2025-02-12@11:08:07 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«میونخ سکیورٹی کانفرنس»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 فروری 2025ء) امریکہ اور یورپ کے درمیان روایتی قریبی تعلقات کئی دہائیوں سے میونخ سکیورٹی کانفرنس کا پرتو رہے ہیں اور بعض اختلافات کے باوجود، ہمیشہ سے یہی ایک مضبوط بنیاد رہی ہے۔ سب نے مل کر کام کیا اور ایک دوسرے کا احترام بھی کیا ہے۔ لیکن جب سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اقتدار میں آئے ہیں، اس طرح کا یقین ٹوٹتا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار کی میونخ سکیورٹی کانفرنس، جو جمعے کے روز سے شروع ہونے والی ہے، بحر اوقیانوس کے درمیان کشیدہ تعلقات کی عکاسی کر رہی ہے۔ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں زیلنسکی متحرک امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے درمیان نئی کشیدگی؟ ایک...
سٹی 42: 7 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 7 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز لائق تحسین ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی بہادری پر قوم کو فخر ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے قوم یکسو ہے۔ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں کو...
خیبر پختونخوا، سکیورٹی فورسز کی 2مختلف کارروائیوں میں7خوارج جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں7خورج جہنم واصل کردیئے گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 8اور9 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ مدی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہلی کارروائی کے دوران 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی کئے گئے۔اسی طرح شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دوسری کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی...
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے لانس نائیک محمد ابراہیم شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا، شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا، صبر جمیل کی دعا کی۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک...
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنے کی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 23 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری 2025)بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا، فورسز کے ایک آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ایف سی بلوچستان کے 18 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچرمیں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔ یہ بزدلانہ کارروائی دشمن قوتوں کے اشارے پر کی گئی۔دہشتگردوں کا مقصد معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے بلوچستان کے امن کو خراب کرنا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف سکیورٹی سائنسز بل صدر کی جانب سے واپس کرنے کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ چھوٹا سا مسئلہ ہے کیا ہو جائے گا، یونیورسٹی بنتی ہے تو بننے دیں،چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل آفس حکومت کو اس حوالے سے بریف کرے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سکیورٹی سائنسز بل صدر کی جانب سے واپس کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، وکیل فاروق ایچ نائیک نے مدارس رجسٹریشن بل کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ مدارس رجسٹریشن بل بھی صدر نے واپس کیا پھر دوبارہ پارلیمنٹ سے پاس ہوا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ صدر نے بل...
اسلام ٹائمز: مختلف اشیائے ضروریہ سے لدے 70 سے زائد ٹرک جب پاراچنار کیلئے سکیورٹی فورسز کے حصار کی موجودگی میں روانہ ہوئے تو تکفیری قبائل نے ان پر حملہ کر دیا، جس میں ایک سکیورٹی اہلکار اور دو ڈرائیورز شہید ہوئے جبکہ دوسرے روز چار دیگر ڈرائیورز کی گولیوں سے چھلنی لاشیں اسی علاقہ سے برآمد ہوئیں۔ ان شدت پسند قبائل نے تمام ٹرکوں کو نذر آتش کر دیا اور انتہائی دیدہ دلیری کیساتھ تمام تر سامان لوٹ لیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی پاراچنار گذشتہ 113 روز سے محاصرے میں ہے، معاہدہ طے پانے کے باوجود حکومت اپنی رٹ قائم کرسکی اور نہ ہی تکفیری قبائل کو دہشتگردی سے روکنے میں کامیاب ہوسکی۔ اپر کرم میں بنیادی ضروریات زندگی...
لاہور: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ خوارج کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں 72 ویں سالانہ دستار فضلیت و تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب میں علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ مدارس کے حوالے منفی پروپگنڈا بند کیا جائے، حکومت کو قانون سازی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کیساتھ آکے بڑھنا چاہیے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ سودی نظام کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، پارا چنار میں فی الفور امن و امان بحال کیا جائے، علمائے کرام معاشرے کوانتشاری ماحول سے بچائیں۔
![صدر آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں22 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین](/images/blank.png)
صدر آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں22 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)صدر آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں22 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جمعرات کوجاری بیان میںصدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔(جاری ہے) صدر مملکت نے ضلع خیبر میں تخریب کاری کے جواب میں خوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کارروائیوں کی تعریف کی۔صدرنے کہاکہ مختلف کارروائیوں میں 22 دہشت گرد ہلاک، 18 زخمی کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ صدر نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں 4 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کے لئے پر عزم ہیں۔(جاری ہے) بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جار ی بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے۔ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔\932
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، خارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشن کلین اپ جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے...
![خیبر پی کے : سکیورٹی فورسز کی ٹانک اور تیراہ میں کارروائیاں‘ 8خوارج ہلاک صدر ‘ وزیر اعظم کا خراج تحسین](/images/blank.png)
خیبر پی کے : سکیورٹی فورسز کی ٹانک اور تیراہ میں کارروائیاں‘ 8خوارج ہلاک صدر ‘ وزیر اعظم کا خراج تحسین
پشاور+اسلام آباد(این این آئی+خبر نگار+خبر نگار خصوصی)خیبرپی کے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔صدر،وزیراعظم، وزیرداخلہ اور سپیکر قومی اسمبلی نے کامیاب آپریشنر پر سکیورٹی فورسز کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردوں کے تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کیں۔ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک میں آپریشن کے دوران...
![سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرصدر ،وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ کا کو خراج تحسین](/images/blank.png)
سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرصدر ،وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ کا کو خراج تحسین
صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں...
سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میںسکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ٹانک میں خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کیا جس میں 2 خارجی دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 8دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 12اور13جنوری کو خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیاں کیں،سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے تلاش کیا،ضلع ٹانک میں آپریشن کے دوران 6خوارج کو ہلاک کر دیاگیا جبکہ ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کارروائی کے دوران 2خوارج مارے گئے۔ جسٹس(ر)زاہد محمود کو بطور الیکشن ٹریبونل جج کام سے روکنے کی استدعا مسترد مزید :
![جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کے خواہاں ہیں، پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا،وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات کاساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو](/images/blank.png)
جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کے خواہاں ہیں، پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا،وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات کاساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چینی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے لئے جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں ہے پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا،پاکستان میں سکیورٹی کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔چین کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو میں وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے، مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بنک گارنٹی کے لئے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک سے بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آنے والے مہینوں میں...
پنجاب کے ضلع بہاولپور میں احمد پور شرقیہ روڈ پر ٹرالر کا کنٹینر کھڑی کار پرگرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سڑک کنارے کھڑی کار کو ٹرالر نے ٹکر ماری جس کے بعد اس کا کنٹینر کار پر آگرا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کنٹینر کھڑی کار پرگرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے اور 2 گرفتار ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے...
راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی پر 2 الگ الگ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 2 گرفتار کرلیے گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے دونوں کارروائیاں 11 اور 12 جنوری کی درمیانی شب کی گئیں، شمالی وزیرستان کے علاقے دوسیلی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج مارے گئے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے...