کراچی چیمبرمیں تاجروں اور عوام الناس کیلئے مفت میڈیکل کیمپ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے اپنے ممبران اورکمیونٹی کی وسیع تر خدمت کے لیے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ، خادم انسانیت اور پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے اشتراک سے کے سی سی آئی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔اس ایونٹ میں کے سی سی آئی کے ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو اس اقدام کے مثبت اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔کیمپ میں بلڈ شوگر، کولیسٹرول، ہڈیوں سے متعلق ٹیسٹ اور سی بی سی ٹیسٹ سمیت بنیادی صحت کی خدمات فراہم کی گئیں نیز ماہر جنرل فزیشنز اورڈرمیٹالوجسٹ نے مفت مشاورت بھی فراہم کی۔کے سی سی آئی کے صدر محمد جاوید بلوانی، سینئر نائب صدر ضیاء العارفین ، نائب صدر فیصل خلیل احمد، ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سب کمیٹی کے چیئرمین فرحان اشرفی اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ صدر کے سی سی آئی محمد جاوید بلوانی نے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ، خادم انسانیت اور پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے ساتھ اشتراک کو سراہا جس کی بدولت کامیابی کے ساتھ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے سی سی ا ئی
پڑھیں:
حکومت تاجروں سے واجب الادا ٹیکس وصول کرنے میں بری طرح ناکام
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت تاجروں اور ہول سیلرز سے واجب الادا ٹیکس وصول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کی انکم ٹیکس ادائیگیاں پچھلے سال اسی مدت کے ٹیکس سے 100 ارب روپے زاید رہیں، رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سیلری کلاس نے 285 ارب ٹیکس جمع کرایا، سیلری کلاس نے گزشتہ مالی سال کے7 ماہ کے مقابلے میں 53 فیصد زاید ٹیکس دیا۔ذرائع نے کہا کہ سیلری کلاس نے ایف بی آر کی توقع سے 20 ارب سے زاید جمع کرایا، پچھلے مالی سال تنخواہ دار طبقے نے مجموعی طور پر 368 ارب روپے ٹیکس ادا کیا، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت گزشتہ بجٹ میں سیلری کلاس پر 75 ارب اضافی بوجھ ڈالا گیا۔ذرائع کے مطابق نان کارپوریٹ سیکٹر ملازمین نے رواں سال 122 ارب ٹیکس ادا کیا، نان کارپوریٹ سیکٹر ملازمین نے گزشتہ سال سے 41 فیصد زاید ٹیکس دیا، نان کارپوریٹ سیکٹر ملازمین نے انکم ٹیکس کی مد میں 86 ارب ادا کیے، صوبائی حکومتوں کے ملازمین نے 48 ارب روپے ادا کیے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کے ملازمین نے پچھلے سال سے 96 فیصد زاید ٹیکس ادا کیا، وفاقی حکومت کے ملازمین نے گزشتہ مالی سال کی نسبت 29 ارب روپے زاید ادا کیا، وفاقی حکومت کے ملازمین نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 63 فیصد زاید انکم ٹیکس دیا۔