2025-04-15@07:44:10 GMT
تلاش کی گنتی: 60

«مالکان نے»:

    لاہور کے علاقے ہنجروال میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد سے دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ گھریلو ملازمہ پاک پتن کی رہائشی تھی اورہنجروال میں فرخ بشیر نامی شخص کے گھر کام کررہی تھی۔ بچی کی والدہ رابعہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بچی کی والدہ مدعیہ کے مطابق بچی کو 8 ہزار روپے ماہوار پر ملازمہ رکھوایا گیا تھا۔ چند روز قبل اطلاع ملی کہ سونیا کے ہاتھ پر زخم آیا ہے۔ اس کا حال پوچھنے گھر گئے تھے۔ فرخ بشیراوراس کی بیوی سونیا پر تشدد کررہے تھے۔ مزید پڑھیں: مالک مکان نے 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد سے قتل کرکے لاش نہر میں بہادی بچی کے چہرے اور پورے...
    کراچی میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز نزر آتش کے واقعات کے بعد کچرا اٹھانے والے ڈمپرز نے کام بند کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز نارتھ کراچی میں معمولی حادثے کے بعد ڈمپر اور ہیوی ٹرانسپورٹ نذر آتش کرنے کے واقعے کے پر ٹرانسپورٹرز نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان حالات میں شہر سے کچرہ نہیں اٹھا سکتے، اب تک 29 ڈمپر اور واٹر ٹینکروں کو جلایا جاچکا جبکہ فٹنس کے نام  180 گاڑیاں پولیس نے بند کردی ہیں۔ گڈز اور ڈمپرز ٹرانسپورٹرز الائنس نے ایف پی سی سی آئی میں ہنگامی ملاقات کے بعد ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز سے ملاقات میں ایف پی سی سی آئی کے قائم...
    گاڑی مالکان کے لئے اہم خبر آگئی ، کمشنر کراچی کی جانب سے 2 ماہ کے لئے بڑی پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر کمشنرکراچی کا بڑا اقدام سامنے آیا ، گاڑیوں کے ممنوعہ پارٹس کی فروخت پر 2 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔پولیس ہارن، بلوریڈلائٹس، پریشرہارن ، ٹنٹڈ گلاسز، سبز نمبر پلیٹ دیگر ممنوعہ اشیا کی فروخت پر پاپند ی عائدکر دی۔کمشنرکراچی کی جانب سے2ماہ کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، پابندی کا اطلاق 8اپریل سے 7جون تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ نےممنوعہ اشیا سےمتعلق دفعہ 144 نافذکررکھی ہے، ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اشیا کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں۔ڈی آئی جی...
    کراچی (نیوز ڈیسک) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت ایکشن کے احکامات دے دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک حادثات کے دوران ہلاکتوں کے واقعات پر زائد المیعاد گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت ایکشن شروع کردیا گیا۔ سربراہ سندھ پولیس نے ٹریفک پولیس کو ایکشن کے احکامات دے دیئے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ سندھ اوروزیرداخلہ سندھ کے ساتھ میٹنگز ہوئیں، ان اجلاسوں میں کافی سارے فیصلے کئے گئے ہیں۔ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ نجی ڈمپر، ٹینکر اور بس ایسوسی ایشن کو آن بورڈ کیا، تینوں کو بتا دیا 30 کلومیٹر فی...
    عظمیٰ بخاری : فوٹو فائل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کسی کی دھمکیوں کی پرواہ ہے نہ کسی سے بلیک میل ہوں گی، تھیٹر سے بےحیائی کے خاتمے کے معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں ہے۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تھیٹر کے حوالے سے جلد نئی قانون سازی کی جارہی ہے، آئندہ چند روز میں تھیٹر کی نئی پالیسی بن جائے گی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تھیٹرز کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جہاں فیملیز ڈرامے دیکھنے آئیں، تھیٹر مالکان اور فنکاروں کو ایک ایک سال کا وقت دیا، تھیٹر مالکان اور فنکاروں نے تھیٹر کو فیملی تھیٹر بنانے کی گارنٹی دی ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے بورڈ کے فرنچائز ریٹین کے رینٹل ماڈل پر شدید تنقید کی ہے۔ کرک وک کو دیئے گئے انٹرویو میں معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لیگ کی تمام فرنچائزز فی الحال ایک “رینٹل ماڈل” پر چل رہی ہے، جس میں ٹیموں کے مالکان کو حقیقی ملکیت حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سال فرنچائز اونرز ٹیموں کو اپنے پاس رکھنے کیلئے رینٹ (یعنی کرایا) ادا کرتے ہیں، اگر نہ دیں تو ہمیں کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہیں ہیں جبکہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پراپرٹی ٹیکس جمع کروالیں ورنہ گرفتار ہوجائیں گے، پنجاب بھر میں بڑے ڈیفالٹرز کو گرفتار کرکے ٹیکس ریکوری کاحکم دے دیا گیا۔ مالی سال کے آخری 2ماہ ڈی جی ایکسائزعمر شیر چٹھہ نے سخت کارروائیوں کا حکم دے دیا، ڈی جی یکسائز کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 42ارب سے زائد کا ہدف حاصل کیا۔ رواں مالی سال میں ابتک گزشتہ مالی سال کی نسبت 9ارب زائد وصول ہوچکے ہیں، 56 ارب سے زائد کے ٹارگٹ کےلئے حصول کے لئے سخت فیصلے کئے۔ عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ موٹر ٹیکس میں 100 فیصد کے قریب پہنچ گئے ہیں،پراپرٹی ٹیکس میں بہتری کےلئے بڑے ڈیفالٹرز کی گرفتاریوں کاحکم دیا گیا۔ ریکوری ہدف حاصل...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کے کہ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تھیٹرز مالکان اپنی انڈرٹیکنگ کے مطابق تھیٹرز کو چلانے کے پابند ہیں۔ جو تھیٹرز مالکان انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی کریں گے ان کو تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں ملے گی۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ اسٹیج اداکار اور اداکارائیں تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔ عید کے موقع پر شہریوں کو تھیٹرز مالکان اچھی اور معیاری تفریح فراہم کریں۔ وفاقی وزیر نے انتباہ دیا کہ غیر قانونی اور بغیر لائسنس کسی کو تھیٹرز چلانے کی اجازت نہیں۔ پنجاب...
    انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے 'دی ہنڈرڈ' ٹورنامنٹ میں 49 فیصد حصص کی فروخت کیلئے مخصوص کردہ خصوصی مدت کو اپریل کے آخر تک بڑھا دیا۔  کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیصلہ معاہدے کی شرائط اور براڈکاسٹنگ حقوق سے متعلق خدشات کے بعد سامنے آیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی امیر ترین ریلائنس انڈسٹریز کے مالک امبانی خاندار اوول انوینسیبلز میں اپنے 49 فیصد حصص کیلئے 60 ملین یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 18 ارب 19 کروڑ 60 سے لاکھ سے زائد) ادا کرنے کو تیار ہے جبکہ امریکی ٹیک کنسورشیم (ایم سی سی) لندن اسپرٹ میں اپنے 49 فیصد حصص کیلئے 145 ملین یورو (یعنی...
    نائب وزیراعظم کی شوگر ملز مالکان کو چینی سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم شوگرملز مالکان کو اس حوالے سے ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت چینی کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔اسحاق ڈار کی جانب سے شوگر ملز مالکان کو معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ معاہدے...
    اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم شوگرملز مالکان کو اس حوالے سے ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت چینی کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار کی جانب سے شوگر ملز مالکان کو معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ معاہدے کے تحت ملک میں چینی کی قیمت 164 روپے فی کلو یا اس سے کم ہے۔ نائب وزیراعظم نے ملک بھر...
