2025-02-22@14:51:20 GMT
تلاش کی گنتی: 28
«ورکرز ویلفیئر بورڈ»:
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے فلاحی منصوبے بند کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ مزدوروں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ بدعنوان عناصر پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ سیکریٹری/سی ای او ورکرز ویلفیئر بورڈ مزدوروں کے حقوق پامال کر رہے ہیں اور فلاحی منصوبے ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ترجمان ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ نیحالیہ پرنٹ اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کو سراسر گمراہ کن، بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی فلاحی منصوبہ بند نہیں کیا جا رہا بلکہ سندھ حکومت اور ورکرز ویلفیئر بورڈ مزدوروں کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اضافی تصدیقی عمل کسی بھی قسم کی بدعنوانی، جعلی...
شہدادپور (نامہ نگار )انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی ایشن شہدادپور کے دوبارہ الیکشن کرائے جانے کے نوٹیفکیشن پر ہائی کورٹ کا حکم امتناعی جاری ۔تفصیلات کے مطابق انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی کے جنرل سیکریٹری سید محسن علی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے جوائنٹ اسٹاک کمپنیز کے جاری کردہ نوٹیفیکشن پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے محکمہ کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ہے جس میں انجمن کی موجودہ باڈی کو ختم کرتے ہوئے نئے انتخابات کے لیے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کیا گیا تھا۔انجمن کے جنرل سیکریٹری سید محسن علی کا موقف تھا کہ یہ نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے اور حقائق کو مسخ کر کے جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ دیتے ہوئے...
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے اپنے ممبران اورکمیونٹی کی وسیع تر خدمت کے لیے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ، خادم انسانیت اور پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے اشتراک سے کے سی سی آئی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔اس ایونٹ میں کے سی سی آئی کے ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو اس اقدام کے مثبت اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔کیمپ میں بلڈ شوگر، کولیسٹرول، ہڈیوں سے متعلق ٹیسٹ اور سی بی سی ٹیسٹ سمیت بنیادی صحت کی خدمات فراہم کی گئیں نیز ماہر جنرل فزیشنز اورڈرمیٹالوجسٹ نے مفت مشاورت بھی فراہم کی۔کے سی سی آئی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یوتھ ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد ڈویژن رجسٹرڈ کے قانون مشیر شفیق احمد خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ یونٹ نمبر 11 لطیف آباد مسٹر برگر سے لیکر مصطفی جامعہ مسجد تک روڈ بلاک ہے اور ٹھیلہ مافیا نے روڈ کے بیچ میں کھڑے ہوکر اپنا کاروبار کررہے ہیں اگر کوئی ایمرجنسی ہو جائے تو ایمبولینس کے لئے راستہ نہیں ہے جسکی وجہ سے جانی و مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ جبکہ بلدیہ کی انکروجمینٹ فورس کے ہوتے ہوئے کاروئی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔شفیق احمد نے کمشنر حیدرآباد ڈویژن بلال میمن۔ میئر حیدرآباد کاشف شورو۔ ڈپٹی کمشنر حیدر آباد زین العابدین میمن میونسپل کمشنر ظہور لکھن اور اسسٹنٹ کمشنر لطیف اباد جناب سعود احمد...
سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کی گورننگ باڈی نے اپنے 171 ویں اجلاس میں افسران کے ہاؤس رینٹ میں پانچ فیصد اضافہ کی منظوری دیدی، اس حوالے سے سیسی میں افسران کی غیر سیاسی، نمائندہ اور واحد رجسٹرڈ ایسوسی ایشن گزشتہ 2 سال سے مسلسل کوشش کررہی تھی۔ لیکن اگست 2023 سے جولائی 2024 تک تقریباً ایک سال گورننگ باڈی سیسی کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا اور اس کے بعد جو اجلاس ہوئے اس میں بجٹ کی منظوری ہوئی اس لیے یہ معاملہ مسلسل التواء کا شکار ہوتا چلا گیا، لیکن ایسوسی ایشن کے سابق صدر ندرت بلند اقبال اور جنرل سیکرٹری اس حوالے سے مختلف کمشنر سیسی کو بار بار تحریری پر بھی اپنے مطالبہ سے آگاہ...

