2025-04-15@06:51:50 GMT
تلاش کی گنتی: 49
«نے اس بات کا اعادہ کیا کہ»:
ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تکنیکی و آئینی امور کو مشترکہ مفادات کونسل جیسے اعلیٰ سطحی فورمز پر حل کیا جائے، تحفظات سمیت سیاسی و سماجی حلقوں کی پانی تقسیم بارے تشویش پر سنجیدہ نوٹس لیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں تکنیکی و آئینی امور کو اعلیٰ سطحی فورمز پر ہی حل ہونا چاہیے، اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے، دریائے سندھ پر نئی نہروں کے معاملے پر عجلت سے گریز کیا جائے، معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں فی الفور زیر غور لایا جائے، قومی اہمیت کے حامل ایشوز کو باہمی افہام و تفہیم سے ہی حل ہونا چاہیے، اس بارے تحفظات کو سامنے رکھ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل بورڈ نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ کے سبب میچز کے اوقات کار تبدیل کرڈالے۔ پوڈکاسٹ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ میچز کے انعقاد کیلئے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ، کرکٹ شائقین اور براڈکاسٹرز کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے جبکہ آئی پی ایل میچز شام 7 بجے کھیلے جارہے ہیں، سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ نے اپنی منفرد پہنچان بنائی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ سے مجوزہ کینال کی تعمیر کے خلاف قومی اسمبلی میں ایک قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرا دی ہے۔ قرارداد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، علی محمد خان، مجاہد خان اور دیگر اراکین کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چولستان کینال منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے تاکہ اس اہم قومی معاملے کو حل کیا جا سکے۔ متن کے مطابق، اجلاس پندرہ دن کے اندر طلب کیا جائے اور اس دوران سندھ کے کینال منصوبے پر تحفظات کو دور کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے لیے ہفتے کے روز امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم کسی بھی نتیجے پر پہنچے کے لیے امریکہ کو فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دینا بند کرنا ہوں گی” واشنگٹن پوسٹ“ کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے خلوصِ نیت سے کام کرنے کے لیے تیار ہے.(جاری ہے) عراقچی نے لکھا کہ ہم بالواسطہ مذاکرات کے لیے عمان میں ملاقات کریں گے یہ جتنا بڑا موقع ہے اتنا ہی بڑا امتحان بھی خیال رہے کہ پیرکے روز امریکی صدر ڈونلڈ...
پشاور(بیورو رپورٹ) وزیر اعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے صوبے کے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 161(2) میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے۔ آئین کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے، جبکہ اس کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل نے 1991 میں قاضی کمیٹی میتھاڈالوجی (کے سی ایم) کی منظوری دی تھی، جس کے تحت 1992 میں اس وقت کے شمال مغربی سرحدی صوبے (خیبر پختونخوا) کو چھ...
وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر سے رابطہ، رہنماؤں کا تعلقات مضبوطی کی مشترکہ خواہش کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال UNGA اور D-8 سربراہی اجلاس کے دوران نیویارک اور قاہرہ میں اپنی گرمجوش اور نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سیاحت میں مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملا وہ تمام باتوں سے واقف تھے، بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملا وہ تمام باتوں سے واقف تھے، عمران خان نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔ ...
گینگ وار کمانڈر نے پولیس اہلکار سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اب آپ بھی ڈیوٹی کرو، اب پورے شہر میں کارروائی کروں گا، دیکھو تم اب، بہت آرام کرلیا آپ لوگوں نے، پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ اب ہم بھی آرام سے نہیں ہیں، ہم تیار بیٹھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گینگ وار کمانڈر نے پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جاؤ گے۔ پولیس اہل کار اور گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ منظرعام پر آگئی ہے، جس میں گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو نے کہا کہ چھالیہ کا دو نمبر کام کریں گے اور پیسے...
بالی ووڈ اداکارہ کلکی کیکلا نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ وہ پروڈیوسر سے اتنا پریشان ہوئیں کہ دل چاہا کہ کانٹا انکے پیٹ میں مار دیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اس وقت کا ذکر کیا جب ایک پروڈیوسر نے ان سے کہا کہ وہ اپنی مسکراہٹ کی لکیروں کو ٹھیک کرنے کےلیے فلرز لگوائیں۔ کلکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جھریوں سے مطمئن ہیں اور اپنی شکل و صورت کو بدلنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتیں۔ ایک انٹرویو میں کلکی نے انکشاف کیا کہ ایک پروڈیوسر نے انہیں چہرے پر فلرز لگوانے کا مشورہ دیا، یہ پروڈیوسر اپنی سابقہ گرل فرینڈ (جو کہ ایک معروف اداکارہ تھی) کے زیادہ بوٹاکس کروانے پر طنز بھی کر رہا...

