2025-01-30@18:24:25 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«متحدہ علماء محاذ کے تحت شہدائے مقاومت فلسطین سیمینار»:
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا شدید زخمی بچوں کو عنقریب پاکستان میں علاج کے لیے منتقل کیا جائے گا تاکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ اس مقصد کے لیے برطانوی ڈاکٹرز پر مشتمل تنظیم ’ڈاکٹرز آف رحمان‘ حکومت پاکستان اور چند دیگر فلاحی اداروں کی مدد سے اس کو ممکن بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ برمنگھم میں ایک تقریب کے دوران ’جنگ نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے روح رواں ڈاکٹر یوسف الدین شیخ نے بتایا کہ مزید 150 فلسطینی طلباء کو غزہ سے پاکستان بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، جس سے پاکستان میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء کی تعداد 325 ہوجائے گی۔ ڈاکٹر یوسف الدین...
گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 48 شہداء کے جسد خاکی لائے گئے۔ ان میں سے 37 کو تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے نکالا گیا۔ جبکہ 11 نئے فلسطینی اسرائیلی جارحیت میں شہید اور 80 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 48 شہداء کے جسد خاکی لائےگئے۔ ان میں سے 37 کو تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے نکالا گیا۔ جبکہ 11 نئے فلسطینی اسرائیلی جارحیت میں شہید اور 80 زخمی ہوئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے منگل کو ایک بیان میں تصدیق کی کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی...
سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کی جید شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امن معاہدہ و جنگ بندی کے باوجود تاحال فلسطین کے مختلف علاقوں میں درجنوں معصوم نہتے فلسطینی بوڑھوں، بچوں، عورتوں کو خونی جارحیت کا نشانہ بناکر معاہدہ کی مجرمانہ خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو متحدہ علماء محاذ کے تحت شہدائے مقاومت فلسطین سیمینار، علماء مشائخ کا خطاب متحدہ علماء محاذ کے تحت شہدائے مقاومت فلسطین سیمینار، علماء مشائخ کا خطاب متحدہ علماء محاذ کے تحت شہدائے مقاومت فلسطین سیمینار، علماء مشائخ کا خطاب متحدہ علماء محاذ کے تحت شہدائے مقاومت فلسطین سیمینار، علماء مشائخ کا خطاب متحدہ علماء محاذ کے تحت...
سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کی جید شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امن معاہدہ و جنگ بندی کے باوجود تاحال فلسطین کے مختلف علاقوں میں درجنوں معصوم نہتے فلسطینی بوڑھوں، بچوں، عورتوں کو خونی جارحیت کا نشانہ بناکر معاہدہ کی مجرمانہ خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کی میزبانی میں محاذ کے 16سالہ یوم تاسیس کے موقع پر مقامی ہال گلشن اقبال میں منعقدہ شہدائے مقاومت فلسطین سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی زعماء، دانشور، صحافی، وکلاء، تاجر، شاعر و ممتاز...
وزارت صحت نے شہداء اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق اپنی روزانہ کی اعداد وشمار کی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہداء میں 14 کی لاشیں گذشتہ حملوں کے بعد نکالی گئیں۔ 4 نئے شہداء اور 5 شہداء جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے آج اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 23 شہداء کی لاشیں اور 11 زخمی ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔ وزارت صحت نے شہداء اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق اپنی روزانہ کی اعداد وشمار کی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہداء میں 14 کی لاشیں گذشتہ حملوں کے بعد نکالی گئیں۔ 4 نئے شہداء...
ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اقصیٰ کی آزادی کی آواز دبانے کا مطلب شہداء سے خیانت ہوگا، مقاومت کے شہداء کے خون کا بدلہ اسرائیل کی نابودی اور اقصیٰ کی آزادی ہے، جنگ بندی کے بعد فلسطین اور بالخصوص اقصیٰ کی آزادی کی آواز بلند کرنا اور مظلوم فلسطینیوں کی جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے امیر المومنین علی علیہ السلام کی حکمتوں کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کو امت مسلمہ کی مشکلات کا حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسان میں تقویٰ کا بیج احساس و شعور کی زمین میں...
ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے بہادر و ناقابل تسخیر عوام، استقامتی محاذ کی حمایت اور یکجہتی سے اپنے حقوق کے دفاع کی جنگ جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے غزہ میں پولیٹیکل بیورو "خلیل الحیہ" نے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ جس میں دونوں رہنماوں نے غزہ کی تازہ ترین صورت حال اور جنگ بندی کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے سینئر رہنماء کو سیز فائر کے معاہدے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے صیہونی رژیم کے ہاتھوں گزشتہ 15 ماہ سے جاری نسل کشی پر...
صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 28 فلسطینیوں کو شہید کر دیا اور درجنوں دیگر کو زخمی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 28 فلسطینیوں کو شہید کر دیا اور درجنوں دیگر کو زخمی کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق غزہ کے وزارت صحت نے آج دوپہر اعلان کیا کہ صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 فلسطینیوں کو شہید کیا اور 89 افراد کو زخمی کیا ہے۔ اس بیان کے مطابق، غزہ کے شہداء کی تعداد 46,565 تک پہنچ چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد 109,660 تک بڑھ چکی ہے۔ وزارت صحت غزہ نے مزید کہا کہ ابھی بھی بڑی تعداد میں...