ہزارے وال پاکستانیز فورم اور تناول ہزارہ ویلفیئرکی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم اور تناول ہزارہ ویلفیئرکی عشائیہ تقریب۔کا منظر
گذشتہ دنوں خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر برائے سیاحت زاہد چنزیب عمرہ اورزیارت مسجدِ نبوی شریف ﷺ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب تشریف لا ئےتو ہزارے وال اوورسیزپاکستانیزفورم اورتناول ہزارہ ویلفیئرایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پُروقارعشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہد چنزیب نے کہا کے پی کے حکومت سیاحت کے شعبے میں ملکی اورغیر ملکی سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور معاونت کے لیےعمران خان کے وژن پرگامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹورسٹ گارڈ فورس سمیت دیگر اہم منصوبوں پرکام جاری ہے تاکہ صوبے کوسیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنایا جا سکے۔ زاہد چنزیب نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا، “اوورسیز پاکستانی ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں اورخیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن کے تحت سیاحوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ عمران خان نے سیاحت کو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا ہے اورہم اس وژن کوعملی جامہ پہنانے کے لیے بھرپورمحنت کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی قیادت میں صوبے کو ترقی کی نئی راہوں پرگامزن کیا جا رہا ہے اورعوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِمحفل چوہدری نورالحسن گجر، امتیازقریشی، عاطف خان تنولی، محمد اقبال، رفیق سواتی، راجہ بشیر، عارف تنولی۔ سرادر رفیق، محمد وسیم، اعظم اعوان، محمد طاہرمیاں، خان عاجز نے زاہد چنزیب کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا اورعمرے کی سعادت پرمبارکباد پیش کی۔ ساتھ ہی ان کی جانب سے سیاحوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات پرخراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے مسائل بیان کیے جن میں صوبے میں اوورسیز کے لیے الگ پولیس نظام اور ہزارہ صوبے کے قیام کا مطالبہ شامل تھا۔ تقریب کے اختتام پر “ہزارہ کلچر ڈے” کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا، جس نے تقریب کو ایک ثقافتی رنگ دے دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زاہد چنزیب کے لیے
پڑھیں:
وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی پاکستانی کان کنی کے شعبے کی پذیرائی
کراچی(کامرس رپورٹر) فیوچر منرلز فورم (ایف ایم ایف) نے شرکت کرنے والے 20,000 سے زیادہ رجسٹرڈخواتین وحضرات کودوسرے دن بھی اپنی جانب متوجہ کیا، جن میں وزراء ، کان کنی کے شعبے سے منسلک پیشہ وراورخدمات فراہم کرنے والے افراد، سرمایہ کاران اور ماہرین تعلیم شامل ہیں۔ یہ فورم عالمی کان کنی کی صنعت میں شراکت داروں کوایک جگہ لانے کے لئے ایک اہم موقع ثابت ہوا۔پاکستان پویلین اس فورم کے شرکا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ایک مہمان نے کہا کہ “اگر بہترین ڈیزائن کے پویلین کے لیے ایوارڈ دیے جائیں تو پاکستان پویلین ضرور جیت جائے گا”۔ پاکستان کے وزیر پیٹرولئیم اور آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک نے فورم میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کے جائزے کے دوران پاکستان پویلین کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے پویلین کے تزئین وآرادئش میں پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی کاوشوں اور دیگر شریک کمپنیوں کے تعاون کی تعریف کی۔قبل ازیں، وفاقی وزیر نے عالمی معدنی طلب کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن میں شرکت کی۔ انہوں نے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے عملی نقطہ نظر پر روشنی ڈالی اور کان کنی کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