وزیرعظم سے آذربائیجان کے وزیر کی ملاقات، تعلقات متنوع بنانے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت مسٹر ووگر مصطفائیف نے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے دفاعی صنعت کے وزیرووگر مصطفائیف نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت نے پاکستان میں ان کی اور ان کے وفد کی مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
ووگر مصطفائیف پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اسلام آباد میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8ویں اجلاس میں مشترکہ صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کے کے وزیر
پڑھیں:
وزیرِ داخلہ کی کانگریس مین جو ولسن اور مین روب بریسنہان سے ملاقات
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹووفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور مین روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورتِ حال پر بھی گفتگو کی گئی۔
محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے ملاقاتوزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے ملاقات کی۔
ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