سماجی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے، سجاد خان
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد سماجی آواز سول سوسائٹی اتحاد نیٹ ورک کے چیئرمین سجاد خان نے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور غیر سیاسی سماجی تنظیموں کو فعال بنانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام سماجی تنظیموں کو پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں سے ویلفیئر کے مرکزی آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سوھنی دھرتی کے جنرل سیکرٹری محمد رفیق راجپوت، بھائی خان ویلفیئر کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اقبال قریشی، جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ، چیف آرگنائزر محمد حنیف شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ این جی اوز الائنس کے ساتھ مل کر دُکھی انسانیت کی خدمت کے لیے حیدرآباد ڈویژن کی سطح پر تمام رجسٹرڈ سماجی تنظیموں کا پلیٹ فارم بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف سماجی تنظیموں سے رابطے جاری ہیں اور جلد مشترکہ اجلاس میں مشاورت کر کے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ بھائی خان ویلفیئر کے بانی حاجی محمد یاسین آرائیں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھائی خان ویلفیئر انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر تمام سماجی تنظیموں سے تعاون کرنے کو تیار ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قیام امن کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کو مولانا فضل الرحمان کی پیش کش
جمعیت علمائے اسلام پاکستان (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے ایک بڑا جرگا بلایا جائے جس میں تمام قبائل کے لوگ شامل ہوں۔ مجھے کہا جائے گا تو حکومت سمیت جس سے بات کرنا ہو گی کریں گے۔
ہفتہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں قبائلی مشران سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کے لیے رمضان المبارک سے پہلے پہلے دوسرا جرگا بلایا جائے، تمام مکاتب فکر کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اسلحے کا راستہ اختیار نہیں کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور جرگا بلایا جائے جس میں تمام قبائل کے لوگ شامل ہوں، تمام پارٹیوں سے بالاتر ہو کر قبائلی مشران کو بلا کر اگلا جرگا بلائیں گے۔ مجھے کہا جائے گا تو حکومت سمیت جس سے بات کرنا ہو گی کریں گے۔ حکومت قبائلی مشران اور لوگوں سے پوچھ لے وہ کیا چاہتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں