عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شکیل دہلوی انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
شکیل دہلوی— فائل فوٹو
عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شکیل دہلوی انتقال کر گئے۔
شکیل دہلوی مرعوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر 1بج کر 5 منٹ پر بہادر آباد کراچی میں واقع عالمگیر مسجد میں ادا کی جائے گی۔
اہلِ خانہ کے مطابق شکیل دہلوی کچھ عرصے سے علیل تھے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وقار الدین سید ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی تعینات
پاکستان پولیس سروس کے 20ویں گریڈ کے افسر وقار الدین سید کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسٹیلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد فوری طور پر اور تاحکم ثانی احکامات تک پاکستان پولیس سروس کے 20ویں گریڈ کے افسر وقار الدین سید کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) تعینات کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات
نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے پولیس سروس آفیسر وقار الدین سید فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی فعال کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے کا سائبر ونگ ختم کر دیا گیا ہے، سائبر ونگ کا تمام اسٹاف اب نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA)کے ماتحت کام کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
NCCIA اسٹیلشمنٹ ڈویژن ایف آئی اے حکومت پاکستان وقار الدین سید