فوج اور رینجرز ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ کارروائی کرے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
بختیار آباد میں سیاسی رہنماء سے ملاقات کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مسلح ڈاکو پولیس کی سربراہی میں روزانہ لوگوں کو اغواء کرکے بھتہ طلب کرتے ہیں جو کہ سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ڈاکو اس قدر طاقتور ہوچکے ہیں کہ مغوی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے بھتہ وصول کر رہے ہیں۔ فوج اور رینجرز ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے۔ یہ بات انہوں نے وزیرانی ہاؤس بختیار آباد ڈومکی میں پاک وطن پارٹی کے سربراہ میر سیف اللہ خان ڈومکی سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سندھ کے علاقے کشمور اور کندھ کوٹ کے بدلتے ہوئے حالات سمیت گزشتہ دنوں میر غالب حسین خان ڈومکی پر حملہ اور مغوی میر ہزار خان ڈومکی کی بازیابی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے سندھ کے اضلاع کشمور، شکار پور، گھوٹکی میں بدامنی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کشمور و شکارپور سمیت صوبے بھر میں امن و امان بحال کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ مسلح ڈاکو پولیس کی سربراہی میں روزانہ لوگوں کو اغواء کرکے بھتہ طلب کرتے ہیں جو کہ سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مسلح ڈاکو اس قدر طاقتور ہوچکے ہیں کہ لوگوں کو اغواء کرکے ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے بھتہ وصول کر رہے ہیں، جو کہ وہاں کے مقامی پولیس آفیسران اور سندھ حکومت کے منہ پر زوردار طمانچے کے مترادف ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور آرمی چیف سے کشمور اور کندھ کوٹ میں کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کے خلاف فوج اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود سندھ حکومت کرتے ہوئے کرکے بھتہ
پڑھیں:
آغا علی کیخلاف بے بنیاد ایف آئی آر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، علامہ راجہ ناصر
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ عوام کی ستم ظریفی ہے کہ نااہل اور ناعاقبت اندیش حکمران عوام میں اپنی ڈوبتی ساکھ کو بچانے کیلئے پرامن عوامی آوازوں کو دبانے پر تل گئے ہیں، جبکہ وہ یہ بات بھول رہے ہیں کہ ان آمرانہ کارروائیوں سے عوامی نفرت مزید بڑھے گی نہ کہ کم ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ مجاہد و مبارز عالم دین آغا سید علی رضوی پر سندھ انتظامیہ کی جانب سے بے بنیاد ایف آئی آرز بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے اور آئین پاکستان میں دیئے گئے آزادی اظہار کے حق کو دبانے کی مزموم کوشش ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اب عوام کی ستم ظریفی ہے کہ نااہل اور ناعاقبت اندیش حکمران عوام میں اپنی ڈوبتی ساکھ کو بچانے کیلئے پرامن عوامی آوازوں کو دبانے پر تل گئے ہیں، جبکہ وہ یہ بات بھول رہے ہیں کہ ان آمرانہ کارروائیوں سے عوامی نفرت مزید بڑھے گی نہ کہ کم ہو گی۔