مودی حکومت کے غلط فیصلوں سے روزگار اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، فاروق عبداللہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے فیصلوں اور اسکے بعد کے اقدامات سے یہاں کے روزگار پر بہت بُرا اثر پڑا اور معیشت بھی متاثر ہوئے نہ رہ پائی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فارورق عبداللہ کا کہنا ہے کہ لوگوں نے عمر عبداللہ کی حکومت کو جو منڈیٹ دیا ہے اور اپنے قیمتی ووٹوں سے عوامی سرکار کو معرض وجود لایا، اللہ اس حکومت کو اُن تمام وعدوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا کرے جو الیکشن منشور میں کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات اور چیلنجوں کی کوئی کمی نہیں ہے، خاص کر جموں و کشمیر میں بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے فیصلوں اور اس کے بعد کے اقدامات سے یہاں کے روزگار پر بہت بُرا اثر پڑا اور معیشت بھی متاثر ہوئے نہ رہ پائی۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اجمیر میں راجستھان میں مقیم کشمیری تاجر اور طلباء و طالبات کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقعہ پر معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال اور ایم ایل اے پونچھ اعجاز جان بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے تاجروں اور طلاب سے کہا کہ وہ اپنا کاروبار اور تعلیم جاری رکھیں اور جب کبھی آپ کو کوئی مشکل درپیش ہو تو وہ جموں و کشمیر حکومت کی نوٹس میں لائی جائے۔ یاد رہے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کل یعنی 17 جنوری درگاہ اجمیر میں نمازِ مغرب، نماز عشاء اور آج نمازِ فجر بھی ادا کی۔ دریں اثناء انہوں نے جے پور میں ڈاکٹر گنگوال کے گھر جاکر تعزیت پُرسی کی اور ڈھارس بندھائی۔ یاد رہے کہ اُن کی اہلیہ انتقال کر گئیں تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈاکٹر حبیب اللہ اور نقوی خانوادے کی مزاج پُرسی بھی کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فاروق عبداللہ انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی حکومت اور ادارے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ، حمزہ صدیقی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹیم عافیہ پاکستان کے صدر حمزہ صدیقی نے کہا ہے کہ ٹیم عافیہ قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ ڈاکٹر عافیہ کا کیس فیصلہ کرے گا کہ ریاست کی نظر میں اپنے شہریوں کی کتنی قدرومنزلت ہے؟انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کا22 سال سے امریکی قید ناحق میں ہونا شرمناک ہے۔ مگر اب حکومت اور اداروں کو انہیں رہا کرانے کا ایک سنہری موقع میسر آیا ہے جسے گنوانا نہیں چاہیے۔ امریکی صدر جو بائیڈن اپنے منصب سے سبکدوش ہونے والے ہیں اوروہ ہزاروں کی تعداد میں قیدیوں کی سزائیں معاف کر رہے ہیں جس سے وائٹ ہائوس میں عام معافی کا سماں پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا اگر حکومت اور ہمارے ادارے اس وقت لاغراور نحیف قدم بھی اٹھانے کی جسارت کرلیں تو عافیہ کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔ اب تک change.org پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی حمایت میں پیٹیشن پر 1.5 ملین سے زیادہ دستخط ہو چکے ہیں جو عافیہ کے لیے عوامی وکالت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ پیٹیشن دنیا کی، انسانی حقوق کے واسطے، سب سے زیادہ دستخط کردہ پٹیشنز میں سے ایک ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کی بہن، ڈاکٹر فوزیہ اس وقت امریکا میں اللہ کی مدد اور عوام کی حمایت کے سہارے اپنی بہن کا مقدمہ لڑ رہی ہیں۔ امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوچکی ہیںاور انہوں نے ساتھ دنیا بھر کے مسلمانوں سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دعائیں کرنے کی درخواست کی ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ عافیہ رہائی پٹیشن پر دستخط جاری رکھیں۔ ٹیم عافیہ کے صدر حمزہ صدیقی نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ٹیم عافیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