وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں 4خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں 4 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کے لئے پر عزم ہیں۔
(جاری ہے)
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جار ی بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے۔ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔\932
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 2 دن میں 22 خوارج ہلاک
ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں 14 دسمبر سے اب تک سکیورٹی فورسز کی کاررائیوں کے دوران 22 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 دسمبر سے اب تک آپریشن کے دوران 18خوارج زخمی کئے گئے یہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کئے گئے تھے،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے واقعات پر تیراہ میں یہ آپریشن کئے، تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کیخلاف دہشتگردی کے متعدد واقعات ہوئے تھے۔
بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات،عمران خان نے بھی تصدیق کر دی
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج کرم سامان لے جانے والے قافلے پر شرپسندوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں 4 گاڑیاں آئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 10 گاڑیاں با حفاظت علی زئی پہنچ چکی ہیں جبکہ باقی گاڑیوں کو پیچھے ہی روک لیا گیا،پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں شر پسند بھاگ گئے۔