اسلام آباد : پاکستان فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کرے گا۔

بعض اسلامی ممالک کی جانب سے ”طوفانِ احرار“ معاہدے کے تحت آزاد کیے گئے فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کے سلسلے میں، حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان 15 فلسطینی قیدیوں کو خوش آمدید کہے گا، جنہیں اسرائیلی قبضے سے رہائی ملی ہے۔

فرینڈز آف فلسطین کے مطابق ڈاکٹر قدومی نے اس عظیم اقدام پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قیادت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فلسطینی قیدیوں

پڑھیں:

حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

ملاقات میں پاکستان فلسطین دوطرفہ تعلقات و تعاون اور موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر خالد القدومی نے ایم کیو ایم اراکینِ اسمبلی کی جانب سے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر خالد قدومی نے غزہ میں بحالی کے کاموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی سے حماس کے ترجمان برائے وسطی ایشیا ڈاکٹر خالد القدومی نے ملاقات کی۔ علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم اراکینِ سندھ اسمبلی عبدالوسیم، راشد خان، شارق جمال، نصیر احمد، نجم مرزا، مہیش ہسیجا، ڈاکٹر فوزیہ حمید، کرن مسعود، سکندر خاتون، فہیم احمد پٹنی اور انجینئر صابر حسین قائم خانی نے ایوان آمد پر ڈاکٹر خالد القدومی کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان فلسطین دوطرفہ تعلقات و تعاون اور موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر خالد القدومی نے ایم کیو ایم اراکینِ اسمبلی کی جانب سے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر خالد قدومی نے غزہ میں بحالی کے کاموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اس موقع پر علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیلی بربریت اور ظلم کے خلاف فلسطینیوں کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا، اہل فلسطین کے حق میں پاکستانی عوام بلا تفریق ہم آواز ہیں، فلسطین کی عوام نے اپنی استقامت اور بے مثال قربانیوں سے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ کا زرعی انکم ٹیکس کے لیے قانون سازی پر چاروں صوبائی حکومتوں سے اظہار تشکر
  • حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات
  • حماس نے مزید 3 یرغمالی ،بدلے میں اسرائیل نے 183 فلسطینی رہا کردیے
  • جنگ بندی معاہدہ: 3 اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی رہا
  • اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی
  • قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ مکمل: 3 اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی رہا
  • غزہ جنگ بندی معاہدہ: حماس نے مزید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا
  • حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا
  • حماس آج 3 اسرائیلی قیدیوں اور اسرائیل 90 فلسطینیوں کو رہا کریگا