بہاولپور: ٹرالر کا کنٹینر کھڑی کار پرگرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پنجاب کے ضلع بہاولپور میں احمد پور شرقیہ روڈ پر ٹرالر کا کنٹینر کھڑی کار پرگرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سڑک کنارے کھڑی کار کو ٹرالر نے ٹکر ماری جس کے بعد اس کا کنٹینر کار پر آگرا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کنٹینر کھڑی کار پرگرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد
کراچی:شہر قائد میں شاہراہ نورجہاں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ نورجہاں پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب شادمان سیکٹر 14/B سخی حسن قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناکت 28 سالہ شاہ جہاں ولد محمد ویانی کے نام سے کی گئی۔
مزید پڑھیں: کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
جبکہ دیگر 2 گرفتار ملزمان نے اپنے نام محمد کامران ولد محمد ذوالفقار اور عبدالصبور ولد طاہر شاہ خان بتائے ، گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
گرفتار ملزمان سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