کراچی:

شہر قائد کے علاقے لیاری میں شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

جبکہ دوسرا ڈاکو شہری سے عید کے کپڑے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا، ہلاک ہونے والا ڈاکو بلوچستان کا رہائشی تھا۔

 تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری سیفی مسجد کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شہری کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا ، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچائی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے مبینہ ڈاکو کی شناخت 30 سالہ نزاکت علی ولد محمد علی کے نام سے کی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم بلوچستان کے علاقے ویندر شامیانی لاکڑا لیاری کا رہائشی تھا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار شلوار قمیض پہنے دو ڈاکو بغدادی کے رہائشی ایک نوجوان سے اس کے عید کے کپڑے اور موبائل فون چھین رہے تھے اسی دوران نوجوان نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی خوش قسمتی سے نوجوان ملزمان کی فائرنگ سے بچ گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، قائد آباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر دستی بم حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

اسی دوران ایک نامعلوم شہری نے فائرنگ کی جس کے نیتجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی جو اسلحہ سے لیس تھا اور پیدل ہی فرار ہوگیا، اور نوجوان کی عید کے کپڑے اور موبائل فون بھی اپنے ہمراہ لے گیا۔

پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی زیر استعمال موٹرسائیل تحویل میں لے لی ہے اور ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہونے والے ہلاک ہونے ڈاکو کی

پڑھیں:

کراچی، ڈکیٹی مزاحمت پر ایک اور شہری جان سے گیا

کراچی:

 شہر قائد کے علاقے فقیرا گوٹھ پریشان چوک سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران پیش آیا، ابتدائی معلومات کے مطابق تین مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: کراچی ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا

پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص راحت گل، دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ دوسرے زخمی شخص کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے اور وہ علاج کے لیے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈکیٹی مزاحمت پر ایک اور شہری جان سے گیا
  • راولپنڈی سے اغواء ہونے والے شہری کو صوابی سے بازیاب کروالیا گیا
  • لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں دکان پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 2 زخمی
  • عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد
  • کٹھوعہ میں حملہ آور ہلاک ہونے والے بھارتی پولیس اہلکاروں کے ہتھیار لے کر فرار
  • ٹک ٹاکر ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کرنے والا عمر لونڈ بھی فائرنگ میں ہلاک
  • راجن پور: کچے میں ڈاکو شاہد کو ہلاک کرنے والا ڈاکو عمر لوند 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
  • کراچی:شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک
  • کندھ کوٹ میں بھنگوار اور بھٹو برادری کے درمیان فائرنگ، 4 افراد ہلاک و متعدد زخمی