2025-02-04@19:54:07 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«میں گائنی ڈاکٹر»:
رکن گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ سیکرٹری کا کام پالیسی دینا ہوتا ہے لیکن یہ لوگ ہر جگہ ایونٹ کراتے ہیں، میرے حلقے میں گائنی ڈاکٹر تک موجود نہیں، ہمیں ہر صورت میں گائنی ڈاکٹر چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے کہا ہے کہ میرے حلقے میں اے سی اور ڈی سی بدمعاش بنے ہوئے ہیں، فون تک نہیں اٹھاتے۔ منگل کے روز صوبائی اسمبلی کے خصوصی سیشن میں ایک قرارداد پر بحث کے دوران انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں یوم حسین پر چراغآں کرنے پر چھ افراد کو گرفتار کیا گیا جس کیخلاف دھرنے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم اے سی اور ڈی سی کو فون کرتے...
اسلام آباد : پاکستان فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کرے گا۔ بعض اسلامی ممالک کی جانب سے ”طوفانِ احرار“ معاہدے کے تحت آزاد کیے گئے فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کے سلسلے میں، حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان 15 فلسطینی قیدیوں کو خوش آمدید کہے گا، جنہیں اسرائیلی قبضے سے رہائی ملی ہے۔ فرینڈز آف فلسطین کے مطابق ڈاکٹر قدومی نے اس عظیم اقدام پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قیادت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاہے۔
کون ہو گا نیا سی ای او ڈریپ؟پانچ آفیسران شارٹ لسٹ ، کس کس کا انٹرویو ہو چکا ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا عمل شروع ہوچکا،، نئے سی ای او کے لیے پانچ لوگ شارٹ لسٹ کرکے انٹرویو کر لیے گئے ہیں ،، شارٹ لسٹ آفیسران میں ڈاکٹر عبید اللہ ، سی ڈی ایل کراچی کے ہیڈ ڈاکٹر سیف الرحمن ، ایم کیو ایم کے حمایتی عبید علی بھی دوڑ میں شامل جبکہ ڈاکٹر غضنفر بھی انٹرویو دینے والوں میں شامل ہیں ،،
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سروری شوٹنگ بال کلب کے زیر اہتمام میئر کاشف خان شورو کی زیر سرپرستی پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کی اجازت سے 3 روزہ 31 واں آل پاکستان اللہ وسایو بھٹی، ڈاکٹر جاوید اقبال جونیجو، ڈاکٹر ابراہیم پٹھان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہو گا، ٹورنامنٹ 3 دن جاری رہے گا، ٹورنامنٹ کے میچز ڈے اینڈ نائٹ میں کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری آغا عبدالصبور پٹھان کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی نامور ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات دینے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ٹورنامنٹ کا میگا فائنل 26 جنوری بروز اتوار کی شب کھیلا جائے گا۔
شہدادپور (نمائندہ جسارت) انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی ایشن اور شہدادپورین گروپ کے زیر انتظام عظیم الشان پروگرام ’’محفل حسن نعت‘‘ 30 جنوری کو متصل گراؤنڈ مصطفائی مسجد ہرداسپورہ (سابق خالد کلب دائرہ الاسلام گرائونڈ) بعد نماز عشاء منعقد کیا جائے گا جس میں تنزانیہ ، سعودیہ اور مصر کے بین الاقوامی معروف قراء عیدی شعبان تنزانیہ ، قاری احمد ھیجا تنزانیہ ، قاری محمد داؤد تالقانی سعودیہ و دیگر ملکی غیر ملکی نامور قاری حضرات تشریف لائیں گے۔ پروگرام کے منتظم سید محسن علی ایڈووکیٹ، جہانگیر عالم بھٹی ، سید عظیم شاہ و دیگر کے علاوہ استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین خالد ظہور بیگ ممبران منیر احمد نربان سید ارشاد عالم لاری سید طاہر علی ڈاکٹر نعیم اختر محمد عارف...
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے فیصلوں اور اسکے بعد کے اقدامات سے یہاں کے روزگار پر بہت بُرا اثر پڑا اور معیشت بھی متاثر ہوئے نہ رہ پائی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فارورق عبداللہ کا کہنا ہے کہ لوگوں نے عمر عبداللہ کی حکومت کو جو منڈیٹ دیا ہے اور اپنے قیمتی ووٹوں سے عوامی سرکار کو معرض وجود لایا، اللہ اس حکومت کو اُن تمام وعدوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا کرے جو الیکشن منشور میں کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات اور چیلنجوں کی کوئی کمی نہیں ہے، خاص کر جموں و کشمیر میں بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار بیٹھے ہیں۔ انہوں...
صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ہسپتال میں ڈاکٹر اور سکیورٹی سپروائزر نے خاتون گارڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعے کی ایف آئی آر میں ڈاکٹر سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا ہے، جن کے خلاف پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کی بھی تصدیق کردی۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال کی لیڈی گارڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی اس مقصد کے لیے متاثرہ خاتون گارڈ نے تیز دھار آلے کا استعمال کیا اور وہ خود کو زخمی کر بیٹھی، جس پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے یو این ایڈز پروگرام کے مطابق دنیا بھر میں چالیس ملین افراد ایڈز کا شکار ہیں، جن کی اکثریت کا تعلق افریقہ سے ہے۔ البتہ گزشتہ دو عشروں کے دوران ایشیائی ممالک میں بھی ایڈز تیزی سے پھیلا ہے۔ دنیا بھر میں ایڈز کا واحد علاج روزانہ لی جانے والی ادویات ہیں، جنہیں''اینٹی ریٹرووائرل‘‘ یا ''پریپ‘‘ (پی آر ای پی) کہا جاتا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ مؤثر دوا ''ٹرواڈا‘‘ہے لیکن اس کے استعمال میں باقاعدگی سے اس کی افادیت کافی متاثر ہو جاتی ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے سائنسدان ایک طویل عرصے سے ایڈز کی ویکسین کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔...
لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک کالجز اور انسٹیٹیوٹس کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کے اعزاز میں یونیورسٹی کی جانب سے چانڈکا میڈیکل کالج میں الیومناء ایوننگ کے نام سے پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں مفت کھانے پینے کے اسٹال، میڈیا وال، مشاعرہ اور محفل موسیقی کا بھی اہتمام تھا، تقریب میں فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا، سابق طالب علم نے اپنے ساتھیوں سے مل کر خوشی کا اظہار کیا اور ایک ساتھ گروپ فوٹو لیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ میں چانڈکا اور یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طالبعلموں کو اپنے...