UrduPoint:
2025-02-19@07:00:33 GMT

میونخ سکیورٹی کانفرنس، متعدد عالمی رہنما شریک

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

میونخ سکیورٹی کانفرنس، متعدد عالمی رہنما شریک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اس بار یوکرینی تنازعے اور مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی پالیسیوں میں غیرمعمولی تبدیلیوں کے سائے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ جمعے کے روز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خطاب تین روزہ اجلاس کے سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے لمحات میں شامل ہے، جس میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی بھی شریک ہو رہے ہیں۔

اس کانفرنس میں شریک 60 عالمی رہنماؤں میں جرمن چانسلر اولاف شولس بھی شامل ہیں، جنہوں نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ امریکہ اور روس کے درمیان کوئی بھی امن مذاکرات، یوکرین اور یورپ کو شامل کیے بغیر ناقابل قبول ہوں گے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ایک طویل ٹیلی فون کال میں یوکرینی تنازعے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

میونخ سکیورٹی کانفرنس کو دنیا کے اہم ترین سکیورٹی فورمز میں شمار کیا جاتا ہے اور اس بار اس کانفرنس میں متعدد ممالک کے 100 سے زائد وزراء بھی شریک ہیں۔ جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر کانفرنس کا آغاز دوپہر کے وقت کریں گے، جب کہ یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فان ڈئر لائن بھی جمعے کے روز اس عالمی کانفرنس سے خطاب کریں گی۔

یوکرین کے علاوہ غزہ کا موضوع بھی اس کانفرنس میں اہم ترین ہے۔

حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ غزہ کی تمام آبادی کو دیگر ممالک میں منتقل کیا جائے گا جب کہ امریکہ غزہ کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے لے گا۔ اسی طرح شام کی صورتحال بھی اس کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جہاں گزشتہ برس دسمبر میں اسلام پسند باغی گروہوں نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا جب کہ ایک طویل عرصے سے اقتدار پر براجمان بشارالاسد ملک سے فرار ہو گئے تھے۔

اس کانفرنس میں متعدد دیگر مباحثوں میں عالمی مالیاتی نظام، جمہوریت کو لاحق خطرات، موسمیاتی تبدیلی، جوہری تحفظ اور مصنوعی ذہانت کے مستقبل پر بھی غور کیا جائے گا۔

ع ت، ک م (ڈی پی اے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اس کانفرنس میں

پڑھیں:

یوکرین جنگ پر خفیہ ڈیل؟ امریکہ، روس اور سعودی عرب کے مذاکرات، یورپ پریشان

ریاض: سعودی عرب میں امریکی اور روسی حکام  کے درمیان یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، تاہم یوکرین کو ان مذاکرات میں شامل نہیں کیا گیا۔  

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی  نے جرمنی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کے بعد بیان دیا کہ یوکرین کو مذاکرات میں مدعو نہیں کیا گیا اور وہ روس سے کسی بھی بات چیت سے پہلے اپنے اسٹریٹیجک اتحادیوں سے مشورہ کریں گے۔  
  
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور وائٹ ہاؤس کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف سعودی عرب جائیں گے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ روسی وفد میں کون شامل ہوگا۔  

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے 20 جنوری کو عہدہ سنبھالا، بارہا یوکرین جنگ کو جلد ختم کرنے کا وعدہ کر چکے ہیں۔ لیکن یورپی ممالک اس خدشے میں مبتلا ہیں کہ انہیں کسی بھی امن معاہدے سے باہر رکھا جا سکتا ہے۔  

امریکی وزیر خارجہ روبینو  نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے بات چیت کی، اور دونوں نے ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ملاقات کی تیاری کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔  

دوسری جانب، امریکہ اور یوکرین قدرتی وسائل کے معاہدے پر بھی بات چیت کر رہے ہیں، جس کے تحت امریکہ یوکرین کے 50 فیصد قیمتی معدنی ذخائر پر سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ زیلنسکی کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں یوکرین کے لیے مطلوبہ سیکیورٹی تحفظات شامل نہیں۔  

روس کا مطالبہ ہے کہ یوکرین نیوٹرل ہو جائے اور کچھ علاقے روس کے حوالے کر دے جبکہ یوکرین کا مؤقف ہے کہ روس مکمل انخلا کرے اور نیٹو کی سیکیورٹی گارنٹی فراہم کی جائے۔  

ماہرین کے مطابق، اگر یوکرین کو شامل کیے بغیر مذاکرات کیے گئے تو یہ مستقبل میں مزید پیچیدگیاں پیدا کر سکتے ہیں اور یورپی ممالک کی ناراضی کا سبب بن سکتے ہیں۔  


 

متعلقہ مضامین

  • محرابپور،مرتضی خان جتوئی کو ہتھکڑیاں لگاکر بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا جارہا ہے ،چھوٹی تصویر میں جی ڈی اے رہنما پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • چینی فلم ” نیژا 2″ عالمی باکس آفس چارٹ میں ٹاپ 10 میں شامل 
  • چینی فلم ” نیژا 2″ عالمی باکس آفس چارٹ میں ٹاپ 10 میں شامل 
  • یوکرین جنگ پر خفیہ ڈیل؟ امریکہ، روس اور سعودی عرب کے مذاکرات، یورپ پریشان
  • ابھی تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں: شوکت یوسف زئی
  • العلا کانفرنس، وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب کے ظہرانے میں شرکت
  • چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، قومی و عالمی کرکٹر اور آئی سی سی کے سی ای او بھی شریک
  • میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے واقعات: یورپی یونین کو عالمی حالات کی سمجھ نہیں،  روسی پارلیمنٹرین
  • چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، قومی و عالمی کرکٹر اور آئی سی سی کے سی ای او بھی شریک
  • سونے کی تلاش مہنگی پڑ گئی، مالی میں کان بیٹھنے سے 48 افراد ہلاک، متعدد لاپتا