راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025)خیبر پختونخوا ہ میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ محمد حسان سمیت 4 جوان شہید ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا ہ میں 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں کی، سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا اور 9 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والوں میں خارجی رِنگ لیڈر فارمان عرف ثاقب، خارجی امان اللہ عرف توری، خارجی سعید عرف لیاقت خارجی بلال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تمام دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ترجمان پا ک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور کارروائی میںشمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو مو¿ثر طریقے سے جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔ لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف آپریشن کی قیادت کررہے تھے اوران کا تعلق لاہور سے ہے۔شہدا میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خارجیوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزیدت قویت دیتی ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ۔وزیراعظم نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف اور 3 سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لیفٹیننٹ محمد حسان سیکیورٹی فورسز نے آئی ایس پی آر

پڑھیں:

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 30 خوارج ہلاک

جنوبی وزیرستان:

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سےجاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان کے شہری علاقے سروراگا میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کی صورت میں خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ کی شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کے گھر آمد‘ اہلخانہ سے تعزیت
  • سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے
  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 30 خوارج ہلاک
  • جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 30 خوارج ہلاک
  • جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 30 خارجی ہلاک
  • لاہور، محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
  • محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے گھر آمد
  • محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت