غزہ میں صیہونی حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 28 فلسطینیوں کو شہید کر دیا اور درجنوں دیگر کو زخمی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 28 فلسطینیوں کو شہید کر دیا اور درجنوں دیگر کو زخمی کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق غزہ کے وزارت صحت نے آج دوپہر اعلان کیا کہ صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 فلسطینیوں کو شہید کیا اور 89 افراد کو زخمی کیا ہے۔ اس بیان کے مطابق، غزہ کے شہداء کی تعداد 46,565 تک پہنچ چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد 109,660 تک بڑھ چکی ہے۔ وزارت صحت غزہ نے مزید کہا کہ ابھی بھی بڑی تعداد میں فلسطینی شہداء ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور امدادی ٹیمیں جنگی حالات کی وجہ سے ان تک پہنچنے اور شہداء کو ملبے سے نکالنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہی ہیں۔
غزہ کی پٹی گزشتہ سال کے وسط سے صیہونی فوج کی شدید حملوں کا شکار ہے اور اسرائیل نے اس علاقے کو سخت محاصرے میں لے رکھا ہے۔ غزہ کے لوگ اپنے تباہ شدہ گھروں سے نکل کر خیموں میں پناہ لے چکے ہیں اور کچھ لوگ اسکولوں میں مقیم ہیں۔ تاہم، یہ اسکول اور خیمے بھی فلسطینیوں کے لیے محفوظ نہیں ہیں اور صیہونی فوج کبھی کبھار مزاحمتی فورسز کے موجودگی کا بہانہ بنا کر ان پر حملے کرتی ہے۔
حقوق انسانی کی تنظیموں نے متعدد بیانات میں کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو فوری طور پر خوراک اور دوا کی ضرورت ہے اور اسرائیل کو مزید انسان دوستانہ امدادی سامان لے کر آنے والے ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینی چاہیے۔ تاہم، صرف چند ٹرک سخت نگرانی کے بعد غزہ میں داخل ہو پاتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صیہونی فوج غزہ کے
پڑھیں:
راجن پور: گزشتہ رات اغوا ہونے والے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
راجن پور: پنجاب پولیس نے راجن پور میں گزشتہ رات اغوا ہونے والے تین مزدوروں کو واردات کے چند گھنٹوں کے اندر بازیاب کرالیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کچہ کے مجرمان کا تعاقب کیا۔ مغویوں کو کل رات تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موثر پلاننگ کے ساتھ آپریشن کیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی پیش قدمی اور بھرپور جوابی کارروائی کے باعث اغوا کار مغویان کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
راجن پور پولیس نے بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز اور بھاری اسلحہ کے ساتھ یہ آپریشن انجام دیا۔ مغویوں کی بازیابی پر ان کے ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی مزدوروں کو بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