صحافیوں کو بیروزگار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ڈاکٹر سعدیہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، سیکرٹری جنرل شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، انفارمیشن سیکریٹری عبدالرزاق چشتی ،سینئر صحافی مظہر جاوید و دیگر نے بول نیوز کے پانچ بیورو آفس کوئٹہ، ملتان،فیصل آباد، حیدرآباد اور سکھر میں بند کئے جانے اور صحافیوں کو بیروزگار کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بول نیوز کی انتظامیہ کا یہ عمل بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس سے ان بیورو آفس میں کام کرنیو الے صحافی، کیمرہ مین اور دیگر عملہ بیروزگار ہوا ہے ، موجودہ حکومت اور خاص طورپر وزیرا طلاعات اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور بول ا نتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ جس تیزی سے چینلز اور اخبارات میں صحافیوں اور دیگر ملازمین کو بیروزگار کیا جارہا ہے اس پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابل افسوس ہے۔ پہلے ہی صحافی معاشی بدحالی کاشکار ہیں اوپر سے اس طرح کے ظالمانہ اقدامات ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ انہوںنے وزیراعظم، وفاقی وزیر اطلاعات سمیت دیگر ذ مہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ چینلز اور اخبارات میں کام کرنے والے صحافیوں، کیمرہ مین، فوٹو گرافرز اور دیگر اسٹاف کی ملازمتوں کو تحفظ فراہم کرنے میںاپنا کردار ادا کریںاور اشتہارات کی ادائیگی کو ملازمین کو صحافیوں کی تنخواہوں اور دیگر واجبات کے ساتھ مشروط کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے بڑی تعداد میں اخبارات اور ٹی وی چینلز میں کام کرنے والے صحافیوں اور عملے کو کئی کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں جس کے باعث متاثرہ افراد کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور دیگر
پڑھیں:
فلسطینی مسلمانوں کی غزہ سے بے دخلی کے ٹرمپ کے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مرزا ارشدالقادری
ملتان میں تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا یہ بیان صرف فلسطینیوں کے خلاف نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ہے، یہ گریٹ اسرائیل کے ناپاک منصوبہ کی کھلم کھلا حمایت ہے اسلامی ممالک کے سربراہان ٹرمپ کے اس بیان کو سمجھیں اور فوری لائحہ عمل طے کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس کا انعقاد غوث آباد میں ہوا،جس کی صدارت صوبائی ناظم اعلی مرزا محمد ارشدالقادری، مہمانِ خصوصی پیرافضل فرید چشتی، پروفیسر خواجہ پیرشفیق اللہ البدری تھے۔ مرزا محمد ارشدالقادری نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کی غزہ سے بے دخلی کے ٹرمپ کے بیان کی پرزورمذمت کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کا یہ بیان صرف فلسطینیوں کے خلاف نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ہے، یہ گریٹ اسرائیل کے ناپاک منصوبہ کی کھلم کھلا حمایت ہے، اسلامی ممالک کے سربراہان ٹرمپ کے اس بیان کو سمجھیں اور فوری لائحہ عمل طے کریں وگرنہ تمھاری داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر جناب محترم ثروت اعجاز قادری و مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ بلال سلیم قادری ٹرمپ کے اس بیان پرجلد اپنا ردعمل دینگے۔