    پاکستانی اداکارہ سبینا فاروق نے بڑی گاڑیاں رکھنے والوں کو اہم نصیحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کردی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سبینا فاروق نے ایک معنی خیز پیغام میں لکھا کہ اگر آپ کے پاس بڑی گاڑیاں ہیں تو بڑا ظرف بھی ہونا چاہیے۔ بائیک والوں کے ساتھ، جو اپنی پوری فیملی کو لے کر عید کے لیے نکلے ہیں، محبت اور اخلاق سے پیش آئیں۔سبینا نے مزید کہا کہ ان کی خواہشات ہیں، اور انہیں ڈرانے کے لیے اتنا زوردار ہارن بجانے کی ضرورت نہیں کہ بائیک پر بیٹھے بچے خوفزدہ ہو جائیں۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کچھ دیر کے لیے آپ کی لائن میں آ جائیں...
    ممبئی: بالی وڈ کی معروف پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں موسیقار اے آر رحمان کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں الکا یاگنک نے کہا کہ اس وقت اے آر رحمان ممبئی فلم انڈسٹری میں ایک نیا نام تھے اور زیادہ مشہور نہیں تھے۔ انہوں نے مجھے گانے کی پیشکش کی لیکن میں پہلے ہی دوسرے پروجیکٹس میں مصروف تھی، اس لیے فوری طور پر دستیاب نہیں تھی۔ الکا یاگنک کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری کے سینئر موسیقاروں کے ساتھ کام کر رہی تھیں اور نہیں چاہتی تھیں کہ کسی نئے موسیقار کے لیے اپنے تعلقات خراب کریں۔ انہوں نے کہا کہ...
    لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 22 مارچ 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، مِلی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان کے آخری عشرہ میں لاکھوں فرزندانِ اسلام کا معتکف ہونا مرد و خواتین کا غلبہ اسلام کیلیے مژدہ جانفزا ہے۔ خصوصاً نوجوانوں کا اعتکاف کے لیے محبت، عقیدت اور شفقت کا اظہار اسلامی تہذیب کی بقاء کا پیغام ہے۔ ماہِ رمضان میں روزہ، تلاوتِ قرآن اور شبِ قدر کی تلاش اور اعتکاف دُنیا بھر کے اہلِ ایمان کے لیے ہمہ گیر تربیتی ورکشاپ ہے۔ ماہِ رمضان اہلِ ایمان سے یہ ہی مطالبہ کرتا ہے کہ اہلِ ایمان جھوٹ، غیبت، مِلاوٹ، ناپ  تول میں کمی، دوسروں کا حق مارنا...
    ملک بھر میں میں چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، ایک ماہ قبل چینی کی پرچون میں فی کلو قیمت 140 روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینی کے 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 6 ہزار 200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 175 سے 180 روپے ہو گئی ہے جبکہ 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 2000 روپے بڑھ کر 8 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:رمضان شوگر ملز ریفرنس: عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا حکومت کا ایکشن حکومت نے شوگر ملز مالکان کی قیمتیں نہ بڑھنے کی یقین دہانیوں کے بعد چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی، تاہم اب چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی قیمت میں اضافے کے معاملے پر ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ اجلاس میں شوگرملز مالکان کمرشل صارفین کے لئے قیمت مقررکرنے کے حق سے دستبردار ہونے کو تیار نہ ہوئے اور چینی کی ایکس مل قیمت 159 روپے صرف ایک ماہ کے لئے مقرر کرنے پر مشکل سے آمادہ ہوئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شوگر ملز مالکان چینی کے 2 نرخ مقرر کرنا چاہتے ہیں مگر حکومتی ٹیم کے مطابق چینی کے 2 نرخ مقرر نہیں کر سکتے۔ اس حوالے سے شوگر ملز مالکان نے کہا کہ گھریلو صارفین...
    بھارت کی معروف پلے بیک سنگر الکا یاگنک نے کہا کہ ان کے مداحوں کی فہرست طویل ہے جس میں ٹاپ پر اسامہ بن لادن ہیں۔ اس بات کا انکشاف گلوکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا۔ الکا یاگنگ نے کہا کہ اور اس میں میری کوئی غلطی نہیں کہ اسامہ بن لادن میرے مداح تھے۔ خیال رہے کہ 2011 میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی چیزوں میں بھارتی فلموں کے گیت مالا بھی تھے۔ ان میں الکا یاگنگ کے ادت نرائن اور کمار سانو کے ساتھ گائے گئے نغموں کی آڈیو کیسٹس بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اسامہ بن لادن کے کمپیوٹر میں بھی نوّے کی دہائی کے کئی مقبول بھارتی نغمے بھی موجود تھے جن میں الکا کے گانوں...