بدین : ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسو منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
بدین : ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسو منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایش کی مجلس عاملہ کی تقریب حلف برداری WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اووا)کی تقریب حلف برداری فیصل مسجد کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں قمر زمان کائرہ نے عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں صدر پاکستان کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد عامر خان نے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا، محمد عقیل احمد اور سدرہ شان نائب صدور (مرد اور خواتین)کے طور پر حلف لیا۔ محمد آصف نے جنرل سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا جبکہ سمیرا سلیم اور ارسلان خورشید کو جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔ اختر زیب مہمند...
نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے کہاکہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی بند اسکیموں کی فوری طورپر ادائیگی کی جائے سب کو علم ہے کہ یہ ادارہ مزدوروں کی ویلفیئر کے لیے بنایاگیاہے ۔بیوائیں ڈیتھ گرانٹ کے لیے رورہی ہیں۔یتیم بچے کھانے اورلباس سے محروم ہیں۔ جہیز گرانٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں بچیاں شادی کے انتظارمیں بیٹھی ہوئی ہیں۔ تعلیمی وظائف نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے ہونہاربچے تعلیم سے محروم کردیے گئے ہیں۔ چھوٹے بچوںکواسکول یونیفارم کتابیں،کاپیاں،شوز،بیگ کی مد میں جو رقم ملنی تھی وہ وقت پر مہیانہیں کیے جارہے ہیں۔ اسی ادارے کا ایک بڑاکارنامہ یہ بھی ہے کہ مزدوروں کے لیے بنائے گئے فلیٹوںپرقبضہ کروا دیا گیااوریہ رشوت خورافسران ابھی تک قبضہ...
یہ کمپلیکس نہ صرف ایک جدید لائبریری، اعلیٰ طبی سہولیات سے مزین ہیلتھ سینٹر، دینی علوم کے فروغ کے لیے مدرسہ اور عصری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی ٹی لیب پر مشتمل ہوگا بلکہ یہاں فکری نشوونما اور سماجی بہبود کے کئی منفرد مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو نگر میں المہدی ویلفیئر کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا نگر میں المہدی ویلفیئر کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا نگر میں المہدی ویلفیئر کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا نگر میں المہدی ویلفیئر کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا نگر میں المہدی ویلفیئر کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا نگر میں...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ویلفیئر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے نائب صدر اسد اقبال رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ اسد اقبال کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کے لیے ایچ ڈبلیو اے بی کی جانب سے ادارہ تعلیم و تربیت و تحفظ برائے نابینا افراد لطیف آباد میں تعزیتی اجلاس جنرل سیکرٹری اے ڈی پیرزادہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں خصوصی دُعا کی گئی کہ اللہ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام و پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد سماجی آواز سول سوسائٹی اتحاد نیٹ ورک کے چیئرمین سجاد خان نے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور غیر سیاسی سماجی تنظیموں کو فعال بنانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام سماجی تنظیموں کو پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں سے ویلفیئر کے مرکزی آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سوھنی دھرتی کے جنرل سیکرٹری محمد رفیق راجپوت، بھائی خان ویلفیئر کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اقبال قریشی، جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ، چیف آرگنائزر محمد حنیف شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ...
سندھ میں 7 سالوں میں جنسی ہراسگی کے 7 ہزار شکایات کا انکشاف ہوا ہے محکمہ سوشل ویلفیئر نے رپورٹ جاری کردی محکمہ سوشل ویلفیئر کی رپورٹ کے مطابق زیادہ واقعات کم عمر لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ ہوئے دو ہزار اٹھارہ میں اٹھارہ واقعات دو ہزار انیس میں 422 واقعات رپورٹ ہوئے دو ہزار بیس میں 1841 واقعات دو ہزار اکیس میں 1669واقعات درج ہوئے دو ہزار بائیس میں ایک ہزار باون واقعات دو ہزار تئیس میں 890 واقعات اور دو ہزار چوبیس میں اٹھ سو بانوے واقعات ہوئے خواتین کی دو ہزار پانچ سو شکایات اور مردوں کی چار ہزار دو سو اسی شکایات ملیں محکمہ سوشل ویلفیئر نے ان شکایات پر قانونی کارروائی کی سب سے زیادہ...
اسلام ٹائمز: اصل سوال یہ ہے کہ کیا یہ این جی اوز ان لوگوں کی خدمت کر رہی ہیں یا ان مقاصد کی ایڈووکیسی کر رہی ہیں، جنکی وہ نمائندگی کا دعویٰ کرتی ہیں، یا وہ آج بھی جیوپولیٹکل کھیل کی بڑی بساط کا حصہ ہیں۔؟ ہر انسان کی زندگی قیمتی ہے۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ کسی ایک ملک کی تحریک میں ایک شخص کی ہلاکت پورے عالمی میڈیا اور این جی اوز کو متحرک کر دیتی ہے، لیکن کبھی کسی اور ملک میں درجنوں افراد کی ہلاکت بھی عالمی ضمیر بیدار نہیں کرتی ہے۔ اب کہیں اسلامی شدت پسند دہشتگرد کہلاتا اور کہیں وہی لوگ مجاہدین یا حریت پسند بنا دیئے جاتے ہیں۔ تحریر: ثقلین امام کیا...
شہدادپور (نمائندہ جسارت) انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی ایشن اور شہدادپورین گروپ کے زیر انتظام عظیم الشان پروگرام ’’محفل حسن نعت‘‘ 30 جنوری کو متصل گراؤنڈ مصطفائی مسجد ہرداسپورہ (سابق خالد کلب دائرہ الاسلام گرائونڈ) بعد نماز عشاء منعقد کیا جائے گا جس میں تنزانیہ ، سعودیہ اور مصر کے بین الاقوامی معروف قراء عیدی شعبان تنزانیہ ، قاری احمد ھیجا تنزانیہ ، قاری محمد داؤد تالقانی سعودیہ و دیگر ملکی غیر ملکی نامور قاری حضرات تشریف لائیں گے۔ پروگرام کے منتظم سید محسن علی ایڈووکیٹ، جہانگیر عالم بھٹی ، سید عظیم شاہ و دیگر کے علاوہ استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین خالد ظہور بیگ ممبران منیر احمد نربان سید ارشاد عالم لاری سید طاہر علی ڈاکٹر نعیم اختر محمد عارف...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مصطفی کالونی ویلفیئر کوآپریٹیو سوسائٹی دیہہ گنجو ٹکر لطیف آباد کا اجلاس سوسائٹی کے چیئرمین حاجی عبد المجید بہلم کی زیر صدارت سوسائٹی کے آفس واقع لطیف آباد یونٹ نمبر6میں منعقدہوا ۔ اجلاس میں سوسائٹی کے عہدیداران اراکین مینیجنگ کمیٹی و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی چیئرمین حاجی عبد المجید بہلم نے کہا کہ اب سوسائٹی کے الیکشن مکمل ہو گئے ہیں اور اب ہم سب کو مل کر سوسائٹی کے مفادات کے لیے کام کرنا ہے اور انشااللہ سوسائٹی کی 11 ایکڑ زمین کا ڈیماکیشن لیٹر بھی ایک ہفتے میں مل جائے گا اور لیٹر ملتے ہی فروری میں سوسائٹی کی زمین پر آفس تعمیر ہو جائے گا۔...
سیکرٹری سوشل ویلفیئر سردار اسد ہارون کو کمشنر گلگت ڈویژن اور کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان کو کمشنر بلتستان ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بیوروکریسی میں 3 آفیسرز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں، کمال خان کو کمشنر بلتستان ریجن تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ظفر وقار تاج کو محکمہ سوشل ویلفیئر کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر سردار اسد ہارون کو کمشنر گلگت ڈویژن اور کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان کو کمشنر بلتستان ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم چھ ماہ کی ٹریننگ پر گئے ہوئے ہیں۔
حیدرآباد (پ ر) حیدرآباد سماجی آواز سول سوسائٹی اتحاد نیٹ ورک کے چیئرمین سجاد خان نے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور غیر سیاسی سماجی تنظیموں کو فعال بنانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام سماجی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں سے ویلفیئر کے مرکزی آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سوھنی دھرتی کے جنرل سیکرٹری محمد رفیق راجپوت، بھائی خان ویلفیئر کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اقبال قریشی، جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ، چیف آرگنائزر محمد حنیف شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا...
ماتلی (جسارت نیوز) سٹیزن ویلفیئر فورم کے چیئرمین اسلم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کی شہری حدود میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے بالکل سامنے ماتلی شہر سے گزرنے والے مین حیدرآباد بدین روڈ اور سروے نمبر 282 اور 283 سے 5.24 ایکڑ کھورا کی سرکاری اراضی قابضین سے خالی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر تیزی کے ساتھ قبضہ مافیا ہاتھ صاف کرنے میں مصروف ہے، یہ اراضی انگریز دورِ حکومت سے سرکاری املاک میں شامل ہے، قیامِ پاکستان سے قبل اس اراضی پر سرکاری گودام بھی قائم تھے، کھورا کی سرکاری اراضی سابق ڈپٹی کمشنر بدین سیال اور سابق اسسٹنٹ کمشنر ماتلی زارا زاہد نے پبلک پارک کے...
امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے کورنگی میں عوام سستا دستر خوان میں کھانا کھا رہے ہیں کراچی(کامرس رپورٹر) امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے سلطان آباد کے بعد کورنگی میں بھی امہ سستا دستر خوان کا آغاز کردیاہے، اب کورنگی کے سفید پوش اورمزدور وملازمت پیشہ افراددعزت نفس مجروح ہوئے بغیر باوقارماحول میں معیاری کھاناحاصل کھاسکتے ہیں، کورنگی شریف آباد میں امہ سستا دستر خوان2 کا باقاعدہ افتتاح مختصرسی دعائیہ تقریب سے کیاگیا،افتتاحی تقریب میں امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے سنیئروائس چیئرمین حاجی عبدالرزاق بیلی،جنرل سیکرٹری حاجی بلال بگٹی ، سماجی رہنماحاجی ارشاد بخاری ، امہ سستا دستر خوان کے نگران حاجی حبیب اللہ نیازی ، ڈاکٹر حمزہ بیلی،طارق محمود، مولانا محمدامجد سمیت عمائدین اورکاروباری شخصیات شریک ہوئیں،ممتازعالم دین مفتی محمد...
انچولی ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب سے سینیٹر خالدہ اطیب، سینیٹر فرحان چشتی ، پروفیسر زائمہ اسرار، مسز نصرت رضوان، سرفراز حسین عابدی، محمود ریاض ودیگر خطاب کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینیٹر خالدہ اطیب نے کہا ہے کہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بنیاد پر معاشرے کے کمزور افراد کی مدد اور نوجوانوں کو تعلیم اور دیگر شعبوں میں حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ ز اور اسکالرشپ کا اجراء خوشی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرہ امداد باہمی اور ایثار کی بنیاد پر چلتا ہے، انچولی ایسوسی ایشن کی خدمات لائق تحسین ہیں۔وہ آج احباب انچولی میرٹھ انڈیا کی نمائندہ تنظیم انچولی ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں، سینیٹر خالدہ ادیب نے کہا کہ برادری کی بنیاد...

آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات، مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے،ترجمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے سینٹرل پولیس آفس میں پیر کو ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ترجمان پولیس کے مطابق لاہو رکے اسسٹنٹ مظہر رفیق کی سکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات دیئے۔اوکاڑہ کے کانسٹیبل عابد علی کے علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات جاری کئے۔اوکاڑہ کے ڈرائیور کانسٹیبل جعفر علی ندیم کی علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی۔لاہور کے کانسٹیبل عارف حسین کی سکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی...
