Jasarat News:
2025-04-13@15:39:16 GMT

3 روزہ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہو گا

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سروری شوٹنگ بال کلب کے زیر اہتمام میئر کاشف خان شورو کی زیر سرپرستی پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کی اجازت سے 3 روزہ 31 واں آل پاکستان اللہ وسایو بھٹی، ڈاکٹر جاوید اقبال جونیجو، ڈاکٹر ابراہیم پٹھان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہو گا، ٹورنامنٹ 3 دن جاری رہے گا، ٹورنامنٹ کے میچز ڈے اینڈ نائٹ میں کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری آغا عبدالصبور پٹھان کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی نامور ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات دینے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ٹورنامنٹ کا میگا فائنل 26 جنوری بروز اتوار کی شب کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

صدر زرداری روبصحت، اسپتال سے چھٹی مل گئی

فائل فوٹو۔

صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے۔ کراچی میں انکے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق انھیں اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ 

ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق کورونا منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ صدر مملکت کو یکم اپریل کو طبعیت کی خرابی پر اسپتال میں داخل کیا گیا۔ 

انھیں عید الفطر کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور وہ 10 دن سے زائد اسپتال میں زیر علاج رہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • 3 روزہ اوررسیز پاکستانیز کنونشن کا آج اسلام آباد میں آغاز ہورہا ہے
  • عمر رواں، ایک عہد کی داستان
  • چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب،چوہدری سالک سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر مقرر
  • صدر مملکت آصف زرداری کئی روز بعد اسپتال سے ڈسچارج
  • پہلا 3 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری مکمل صحت یاب، ہسپتال سے گھر منتقل
  • وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ دورہ مکمل، نواز شریف کے ہمراہ لندن روانہ
  • صدر زرداری روبصحت، اسپتال سے چھٹی مل گئی
  • وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت پاکستان کے وفد کی پاکستان ہائی کمیشن لندن آمد