"اپوزیشن والے کاغذات پھاڑتے اور چلے جاتے ہیں"پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے معاملے پرحکومتی وزیر اور اپوزیشن رہنما میں نوک جھونک ، حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے معاملے پرحکومتی وزیر اور اپوزیشن رہنما میں نوک جھونک کی حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کے معاملے پر وزیر مملکت ریلویز بلال اظہر کیانی اور سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔ "جیو نیوز کے پروگرام" کیپٹل ٹاک" میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء 90 فیصد کیسز میں اسمبلی میں موجود ہوتے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا بولے آج ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کو چارج شیٹ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیسا کھانا دیا جا رہا ہے ۔۔۔؟ صاحبزادہ حامد رضا...
فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر گرفتار محمود خلیل کو اپنے وکلا سے بھی علیحدہ بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اس بات کا انکشاف محمود خلیل کیخلاف مقدمے کی سماعت کے دوران ہوا جس پر مین ہیٹن کورٹ کے جج جیسی فرمین نے حکم دیا ہے کہ محمود خلیل سے اس کے وکلا کی بات کرائی جائے۔ خلیل پر تاحال کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تاہم اس کے وکیل رمزی قسیم کا کہنا تھا کہ خلیل کو نیویارک کی سڑک سے جس روز سے گرفتار کیا گیا ہے وہ ایک بار بھی اس سے بات نہیں کرسکے۔ صدر ٹرمپ نے محمود خلیل کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے اور اس کا گرین کارڈ...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سندھ کا پانی کم کرنے کی بات میں کوئی صداقت نہیں، مین سٹریم سے باہر ناکام سیاست دان اپنی سیاست چمکانے کے لئے اس معاملے کو ہوا دے رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپر پانی کی کمی کا اثر تمام صوبوں پر پڑ رہا ہے، پیپلز پارٹی اس لئے یہ مسئلہ اٹھارہی ہے کہ اس کے صوبے میں اس مسئلے کو بے جا اٹھایا جا رہا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیاجائےگا۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ...

تنازعہ یہ نہیں کہ فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کیا جائے یا نہیں،مسئلہ یہ ہے آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ تنازعہ یہ نہیں کہ فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کیا جائے یا نہیں،مسئلہ یہ ہے آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ سماعت کر رہا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ایف بی علی کیس میں طے ہوا آرمی ایکٹ فوجی ممبران کیلئے بنا، کیس میں کہا گیا آرمی ایکٹ کا سیکشن ڈی اس مقصد کیلئے نہیں بنا، عدالت نے کہا کہ تنازعہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تمام معلومات پولیس سے لینے کے بعد ارمغان کے گھر میں سرچ آپریشن کیا جائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پیر کو ملزم ارمغان کے گھر کا دورہ کرنا تھا تاہم ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دورے سے پہلے ہم پولیس حکام سےملاقات کریں گے اور کیس کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کریں گے۔ ۔
زیلنسکی اورڈونلڈٹرمپ کی ملاقات پرروس کاردعمل سامنے آیا ہے۔روس کا کہنا ہے کہ زیلنسکی کے رویے پر صدر ڈونلڈٹرمپ نے تحمل کامظاہرہ کیا، یوکرین کے صدر ولا یمیر زیلنسکی نے بحث اوربدتمیزی کی، زیلنسکی نے امریکی صدر کے ساتھ بحث کرنے کی کوشش کی۔روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ زیلنسکی نے صحافیوں کے کچھ سوالات پر بدتمیزی سے ردعمل ظاہرکیا، وائٹ ہاؤس نے پہلے کبھی ایسے جذبات نہیں دیکھے تھے، زیلنسکی کے رویے پر صدر ڈونلڈٹرمپ نے تحمل کامظاہرہ کیا، زیلنسکی نے یوکرین میں ا نتخابات کے امکانات پرسوال کونظرا نداز کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کایوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی سے ملاقات میں کہنا تھا کہ آپ اس وقت اچھی پوزیشن میں نہیں، ٹرمپ نے زیلنسکی...
8فروری 2024ء کے دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کے ذمہ دار ہیں،موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں ہمارا آئین کسی پاکستانی شہری کو سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کیلئے ہراساں، گرفتار یا جیل میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیتا ،تمام سیاسی اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، اپوزیشن اتحاد اپوزیشن اتحاد ’تحریک تحفظ آئین پاکستان ‘کی قومی یکجہتی کانفرنس نے پیکا سمیت تمام غیر آئینی ترامیم ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں ہے ۔اپوزیشن اتحاد تحریک ’تحفظ آئین پاکستان ‘کی قومی یکجہتی کانفرنس کے جاری اعلامئے میں کہا...

صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں محدود آمدنی والے افراد کیلئے بڑی مراعات کا اعلان کرینگے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں محدود آمدنی اور تنخواہ دار والے افراد کیلئے بڑی مراعات کااعلان کرینگے، صدارتی تقریر کی تیاری حکومت نے شروع کردی ہے،جنگ نیوز نے قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر10مارچ کو دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے۔نئے پارلیمانی سال کے آغاز میں حکومت تنخواہ دار اورمحدود آمدنی کے طبقات کیلئے فراخدلانہ مراعات کا اعلان کرے گی جن کی یقین دہانی حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرادی جائے گی جن میں تمام رعایات کی تفصیل شامل ہوگی۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب کو...

کیا سابق وزیراعظم نے 9مئی واقعات کی مذمت کی کہ یہ غلط ہوا؟جسٹس حسن اظہر رضوی کا وکیل بانی پی ٹی آئی سے مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے وکیل بانی پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ سابق وزیراعظم، پارٹی لیڈر کے وکیل ہیں،کیا سابق وزیراعظم نے 9مئی واقعات کی مذمت کی کہ یہ غلط ہوا؟کیا عدالت میں اپنے تحریری جواب میں مذمت کی گئی؟ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وکیل عزیر بھنڈاری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی متفرق درخواست عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہے،بانی پی ٹی آئی نے 9مئی کی مذمت اپنی تحریری معروضات میں کی،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو ذمہ دار ہیں انہیں سزا دی جائے،وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ مذمت...
اسلام آباد: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ سعودی عرب سے بلیک لسٹ، بغیر پاسپورٹ، سزا پوری کرنے، زائد المیعاد کام، کفیل کے بغیر کام اور کام سے مفرور ہونے پر 31 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے جبکہ عمان سے بلیک لسٹ، ویزا ختم ہونے اور غیر قانونی طور پر عمان میں داخل ہونے پر 12 پاکستانیوں کو نکالا گیا۔ امارات سے 2، قطر سے 1 اور آذربائیجان میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی کو بے دخل کیا جبکہ ڈی پورٹ کئے گئے 5 افراد کو لاڑکانہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، حیدر آباد اور درخشان پولیس کے حوالے کر...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کے کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، منشیات کی سپلائی کے بعد کال سینیٹر میں کیا ہوتا تھا؟ تفتیش شروع کردی گئی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ قتل کیس میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے رابطہ کیا ہے۔ملزم ارمغان کے گھر میں بنے کال سینٹرل میں کیا کام ہوتا تھا؟ ایف آئی اے اس کی تحقیقات کرے گی، تفتیشی حکام کے مطابق رقم کی منتقلی اور تفصیلات کی تفتیش کےلیے ایف آئی اے کو کہا ہے۔ حب پولیس نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے...
پی ٹی آئی رہنماؤں نے الیکشن نتائج، عدالتی فیصلوں اور ملکی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے پی ٹی آئی کو واضح مینڈیٹ دیا مگر دھاندلی سے نتائج تبدیل کیے گئے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی 180 نشستوں پرقبضہ کیا گیا، عمر ایوب نے کہا ہے کہ عدلیہ کو اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر کہنا چاہیے کہ بس اب بہت ہوگیا، عمران خان تک رسائی روک دی گئی ہے، پہلے بھی انہیں تنہائی میں رکھا گیا تھا، بشریٰ بی بی، شاہ محمود کو جیل سہولتیں نہیں مل رہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کے بعد ملک میں عدم استحکام نے جنم لیا، اس...
پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ مستقبل کیلئے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اس عزم کا اظہار سعودی عرب کے شہرALULA العلیٰ میں ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے موقع پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور ان کے سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ آل جدان کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون پرمبنی روابط مستحکم کرنے اور باہمی خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔ملاقات میں دوطرفہ تجارت’ سرمایہ کاری اور مالیاتی تعاون کو وسعت دینے کے مواقع اجاگرکئے گئے۔فریقین نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی’ توانائی’ ٹیکنالوجی اور مالیاتی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اشتہار
پاکستان کے وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان سے اعلیٰ سطح ملاقات کی ہے۔ ملاقات سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں منعقدہ ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ سعودی وزیر خزانہ نے وزیر خزانہ پاکستان کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون کے فروغ اور مشترکہ خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور اس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات...

پاکستان یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو: ٹرمپ، مودی ملاقات کا اعلامیہ
ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ دونوں رہنماؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور غیر ریاستی عناصر تک ان کی رسائی روکنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جمعرات کو وائٹ...

پاکستان تنہا موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت سب سے بڑاچیلنج ہے،پاکستان کاشمارموسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں ہوتاہے،سیلاب کے باعث پاکستان کواربوں ڈالرکانقصان ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو "بریتھ پاکستان" بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔احسن اقبال نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو درپیش چیلنجز، جیسے گلیشیئرز کے پگھلاؤ، شدید سیلاب، زیرزمین پانی کی کمی، اور گرمی کی شدید لہروں کا ذکر کیا۔(جاری ہے) انہوں نے...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 فروری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ (ن) لیگ کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہے، پی ٹی آئی کے 8 فروری کے پرامن احتجاج کی وجہ سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،عوام کو انکا حق مانگنے سے روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی وزراء کی جانب سے مہنگائی کم ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، جب پارلیمنٹرینز کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ ہو گا تو مہنگائی کم ہی لگے گی،...
گلوٹاتھائیون کا استعمال گورے پن کے حصول کے لیے بہت زیادہ بڑھ چکا ہے لیکن خواہ اس کو ٹیبلٹ کی شکل میں لیا جائے یا پھر ڈرپس اور انجیکشن کی صورت میں یہ تینوں طرح سے ہی غیر محفوظ ہے۔ وائٹننگ ٹریٹمنٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جمالیاتی معالج ڈاکٹر ندا حسن کا کہنا تھا کہ یہ بیحد نقصان دہ ہے کیوں کہ اس کا طویل عرصے تک استعمال جگر، گردوں اور دیگر اعضا کو نقصان پہنچا سکتا ہے حتیٰ کہ کینسر کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز کے مضر اثرات، کیا ان پر پابندی عائد کی جا رہی ہے؟ ڈاکٹر ندا حسن نے کہا کہ اس عمل کے منفی اثرات ہیں...
کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے بھی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر کے مطابق قومی اسکواڈ میں توازن کی کمی نظر آ رہی ہے اور ایسی صورتحال میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اوپننگ پارٹنر شپ پر تشویش ظاہر کی جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی دونوں کھلاڑی اوپننگ کریں گے تو ان کرکٹرز کا کیا ہوگا جو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ کامران اکمل کے مطابق ایسی پالیسی...
ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے وفاق کو آئی جی پنجاب کی خدمات دینے سے انکار کردیا، وفاق کی جانب سے پہلے بھی 2 بار رابطہ کیا گیا، لیکن بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، پنجاب نے وفاق کو آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات لینے کے لئے پنجاب حکومت سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کردیا، وفاق کی جانب سے پہلے بھی 2 بار رابطہ کیا گیا، لیکن بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، پنجاب نے وفاق کو آگاہ کیا۔ دوسری جانب حکام کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر عثمان...
دوسری مرتبہ امریکی صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ چار سال آرام نہیں کروں گا بلکہ کام کر کے امریکا کو پھر ایک عظیم ملک بناؤں گا۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ جرائم پیشہ تارکین وطن کو امریکا تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام اب غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے رہے ہیں۔ جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر نے سرحدیں کھولیں جس کی وجہ سے کئی امریکی شہری قتل ہوئے۔ وہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ سعودی عرب سے امریکا میں مزید سرمایہ کاری کرنے کو کہیں گے، عالمی ادارہ صحت میں دوبارہ...
