2025-04-15@06:00:18 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«کرکے بھتہ»:
نیو کراچی چھالیہ مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان اور موقع پر موجود افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ مقتول سماجی کارکن اور فروٹ کا کام کرتا تھا جو کہ روز کی بنیاد پر شہریوں کے لیے افطاری کا اہتمام کرتا تھا۔ مقتول کے بیٹے اور رشتے داروں نے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کا سراغ لگا کر انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے جبکہ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے علاقے میں بھتہ طلب کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات اور دیگر جرائم کی وارداتوں پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔...
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ افغانستان میں پرائی جنگ ہماری غلط پالیسی تھی، افغانستان سے ہماری بات چیت ضروری ہے، اگر نہیں ہوگی تو 2200 کلومیٹر کا بارڈر صوبے کے ساتھ ہے، جہاں باڑ لگائی جو اس طریقے سے اب موجود نہیں ہے، ہم اس کو اس طرح سے محفوظ نہیں کر سکتے. اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اب بھی گڈ طالبان موجود ہیں، یہ طالبان بھتہ لیتے ہیں، ناکہ لگاتے ہیں، تھوڑی وصولی کرکے بھاگ جاتے ہیں، ان طالبان کو تحفظ مل رہا ہے، بنوں حملہ گڈ سے بیڈ ہونے...
—فائل فوٹو سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ2021 ء سے آج تک بھتہ خوری کے 422 مقدمات کا اندراج ہوا ہے، جبکہ بھتہ خوری میں ملوث 433 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پشاور، پولیس اور سی ٹی ڈی کا داعش کیخلاف مشترکہ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمدپشاورکا ئو نٹر ٹیررازم ڈیپا رٹمنٹ اور پشاور پولیس... ادارۂ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق پشاور میں رواں سال بھتہ خوری کے 47 کیسز رپورٹ، 10 ملزمان گرفتار کیے گئے جن میں 9 بھتہ خوروں کو سزائیں سنائی گئیں۔پشاور میں 2021ء میں 44، 2022ء میں 73، 2023ء اور 2024ء میں بھتہ خوری کے 129، 129 کیسز درج ہوئے۔
ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منظم ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔ بیان کے مطابق ملزم نے خود کو خاتون ظاہر کر کے متاثرہ شہری کو اپنے جال میں پھنسایا، ملزم نے خاتون کے نام سے فیس بک اکاونٹ کے ذریعے متاثرہ سے رابطہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے خاتون بن کر متاثرہ کو ملاقات کے بہانے گھر بلا کر زبردستی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کیں، ملزم نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے متاثرہ کو بلیک...
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم اور بھتہ خوری کے ایک اور سنگین واقعے میں، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نامور ڈاکٹر سندر لال بالانی کو بھتہ وصولی کے لیے راکٹ بھیج دیا گیا۔ اس واقعے نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سندر لال بالانی کو نامعلوم افراد کی...
ایم کیو ایم اراکینِ اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ قیادت پر بات ہوگی تو خطرناک ری ایکشن آئے گا، بلاول کی وزارتِ عظمی کا دروازہ ایم کیو ایم سے ہوکر گزرے گا، ہمارے پاس سے جانے والے لوگ بتاتے ہیں کہ پیپلز پارٹی میں کیا چل رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپویشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ کا ہر محکمہ بھتہ لیتا ہے، بھتے کی رقم وزیروں تک جاتی ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم اراکینِ اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ لیاری گینگ وار کو لوگ نہیں بھولے، شناختی کارڈ دیکھ کر ٹکڑے کیے جاتے تھے، پیپلز پارٹی...
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت نے جس طرح میکنزم بنایا ہے اس کا جواب تو دینا ہوگا، ایس بی سی اے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکمے بھتے کا گڑھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ کراچی کے تاجر چغلی نہ کریں، مگر مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری یہ بھی بتائیں کہ لیاری امن کمیٹی کے نام پر بھتہ کون لیتا تھا؟۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب بھتہ خوری عروج پر تھی مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو یہ بھی...
چینی سرمایہ کاروں کی جانب سندھ پولیس پر بھتہ خور اور ہراسانی کا الزام لگانے اور عدالت سے رجوع کرنے پر سندھ حکومت، سندھ پولیس اور صوبائی وزارت داخلہ کا ردعمل آگیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ کچھ ایس اوپیز طے ہیں، یہ ایس اوپیز چینی قونصلیٹ اور پولیس نے مل کربنائی ہیں، ان کے تحت وہ جب بھی گھر سے باہر نکلنے پر بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال لازمی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایس او پیز میں طے پایا ہے کہ گھروں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جائیں گے اور پولیس کے علاوہ اگر غیر ملکی شہری نجی سیکیورٹی گارڈز...
تصویر بشکریہ جیو نیوز کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے سامنے خواجہ سراؤں نے اپنی گُرو کیخلاف احتجاج کیا۔خواجہ سراؤں نے الزام لگایا کہ گُرو پولیس کی ملی بھگت سے ان سے 15،15 ہزار روپے ماہانہ بھتہ وصول کر رہی ہے۔خواجہ سراؤں نے اپنے گُرو کی بھتہ خوری کیخلاف درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔ایک خواجہ سرا نے کہا کہ گُرو بھتہ خوری بند کریں، 15 سال سے یہی ہو رہا ہے، اب برادشت کی حد ختم ہوگئی ہے۔ایک مزید خواجہ سرا نے بھی اسی طرح کا الزام عائد کرتے ہوئے گُرو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تقریب سے خطاب میں غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ پولیس کا کردار امن و امان کیلیئے اہم رہا ہے، اب رات گئے شہر میں ٹریفک اور رونق ملے گی، رونق کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے شہر میں امن ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور بھتہ خوری پولیس قربانیوں کے باعث کم ہوئی ہے۔ کراچی میں سندھ پولیس کے 48 افسران اور جوانوں کو پاکستان اور قائداعظم میڈل دینے کی تقریب سے آئی جی سندھ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب ہر سال ہونی چاہیئے، 2014ء سے 2024ء تک روکے ہوئے ایوارڈ...
انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور بھتہ خوری پولیس قربانیوں کے باعث کم ہوئی ہے۔کراچی میں سندھ پولیس کے 48 افسران اور جوانوں کو پاکستان اور قائداعظم میڈل دینے کی تقریب سے آئی جی سندھ نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب ہر سال ہونی چاہیے، 2014ء سے 2024ء تک روکے ہوئے ایوارڈ آج دیے جارہے ہیں۔غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ 6 شہید اور 42 پولیس اہلکاروں کو ایوارڈ دیے جارہے ہیں، پولیس نے سندھ اور کراچی میں بہت قربانیاں دی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور بھتہ خوری پولیس کی قربانیوں اور محنت سے...
پولیس حکام کے مطابق وصی اللہ لاکھو جرائم کی سنگین ترین وارداتوں میں ملوث ہے، لیاری پی آئی بی کالونی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے بھتہ وصولی میں بھی ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گینگ وار ملزم وصی اللہ لاکھو کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لیے سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارتِ داخلہ کو انٹرپول کے ذریعے ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے قتل اقدام قتل دہشتگردی بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وفاقی وزارت...