صدر آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں22 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)صدر آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں22 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جمعرات کوجاری بیان میںصدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
(جاری ہے)
صدر مملکت نے ضلع خیبر میں تخریب کاری کے جواب میں خوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کارروائیوں کی تعریف کی۔صدرنے کہاکہ مختلف کارروائیوں میں 22 دہشت گرد ہلاک، 18 زخمی کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ صدر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کامیاب کارروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔صدر مملکت نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فورسز کی
پڑھیں:
ضلع خیبر میں فورسز کا آپریشن، سرغنہ سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 17 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد سرغنہ عابداللہ المعروف ’’تراب‘‘ بھی شامل ہے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