ایک سروے کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے ، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے ۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے ، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔گیلپ پاکستان کے اس سوال پر کہ کیا مذاکرات کامیا ب ہوں گے ؟ 45 فیصد نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے...
ایک سروے کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کےلیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کا مطالبہ کردیا، ذرائع پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر حکومت کو جوڈیشل کمیشن نہیں بنانا تو انھیں بھی صرف ہیلو ہائے کے لیے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کےلیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔ گیلپ پاکستان کے اس سوال پر کہ کیا مذاکرات کامیا ب ہوں گے؟ 45 فیصد نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، البتہ 33...
پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری نیئر بخاری نے کہا ہے کہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں متنازع نہروں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 11 ماہ سے التوا کے شکار مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کو فوری بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں سی ای سی کے تمام اراکین کی شرکت کی۔ اسلام آباد میں دیگر رہنماں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرم کی...
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے، بلاول بھٹو اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری اور دیگر نے کہاکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس نے کرم کے معاملے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا، کیونکہ انہوں نے اس معاملے پر اے پی سی بلائی تھی۔ نیئر بخاری نے کہاکہ اجلاس...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت مسٹر ووگر مصطفائیف نے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ آذربائیجان کے دفاعی صنعت کے وزیرووگر مصطفائیف نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت مسٹر ووگر مصطفائیف نے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے دفاعی صنعت کے وزیرووگر مصطفائیف نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی موجودہ رفتار پر...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مذاکرات والوں کو خود بھی پتا تھا اسکا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا، پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نا ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خود ہی اعتراف جرم کیا ہے کہ 9 مئی کو ہمارے لوگ گمراہ ہوئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ...
امریکی صدر کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں روسی سفیر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں 2014ء سے جاری امریکا کی روس مخالف پالیسی کے ذمہ دار تو ٹرمپ نہیں، لیکن ٹرمپ اس بدنیتی کی پالیسی کو روک ضرور سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یوکرین جنگ کے خاتمے کا مطلب کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے امریکی صدر کے بیان پر اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ختم کرنے کا نہیں یوکرینی بحران کی بنیادی وجوہات ختم کرنے کا سوال ہے۔ روسی سفیر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں 2014ء سے جاری امریکا کی روس مخالف...
سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر اگر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت اہم ملک ہے، پاکستان کے معاملات ہمیں خود ٹھیک کرنے ہوں گے، تبدیلی ہم نے جمہوریت کے ذریعے لانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب غریب تر ہوگیا ہے، معیشت سمیت کسی شعبے میں بہتری نہیں آئی ہے، جی ڈی پی گروتھ 6 سے کم ہو کر 3 فیصد سے بھی کم ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں ،مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری کے خواب دکھائے گئے وہ بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس میں القادر کیس کا فیصلہ اڑتالیس گھنٹے میں چیلنج کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے میں قانونی سقم ہیں، کور کمیٹی کو حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین کور کمیٹی نےکور کمیٹی کا اجلاس ہر ہفتے بلا نے کا مطالبہ کیا ہے، ارکان نے کہا ہمیں میڈیا سے تمام باتوں کا پتہ چلتا ہے، اعتماد میں لیا جائے، ارکان نے کہا حکومت مذاکرات سے فرار چاہتی ہے ان کا رویہ غیر جمہوری ہے، انہیں لگتا تھا بانی تحریک...
لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجھے بتا دیں القادر یونیورسٹی میں کون سی مذہبی تعلیم دی جارہی ہے۔ کابینہ نے بند لفافہ منظور کرکے اس کے حوالے کیا جس نے چوری کی، 190 ملین پاؤنڈز تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے۔ لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے، پی ٹی آئی دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا...
کراچی: سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں نے بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے اور اساتذہ کی مستقل تقرریوں کو روکے جانے کے حکومت سندھ کے فیصلوں کے خلاف جمعرات اور جمعہ کو پورے صوبے کی پبلک سیکٹر جامعات بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے جامعہ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دونوں دن سندھ کی پبلک سیکٹر جامعات میں صوبائی حکومت کے مذکورہ فیصلوں کے خلاف ہڑتال اور تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے، پیر کو اساتذہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس میں ہزاروں اساتذہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کا گھیراؤ اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب...
پشاور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہے، اختیار ہے...