    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے۔ یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب 2011ء میں امریکی خفیہ ایجنسی (CIA) نے اسامہ بن لادن کے ایبٹ آباد کمپاؤنڈ سے کئی بالی ووڈ گانے برآمد کیے، جن میں ادیت نارائن، کمار سانو اور الکا یاگنک کے ہٹ گانے شامل تھے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں الکا یاگنک نے ہنستے ہوئے سوال کیا کہ یہ میری غلطی تو نہیں ہے کہ وہ میرا فین تھے؟ پوچھے گئے سوالوں کا گلوکارہ نے مزید دلچسپ جواب دیا کہ اسامہ بن لادن جو بھی تھے، کیسے بھی تھے، ان کے اندر کہیں نہ کہیں ایک چھوٹا سا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی قیمت بڑھنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ وزارت پیداوار نے شوگر مالکان اور بڑے ڈیلرز کو کل   بلا لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایکسپورٹ اجازت دینے سے حکومت کی بدنامی ہوئی، شوگر مالکان اور بڑے ڈیلرز سے تحریری معاہدہ ہوا تھا چینی قیمت کی نہیں بڑھے گی، شوگر مل ایسوسی ایشن نے ایکسپورٹ اجازت پرمعاہدہ کیا تھا تاہم ایکسپورٹ کے بعد چینی کی قیمت 124 سے 170 روپے تک بڑھ گئی۔ شوگر ملز کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے، سٹے بازوں کی فہرست تیار کرلی، ذمہ داران کا تعین کیا جارہا ہے، قیمت بڑھانے میں ملوث ملز مالکان کو گرفت میں لیا جائے گا۔ ایف آئی اے نے...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ آئندہ ہفتے سے پالیسی مذاکرات کا آغاز ہو گا جس کا بنیادی نکتہ ایف بی آر ریونیو کے شارٹ فال  کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکمت عملی  پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں دو طریقے ہو سکتے ہیں جن میں ریونیو کا ہدف کو کم کرنا یا مزید ریونیو اقدامات کرنا شامل ہیں کیونکہ اب واضح ہو گیا ہے کہ  ایف بی آر کا سالانہ ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔ ذرائع  کا کہنا ہے  کہ ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو 605 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا...
    رمضان پیکج کے تحت رقم کی ادائیگی پر ایک ہزار بطور ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر ڈی سی لاہور نے موبائل بینکنگ مالکان اور کمرشل بینگ مینجرز کو کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت مختلف بینکوں کے مالکان و نمائندگان کے ساتھ اہم اجلاس ہوا ۔ ڈی سی لاہور کو موبائل بینکنگ مالکان و کمرشل بینک مینجرز سے شہریوں کو رقم کی ادائیگی و ٹیکس کٹوتی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ رقم کی ادائیگی کے وقت ایک ہزار روپے بطورِ ٹیکس کاٹنے پر ڈی سی لاہور نے اظہارِ ناراضگی کیا ۔ ڈی سی لاہورکا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کی تمام ادائیگیوں پر ٹیکس لاگو نہیں ہو گا ۔ شہری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 فروری 2025ء) چاکلیٹ اور وہ بھی امپورٹڈ! ایک دو ٹکے کی ملازمہ کی یہ ہمت کہ مالکن کی بچی کی چاکلیٹ چرا کر کھائے؟ بچی تھی تو کیا؟ تھی تو کام والی نا! چاکلیٹ کھانے کے لیے ایک ملازمہ کا دل کیسے مچل سکتا ہے؟ اپنے گھروں میں انھیں ایک وقت کی روٹی نہیں ملتی نہ کہ یہ چاکلیٹ کھائیں؟ آج چاکلیٹ چرائی تھی کل نہ جانے گھر سے کیا کیا چرا لیتی؟ سزا تو دینی تھی۔ وہ تو تیسرا راڈ سر پر پڑتے ہی بے دم ہو کر گر پڑی تھی ورنہ مالکن کا پارہ تو آسمان سے باتیں کر رہا تھا۔ کمسن ملازمین پر تشدد کرنے والے مالکان کی اکثریت...
