد، متارا ولد میوہ، ایوب عرف صداری ولد مراد، شیرا ولد وریام، عالمگیر ولد حاجی میر، غلام قادر عرف گمن ولد امداد، موج علی ولد اللہ دتہ،...
— فائل فوٹو محکمۂ داخلہ پنجاب نے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کی دوسری فہرست جاری کردی۔ترجمان محکمۂ داخلہ کے مطابق کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ، فہرست تیار، خیر محمد تیغانی کی قیمت ستر لاکھ روپےکراچی سندھ حکومت نے کچے کے ڈاکوں کی سر کی قیمت مقرر... ترجمان محکمۂ داخلہ نے بتایا کہ دوسری فہرست میں ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ترجمان محکمۂ داخلہ کے مطابق 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 20 ڈاکووں کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر...
قیصرکھوکھر: حکومت پنجاب کا بڑا اعلان، محکمہ داخلہ نے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت بارے دوسری فہرست جاری کر دی۔دوسری فہرست میں کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی، محکمہ داخلہ نے کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کی۔20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 20 کی ہیڈ منی 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔50 لاکھ کی ہیڈ منی والے مطلوب ڈاکوؤں میں حبیب ولد علی بخش، قربان ولد لُنگ، فرحت ولد برکت، عیسیٰ ولد مراد، متارا ولد میوہ، ایوب عرف صداری ولد مراد، شیرا ولد وریام، عالمگیر ولد حاجی میر، غلام قادر عرف گمن ولد امداد مطلوب ڈاکو...
بختیار آباد میں سیاسی رہنماء سے ملاقات کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مسلح ڈاکو پولیس کی سربراہی میں روزانہ لوگوں کو اغواء کرکے بھتہ طلب کرتے ہیں جو کہ سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ڈاکو اس قدر طاقتور ہوچکے ہیں کہ مغوی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے بھتہ وصول کر رہے ہیں۔ فوج اور رینجرز ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے۔ یہ بات انہوں نے وزیرانی ہاؤس بختیار آباد ڈومکی میں پاک وطن پارٹی کے سربراہ میر سیف اللہ خان ڈومکی سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ اس...
جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر معصوم انسانوں کو ذبح کرنے اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنیوالے، خوراک اور ادویات لوٹنے والے مجرم ہیں۔ انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن اور اہل بیت علیہم الصلاۃ والسلام سے تمسک دنیا اور آخرت میں کامیابی اور نجات کا راستہ ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان دو گراں قدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں قرآن اور اہل بیت، کہ اگر ان سے تمسک کرو گے تو کبھی گمراہ نہ ہو...
کراچی کے علاقے کورنگی جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: گولیمار سے گزرنے والی ریلی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق فجر کے وقت 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، اسی دوران 17 سال کا نوجوان مظفراقبال نماز پڑھ کر گھر جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو مقتول کے پڑوس میں واردات کرکے جارہے تھے، واقعے کے بعد ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی...
—فائل فوٹو کراچی میں یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔پولیس کے مطابق کورنگی جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مظفر اقبال جاں بحق ہو گیا۔ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا ہے کہ فجر کے وقت 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، 17 سال کا نوجوان مظفر اقبال نماز فجر پڑھ کر گھر جا رہا تھا۔ کراچی: نئے سال کے چوتھے روز 1 اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتلکراچی میں ایک اور شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں...
فائل فوٹو شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ جیل کے حکیم عبدالرؤف کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو 50 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعے کے خلاف تھانا سٹی میں درخواست جمع کرادی گئی ہے ، درکواست کے متن کے مطابق 3 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، اہلخانہ کو کمرے میں بند کردیا۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکو گھر سے 50 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔مدعی کا کہنا ہے کہ ڈاکو زیورات، رقم، کپڑے اور دیگر اشیاء اپنی گاڑیوں میں لاد کر لے گئے۔درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان کو ٹریس کرکے سخت کارروائی کی جائے۔
اندھا دھند فائرنگ سے 6 شہریوں کو قتل کرنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ میں مارا گیا۔لاہور پولیس کے مطاب ڈاکو رفیق زیر حراست تھا، جسے برآمدگی کےلیے لے جایا جارہا تھا کہ نشتر کالونی کے علاقے میں ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزم رفیق فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم لاہور، شیخوپورہ اور قصور پولیس کو سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا، جو 6 شہریوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کرچکا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے شہری کو قتل کرنے کے بعد لاش کے بدلے ورثاء سے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ تھا اور رقم...
سکھر میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آپریشن کے بار بار اعلان کے باوجود آج تک ڈاکوؤں کیخلاف کوئی آپریشن نہیں ہوا۔ بلکہ پولیس ایک طرف ڈاکوؤں سے اپنا حصہ وصول کرتی ہے، تو دوسری طرف آپریشن کے نام پر آنیوالے فنڈز کی بندر بانٹ کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہر سال سندھ کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں لوگ اغواء ہو رہے ہیں۔ ڈاکو راج کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ کچے کے ڈاکو پکے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی میں معصوم شہریوں کو اغواء کرکے بھاری رقم تاوان وصول کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے...
—فائل فوٹو رحیم یار خان میں پولیس نے خان پور کے علاقے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر حملے میں ملوث ڈاکوؤں کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق بستی لاشاری کے مکان میں فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کر کے ان کا محاصرہ کیا گیا۔اس دوران مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ رحیم یار خان: ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئیرحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی۔...
لاہور :لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ایک نجی کمپنی کے مینیجر کو ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا گیا، جبکہ 9 لاکھ روپے کی رقم بھی ڈاکووں نے چھین لی۔ ایف آئی آر کے مطابق، مقتول مینیجر ندیم 9 لاکھ روپے کی رقم لے کر جا رہا تھا، کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے ندیم پر گولی چلائی۔ اس دوران ڈاکووں میں سے ایک زخمی ہو گیا اور وہ اپنے ساتھی کو اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد، دونوں ڈاکو اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقتول ندیم بہاولنگر کا رہائشی تھا اور لاہور...