اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت نے عمران خان کے سابق سکیورٹی انچارج کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد آصف نے پٹیشنر کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے سابق سکیورٹی انچارج کا نام پی سی ایل میں شامل کرنا بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ریکارڈ پر نہیں کہ پٹیشنر کا نام وفاقی حکومت کی منظوری سے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کر کے پٹیشنر کے آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق پٹیشنر کا نام پی سی ایل اور ای سی ایل میں ایکٹو ہے۔

الامال انگلش ہائی سکول شارجہ میں KG گریجویشن تقریب کا انعقاد

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا نام ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اے آئی جی کی سفارش پر شامل کیا۔ متعدد ایف آئی آرز کی وجہ سے24 اگست 2023ء  کو  نام سفری پابندیوں کی لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت 18 اپریل 2024 کو درخواست گزار کی ضمانت منظور کر چکی ہے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو درخواست گزار کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے فوری نکالنے کا حکم دے دیا۔

 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سفری پابندیوں کی کا نام

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی  ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب

اسلام آباد:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت طلب کرلیا گیا۔

عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت کریں کہ کیوں عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا۔ عدالت نے 4 مارچ تک سپرنٹنڈنٹ سے جواب بھی طلب کیا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانا 28 جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف کے ملکی معاملات میں مداخلت کا تاریخ بتائے گی، شاہدخاقان عباسی
  • عدالت کا عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم
  • پشاور ہائیکورٹ: فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاق سے رپورٹ طلب
  • فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل، وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب
  • بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکیورٹی انچارج کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
  • عمران خان کی سربراہی میں اپوزیشن کا اتحاد جلد بنے گا، فیصل چوہدری کا دعویٰ
  • سنگجانی جلسہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی  ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب