72 گھنٹوں کے دوران 23 شہداء کی لاشیں ہسپتالوں میں لائی گئیں، فلسطینی وزارت صحت
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
وزارت صحت نے شہداء اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق اپنی روزانہ کی اعداد وشمار کی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہداء میں 14 کی لاشیں گذشتہ حملوں کے بعد نکالی گئیں۔ 4 نئے شہداء اور 5 شہداء جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے آج اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 23 شہداء کی لاشیں اور 11 زخمی ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔ وزارت صحت نے شہداء اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق اپنی روزانہ کی اعداد وشمار کی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہداء میں 14 کی لاشیں گذشتہ حملوں کے بعد نکالی گئیں۔ 4 نئے شہداء اور 5 شہداء جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ وزارت صحت نے کہا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔ اس طرح غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت سے 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 47 ہزار 306 شہید اور 111483 زخمی ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گزشتہ رات اغوا کیے گئے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
پنجاب پولیس راجن پور نے گزشتہ رات اغوا ہونے والے 03 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب کروا لیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کچہ کریمنلز کا تعاقب کیا، مغویوں کو کل رات تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے ، اطلاع پر پولیس نے موثر پلاننگ سے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی پیش قدمی اور بھر پور جوابی کاروائی کی بدولت اغوا کار مغویان کو چھوڑ کرفرار ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز، بھاری اسلحہ سمیت آپریشن کیا، مغویوں کی بازیابی پر ورثاء نے پولیس سے اظہار تشکر کیا جب کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی مزدور بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی۔