2025-02-07@19:13:18 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«ویرات کوہلی کی»:
بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے سابق کپتان ویرات کوہلی کی فٹنس کے متعلق اہم خبر دے دی۔ انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شبھمن گل نے ویرات کوہلی کی فٹنس کے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کٹک میں شیڈول ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ویرات کوہلی کی شمولیت کا اشارہ دیا۔ شبھمن گل کا کہنا تھا کہ کوہلی کی فٹنس کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں۔ میچ کے روز پریکٹس میں وہ صحیح تھے لیکن اگلے روز ان کے گٹھنے پر سوجن تھی۔ وہ دوسرے ایک روزہ میچ میں ضرور پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔ Witnessed Virat Kohli getting sacked from stadium by Rohit...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے مداح کو اپنے گھر بلاکر ملاقات کی اور سب کے دل جیت لیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے اپنے گھر گروگرام میں اپنے پرستار کو بلایا اور پھر نہ صرف اُس سے ملاقات کی جبکہ اُسے اپنا دستخط شدہ بیٹ بھی دیا۔ صارفین نے کہا کہ ویرات کوہلی نے ایک بار پھر اپنی عاجزی سے خود کو بڑا انسان ثابت کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویرات نے اپنے مداح کو خود کال کر کے گھر پر مدعو کیا اور پھر اُس کی خواہش کے مطابق نہ صرف تصویر بنوائی بلکہ بلے پر دستخط کر کے بھی دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ ویرات کوہلی...
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کلاس پلیئر ویرات کوہلی کی کنگنم اسٹائل میں ڈانس کی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہوگئی۔ ویرات کوہلی کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو 2013 میں چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد کی ہے جس میں بھارت نے دھونی کی کپتانی میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 2013 میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا تھا جس میں بھارت نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دی تھی۔ میچ میں بھارت کی تاریخی فتح کے بعد ویرات کوہلی نے اسٹیڈیم میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جیت کا جشن منایا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں والا گنگنم اسٹائل ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا...
کراچی: ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی میں ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے والا نوجوان بولر ہمانشو سنگوان اسٹار بیٹر سے گیند پر دستخط کروانے بھی پہنچ گیا۔ تقریباً ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ڈومیسٹک میں واپسی کرنے والے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں محض 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ کوہلی کو ریلوے کے تیز گیند باز ہمانشو سنگوان نے کلین بولڈ کیا تھا۔ نوجوان کرکٹر نے وکٹ لینے پر جشن بھی منایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئیں تاہم کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہوگئے اور بولر کو برا بھلا کہنے لگے۔ مزید پڑھیں؛ کوہلی کو آؤٹ کرنا جرم بن گیا، نوجوان...
کولکتہ نائٹ رائڈر کے سابق کھلاڑی رجت بھاٹیا کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں کرکٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ آئی پی ایل 2013 میں ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان ہونے والی بدترین لڑائی کو رکوانے کے لیے جانتے ہیں۔ رجت بھاٹیا نے آئی پی ایل کی مشہور لڑائی کے متعلق ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری رانجی ٹرافی کے میچ کے دوران تفصیلاً گفتگو کی۔ 2013 کی آئی پی ایل کے دوران رائل چیلنجرز بینگالورو اور کولکتہ نائٹ رائڈر کے درمیان ہونے والے میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو اس وقت بھارت کی جانب سے ایک ساتھ کھیل بھی رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ ہوتی صورتحال کو کولکتہ کی جانب سے کھیلنے...
آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑ کر لسٹ میں پہلی جگہ حاصل کر لی۔ اسٹیو اسمتھ نے گال میں گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کیے، ساتھ ہی انہوں نے سنچری بھی اسکور کی جو کہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری تھی۔ انہوں نے ٹیسٹ کی 205 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے اور وہ 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 15 ویں کھلاڑی ہیں۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی اسٹیو اسمتھ نے سری لنکا کے خلاف جو سنچری بنائی وہ ان کے کیریئر کی 17 ویں سنچری تھی جو انہوں نے اپنے ملک سے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما، یشسوی جیسوال اور شریاس ایر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے پیشِ نظر آئندہ ماہ رانجی ٹرافی میں ممبئی کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف خراب کارکردگی کے سبب سابق کرکٹرز نے بھارتی بلے بازوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔ جس کے بعد روہت شرما نے واپس ممبئی جبکہ ویرات کوہلی نے 2012 کے بعد دہلی کی جانب سے پہلا میچ کھیلنےکا فیصلہ کیاتھا۔ دوسری جانب ویرات کوہلی اور کے ایل راہول 30 جنوری سے شروع ہونے والے ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔ ممبئی کے تینوں کھلاڑیوں نے رانجی کے گزشتہ راؤنڈ میں حصہ لیا تھا۔...
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی مبینہ طور پر سیلفی کے لیے انتظار کرتے بھارتی فوجی اہلکار کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کڑی تنقید کے زد میں آگئے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق ممبئی میں گاڑی سے اتر کر جب ویرات کوہلی جارہے تھے تو ایک فوجی اہلکار فون لے کر بلے باز کے پاس آیا جس کو انہوں نے نظر انداز کر دیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ویرات پر جان بوجھ کر فوجی کے ساتھ سیلفی سے لینے سے انکار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے رویے پر شدید تنقید کی۔ ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ سچن ٹینڈولکر...