سنجھورو(نمائندہ جسارت )عوامی ویلفیئر ایسوسی ایشن سنجھورو کی جانب سے 26 سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقادالرشید گارڈن سنجھورو میں کیاگیا جس میں ان جوڑوں کوجہیز اور ضروریات زندگی کا سامان بھی دیا گیا۔ اس موقع پر عوامی ویلفیئر ایسوسی ایشن سنجھورو کے صدر احمدعلی نے کہا کہ عوام کی بھلائی کا کام کرنا عوام کی حقیقی خدمت ہے اور عوام کی خدمت کرنا ہمارا اولین مشن ہے اور عوام کی خدمت کرنا سب سے افضل عبادت ہے۔ اس موقع پر عوامی ویلفیئر کے جنرل سکرٹری امتیاز احمدو دیگر بھی موجود تھے۔
ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم اور تناول ہزارہ ویلفیئرکی عشائیہ تقریب۔کا منظر گذشتہ دنوں خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر برائے سیاحت زاہد چنزیب عمرہ اورزیارت مسجدِ نبوی شریف ﷺ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب تشریف لا ئےتو ہزارے وال اوورسیزپاکستانیزفورم اورتناول ہزارہ ویلفیئرایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پُروقارعشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہد چنزیب نے کہا کے پی کے حکومت سیاحت کے شعبے میں ملکی اورغیر ملکی سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور معاونت کے لیےعمران خان کے وژن پرگامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹورسٹ گارڈ فورس سمیت دیگر اہم منصوبوں پرکام جاری ہے تاکہ صوبے کوسیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنایا جا سکے۔ زاہد چنزیب نے یقین دہانی کرواتے ہوئے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہیومن ویلفیئر سٹیزن کمیونٹی بورڈ حیدرآباد کے وفد نے چیئرمین حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری عبدالرحمن راجپوت،ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سید یاور علی شاہ سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت معروف قانون دان عبد المعید شیخ ایڈووکیٹ نے کی۔ وفد میں حنیف قریشی، اقبال قریشی اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں حیدرآباد کے قبرستانوں کی تباہ حالی کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی، بالخصوص جنت طیبہ مسلم قبرستان گنجو ٹکر، جو کے ہوسڑی روڈ پر واقع ہے۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور بتایا کہ کراچی میں سیکرٹریز کے ساتھ اس مسئلے پر گزشتہ ملاقاتوں میں بات چیت بھی کی گئی...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں نے جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ کے ہمراہ ویلفیئر کے ممبر حاجی محمد یوسف میمن کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی عیادت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ یاد رہے کہ حاجی محمد یوسف میمن کافی دن سے علیل ہیں۔ حاجی محمد یاسین آرائیں نے کہا کہ ویلفیئر کے تمام عہدے داران و ممبران آپ کی صحت کے لیے دُعا گو ہیں کہ اللہ آپ کو صحت و تندرستی عطاء فرمائے آمین۔ حاجی محمد یوسف میمن نے ویلفیئر کے بانی حاجی محمد یاسین آرائیں اور ویلفیئر کے تمام عہدے داران کا شکریہ ادا کیا۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لالہ جعفر خان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ لوگوں کو جدید صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچل سرمست ٹاؤن یو سی 89 تعلقہ لطیف آباد کے یو سی چیئرمین انور عباس اور بھائی خان ویلفیئر کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں کی کاوشوں اور ڈی ایچ او کے تعاون سے گلشن حامد میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طبی کیمپ میں ٹی بی، ہیپاٹائٹس، ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کی اسکیننگ اور ویکسینیشن کی گئی اور تقریباً 200 سے زائد...
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے امداد باہمی اور کفالت عامہ کیلئے ”مواخاتِ مدینہ“ کے نام سے بھائی چارہ پر مبنی ایک ایسے فلاحی معاشی نظام کی بنیاد رکھی جس سے کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا۔ اسلام نے عام آدمی کو معاشی استحصال سے بچانے کیلئے سود کو حرام قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ سے ویلفیئر سٹیٹ کا تصور ابھرا، مساوات و مواخات اسلام کے معاشی نظام کی بنیاد ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے امداد باہمی اور کفالت عامہ کیلئے ”مواخاتِ مدینہ“ کے نام سے بھائی چارہ پر مبنی ایک ایسے فلاحی معاشی نظام کی...