    گڈز ٹرالرز مالکان کیجانب سے احتجاج کے باعث بلوچستان میں اشیاء کی ترسیل بند ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کی آمد کیساتھ اشیاء کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے، جسکے باعث قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ چار دنوں سے بلوچستان گڈز ٹرالرز اونر ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مالکان نے احتجاجاً مال بردار ٹرکوں کو قومی شاہراہوں پر کھڑا کر دیا ہے، اور دیگر صوبوں سے بلوچستان تک اشیائے خوردونوش کی ترسیل بند ہیں۔ آج 5 روز سے جاری احتجاج کے باعث بلوچستان میں اشیائے خورونوش کی قلت کا خدشہ پیدا ہونے لگا ہے۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مرغی کے گوشت، سبزیوں، دالوں سمیت دیگر خوردنی...
    کراچی میں کئی علاقوں کے رہائشی پانی کے استعمال کے لیے واٹر ٹینکرز پر انحصار کرتے ہیں کیوں کہ بیشتر علاقوں میں واٹر بورڈز کی لائن کے ذریعے پانی فراہم نہیں کیا جاتا۔ شہر کے پوش علاقے ڈیفنس، متوسط طبقے کی آبادی والے بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سمیت متعدد دور دراز علاقوں میں پانی کی سپلائی کے لیے ٹینکرز اور چھوٹی سوزوکیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا، واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز مالکان نے ہڑتال کردی، ٹینکرز مالکان کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے 5 ٹینکرز جلانے پر احتجاجاً ٹینکرز بند کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیل چورنگی کے قریب 5 واٹر ٹینکر جلائے جانے کے بعد واٹر...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے منافع خوروں کے خلاف کراچی میں کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے چینی، چاول اور دیگر ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے پر کراچی کے 45 گودام مالکان کو نوٹسز اور ایک پر مقدمہ درج کر دیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بیورو آف سپلائی اینڈپرائسز عثمان غنی ہنگورو نے کراچی کی کچھی گلی مارکیٹ کے دورہ کے موقع پر اسٹنٹ ڈائریکٹر ضلع جنوبی میر شاہنواز اور ٹیم کے ہمراہ قیمتوں پر قابو پانے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی ہیں، اس کے علاوہ معاون خصوصی نے چینی، چاول اور دیگر ضروری اشیاء کے گوداموں کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی عثمان غنی ہنگورو...
    کوئٹہ(مانیٹر نگ ڈ یسک ) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے مسافر کوچ سروس معطل کر دی گئی۔کوچ مالکان نے اپنی کوچز ائر پورٹ پر کھڑی کر دیں۔اس حوالے سے کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر بھتا خوری اور بے امنی کے باعث کوچ سروس معطل کی ہے، شیرانی میں کوچ کو جلا گیا، حکومت معاوضہ ادا کرے اور مطالبات تسلیم کرے۔
    کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا جانے والی مسافر کوچ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ رہورٹ کے مطابق کوچ مالکان نے اپنی بسوں کو کوچز ایئرپورٹ پر کھڑا کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مالکان کا کہنا ہے کہ شیرانی کے علاقے میں ایک کوچ کو جلایا گیا ، قومی شاہراہوں پر بھتہ خوری اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انہیں معاوضہ فراہم کرے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔
    لاہور: مالکان کی جانب سے ڈانٹ کا بدلہ لینے کے لیے نومولود پر تشدد کرنے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تین ماہ کے بچے پر تشدد اور گھر سے چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ صائمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ نومولود بچے پر تشدد کرنے کی فوٹیج گزشتہ روز منظر عام پر آئی تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر ملازمہ کا نومولود پرتشدد، کپڑا رکھ کر سانس روکنے کی کوشش سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بچے کو جھولے سے اٹھا کر بیڈ پر پٹخ رہی تھی۔ گھریلو ملازمہ بچے کو بیڈ پر رکھ کر تشدد کرتی رہی اور بعد ازاں گھر میں چوری  کرکے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا، ملازمہ نے بچے کو پنگھوڑے سے نکال کر کئی بار زمین پر پٹخا ، تھپڑ مارے اور منہ پر کپڑا رکھ کر اس کا سانس روکنے کی کوشش کی ، نومولود بچے کے رونے سے ملازمہ کی نیند میں خلل آنے کے باعث سفاک گھریلو ملازمہ اپنا غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکالتی رہی ، بچے کی طبیعت بگڑنے پر والدین نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاونی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی...
