چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے امداد باہمی اور کفالت عامہ کیلئے ”مواخاتِ مدینہ“ کے نام سے بھائی چارہ پر مبنی ایک ایسے فلاحی معاشی نظام کی بنیاد رکھی جس سے کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا۔ اسلام نے عام آدمی کو معاشی استحصال سے بچانے کیلئے سود کو حرام قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ سے ویلفیئر سٹیٹ کا تصور ابھرا، مساوات و مواخات اسلام کے معاشی نظام کی بنیاد ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے امداد باہمی اور کفالت عامہ کیلئے ”مواخاتِ مدینہ“ کے نام سے بھائی چارہ پر مبنی ایک ایسے فلاحی معاشی نظام کی بنیاد رکھی جس سے کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا۔ اسلام نے عام آدمی کو معاشی استحصال سے بچانے کیلئے سود کو حرام قرار دیا۔ خواتین کی معاشی بہتری کیلئے انہیں وراثت کا قانونی حق دار ٹھہرایا۔ اسلام کا معاشی نظام عام آدمی کو استحصالی رویوں سے بچاتا اور فلاح و بہبود کو یقینی بناتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن کے سکالرز کیساتھ ایک خصوصی فکری نشست کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ کی ترقی اور خوشحالی سیرت طیبہ کے ہر گوشہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ منہاج القرآن کے سکالرز اپنے دعوتی اور تربیتی دورہ جات کے موقع پر نوجوانوں کے دلوں میں فرائض و واجبات کی ادائیگی کی فکر اجاگر کریں اور اُن کے دلوں کو عشق مصطفیؐ سے منور کریں۔ دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ایک ماہ کے تنظیمی و دعوتی دورہ کے سلسلہ میں گزشتہ روز یورپ روانہ ہوئے۔ وہ اپنے اس دورہ کے دوران ناروے، سویڈن، اٹلی، سپین، پرتگال، جرمنی، ڈنمارک میں سیرت النبیؐ کانفرنسز،پاکستانی کمیونٹی اور منہاج القرآن کے عہدیداروں و رفقائے کار کے مختلف تربیتی سیشنز سے خطاب کریں گے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: منہاج القرآن

پڑھیں:

عدالتی فیصلے کے باوجود غلام محمد علی چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے پر براجمان، ہٹانے کا نوٹیفکیشن کیوں جاری نہ ہو سکا ، تفصیلات سب نیوز پر

عدالتی فیصلے کے باوجود غلام محمد علی چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے پر براجمان، ہٹانے کا نوٹیفکیشن کیوں جاری نہ ہو سکا ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز


اسلام آباد(سب نیوز)وزارت فوڈ سکیورٹی نے تاحال ڈاکٹر غلام محمد علی کو چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، زرائع کے مطابق وزارت کا عمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی، توہین عدالت کا کیس بن سکتا ہے،
ڈاکٹر غلام علی جسٹس بابر ستار کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے تک اپنے اپ کو عہدے پر بچانے کیلئے سرگرم ہیں ۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی میں ڈاکٹر غلام علی کی حمایت کرنے والے افسران انہیں ہٹانے میں رکاوٹ،
ذرائع کے مطابق وزارت ڈاکٹر غلام علی کو اپنے فوائد کے حصول اور زاتی امور نمٹانے کیلئے چند دن تک ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے گریزاں ہے ۔
وزارت کی طرف سے پی اے آر سی اور وزارت کے سنئیر افسران میں سے کسی کو عارضی چارج دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔
ڈاکٹر غلام علی فیصلے کیخلاف اپیل میں جا کر خلاف ضابطہ تقرری و توسیع کے کیس میں ریلیف لینا چاہتے ہیں،
ڈاکٹر غلام علی کیخلاف خلاف ضابطہ تقرری کیس کے مدعی کا انہیں ہٹانے میں لیت و لعل پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے پر غورشروع کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مدینہ کی ریاست میں کیا ایسا ہوتا ہے اپنے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے فائدہ لیں؟،جاوید لطیف
  • اچھی معیشت گڈ گورننس کے لیے ناگزیر
  • کرنٹ اکاؤنٹ پھر سرپلس: معاشی پالیسیوں کی درست سمت کی تصدیق: وزیراعظم
  • نوجوان روزگار نہ ملنے پر ’’بھیانک سفر‘‘ کا فیصلہ کرتے ہیں، ریاست مواقع فراہم کرے: فضل الرحمن
  • یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور کردیے، سٹیٹ بینک
  • سکھر ،متحدہ عرب امارت کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیط عتیق الرمیتھی،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدرشاہ ودیگر اجلاس میں شریک ہیں
  • تقسیم تعلیمی نظام کو تبدیل کررہے ہیں، چیئرمین گلبرگ ٹائون
  • عدالتی فیصلے کے باوجود غلام محمد علی چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے پر براجمان، ہٹانے کا نوٹیفکیشن کیوں جاری نہ ہو سکا ، تفصیلات سب نیوز پر
  • نئے صوبوں سے معاشی، سیاسی اور اقتصادی بہتری آئیگی، ڈاکٹر سلیم حیدر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی اے آر سی غلام محمد علی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم ، فیصلے کی کاپی سب نیوز پر