غزہ، 48 گھنٹوں کے دوران 37 شہداء کے جسد خاکی ملبے سے نکالے گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 48 شہداء کے جسد خاکی لائے گئے۔ ان میں سے 37 کو تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے نکالا گیا۔ جبکہ 11 نئے فلسطینی اسرائیلی جارحیت میں شہید اور 80 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 48 شہداء کے جسد خاکی لائےگئے۔ ان میں سے 37 کو تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے نکالا گیا۔ جبکہ 11 نئے فلسطینی اسرائیلی جارحیت میں شہید اور 80 زخمی ہوئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے منگل کو ایک بیان میں تصدیق کی کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 47,354 ہوگئی ہے جب کہ 111,563 زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ ابھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نوشہرہ، ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید
ایکسائز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر تارو پبی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک سب انسپکٹر شدید زخمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر کے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور کو شہید کر دیا گیا۔ ایکسائز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر تارو پبی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک سب انسپکٹر شدید زخمی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹیبل افتخار اور مجاہد شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر فاروق کو 5 گولیاں لگیں جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