آزادی فلسطین و قبلہ اول کے شہداء کو نہیں بھولیں گے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
مرکزی امامبارگاہ جیکب آباد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کے غیرت مند مسلمان کبھی بھی آزادی فلسطین و قبلہ اول کے شہداء کو نہیں بھولیں گے اور ان مجرموں کو بھی کبھی نہیں بھولیں گے جنہوں نے بیت المقدس اور سرزمین فلسطین کیساتھ خیانت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 23 فروری یوم تجدید عہد وفا ہے۔ ہم شہید سید حسن نصر اللہ کے ساتھ عہد وفا کی تجدید کرتے ہوئے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کے راستے کو ان کے افکار کو اور ان کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ یہ بات انہوں نے مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر شہید مقاومت علامہ سید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی یاد میں شمعیں روشن کرکے ان شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 23 فروری کو دنیا بھر کی طرح وطن عزیز پاکستان میں بھی شہدائے قدس کی یاد میں مجالس عزاء منعقد اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرکے شہدائے مقاومت اور شہداء فلسطین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ پاکستان کے شیعہ سنی مسلمان دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ ہم مقاومت فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کے غیرت مند مسلمان کبھی بھی آزادی فلسطین و قبلہ اول کے شہداء کو نہیں بھولیں گے۔ اور ان مجرموں کو بھی کبھی نہیں بھولیں گے جنہوں نے بیت المقدس اور سرزمین فلسطین کے ساتھ خیانت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء زندہ ہیں۔ دنیا یہ جان لے اس جنگ کے فاتح غزہ کے مظلوم عوام حماس اور حزب اللہ ہیں امریکا اور اسرائیل کے مقدر میں ذلت و رسوائی کا طوق ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود کرتے ہوئے شہداء کو نے کہا
پڑھیں:
پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام شب شہداء بیادِ شہدائے امامیہ مسجد حیاتِ آباد
پروگرام کے آخر میں ضلعی صدر سید نجم الحسن نے اختتامی کلمات ادا کئے، شب شہداء میں علمائے کرام، عمائدین پشاور، طلباء و مومنین شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع پشاور کے زیر اہتمام امامیہ مسجد حیاتِ آباد میں اجتماعی دعا کمیل و شب شہداء بیاد شہدائے سانحہ مسجد حیات آباد 2015 کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مولانا سید تقی زیدی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، پروگرام کے آخر میں ضلعی صدر سید نجم الحسن نے اختتامی کلمات ادا کئے، شب شہداء میں علمائے کرام، عمائدین پشاور، طلباء و مومنین شریک ہوئے۔