میرے حلقے میں اے سی اور ڈی سی بدمعاش بنے ہوئے ہیں، عبید اللہ بیگ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
رکن گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ سیکرٹری کا کام پالیسی دینا ہوتا ہے لیکن یہ لوگ ہر جگہ ایونٹ کراتے ہیں، میرے حلقے میں گائنی ڈاکٹر تک موجود نہیں، ہمیں ہر صورت میں گائنی ڈاکٹر چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے کہا ہے کہ میرے حلقے میں اے سی اور ڈی سی بدمعاش بنے ہوئے ہیں، فون تک نہیں اٹھاتے۔ منگل کے روز صوبائی اسمبلی کے خصوصی سیشن میں ایک قرارداد پر بحث کے دوران انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں یوم حسین پر چراغآں کرنے پر چھ افراد کو گرفتار کیا گیا جس کیخلاف دھرنے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم اے سی اور ڈی سی کو فون کرتے ہیں تو فون تک نہیں اٹھاتے، یہ بدمعاش بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری کا کام پالیسی دینا ہوتا ہے لیکن یہ لوگ ہر جگہ ایونٹ کراتے ہیں، میرے حلقے میں گائنی ڈاکٹر تک موجود نہیں، ہمیں ہر صورت میں گائنی ڈاکٹر چاہیے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں گائنی ڈاکٹر نے کہا کہ
پڑھیں:
تحریک انصاف نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ خدا کا خوف کریں، حق اور سچ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا ٹی وی پر بلائے، میں خواجہ آصف کی ہر بات کا جواب دوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہیے تاکہ عوام کو بتا سکیں کہ ہم حق کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک بھی جاؤں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو جلسہ عام کرنے کی اجازت کے حصول کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی گئی ہے۔ یہ درخواست پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کی جانب سے دی گئی ہے، وہ سٹی صدر میاں اعجاز اور اپنے وکلا کی ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینے کیلئے پہنچیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا خوف کریں، حق اور سچ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا ٹی وی پر بلائے، میں خواجہ آصف کی ہر بات کا جواب دوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہیے تاکہ عوام کو بتا سکیں کہ ہم حق کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک بھی جاؤں گی۔