    لاہور میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا۔ پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی رہی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملازمہ کو بچے کے چہرے پر کپڑا رکھ کر سانس بند کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچے کے والد مطلوب ظفر کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق  بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکھی گئی 30 سالہ ملازمہ صائمہ 3 ماہ کے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی۔بچے کے رونے پر اسے تھپڑ مارے۔  بچے کی طبیعت خراب ہونے پر...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا۔پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی رہی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملازمہ کو بچے کے چہرے پر کپڑا رکھ کر سانس بند کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچے کے والد مطلوب ظفر کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکھی گئی 30 سالہ ملازمہ صائمہ 3 ماہ کے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی۔بچے کے رونے پر اسے تھپڑ مارے۔ بچے کی طبیعت خراب ہونے پر والدین...
    ---فائل فوٹو موٹر وے پولیس نے 12 لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء مالکان کو واپس کردیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملائیشیا سے آیا شہری لیب ٹاپ اور دیگر سامان سکھیکی سروس ایریا میں بھول گیا تھا، اسی طرح منڈی بہاء الدین کا شہری بھی اپنا فون سروس ایریا میں بھول گیا تھا۔ موٹروے پولیس کی کارروائی، بہاولپور سے اغواء ہوا شخص لاہور سے باریابلاہور میں موٹر وے پولیس نے کارروائی کر کے بہاولپور سے اغواء کیے گئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔ ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی اور ڈی آئی جی نے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔
    سٹی 42 : پاکستانی لڑکے کے لیے امریکہ سے آئی خاتون کو ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے کمرہ دینے سے انکار کردیا جس کے بعد اسے پولیس نے چھیپا ہیڈ افس منتقل کر دیا ۔  امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں، وہ گارڈن میں نوجوان کے فلیٹ کی عمارت سے نکل کر نرسری کے قریب گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی، جہاں کے مالکان نے اسے کمرہ دینے سے انکار کردیا۔ ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا  پولیس کے مطابق ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے خاتون کو کمرہ دینے سے انکار کردیا، جس کے بعد امریکی خاتون کو فلاحی ادارے  کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے خاتون...
    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کو ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے کمرہ دینے سے انکار کردیا۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں، وہ گارڈن میں نوجوان کے فلیٹ کی عمارت سے نکل کر نرسری کے قریب گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے خاتون کو کمرہ دینے سے انکار کردیا، امریکی خاتون کو فلاحی ادارے  کے حوالے کر دیا۔کیس کا پس منظر:۔خیال رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی۔یہ خاتون سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہوئی، 2 بچوں کی ماں امریکی خاتون 11...
    سٹی 42 : تھیٹرز میں عریانی و فحاشی کے مکمل خاتمے کے اعلان کے بعد تھیٹر مالکان نے پنجاب آرٹس کونسل میں حلف نامے جمع کرانا شروع کردئیے ۔  حکومت پنجاب کی جانب سے تھیٹرز میں عریانی و فحاشی کے مکمل خاتمے کے اعلان کیا گیا ہے ۔ جس کے بعد سے تھیٹر مالکان نے پنجاب آرٹس کونسل میں حلف نامے جمع کرانا شروع کردئیے ہیں، تاہم لاہور سمیت دیگر اضلاع کے تھیٹرزمالکان نے حلف نامے ابھی تک جمع نہیں کروائے ۔  مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  ڈرامہ ایکٹ پر عملدرآمدکیلئے حلف نامے جمع کرانے کا آج آخری روز ہے ۔ 
    ویب ڈیسک: گاڑی مالکان ہوشیار ہو جائیں،ڈی جی ایکسائز لاہور عمر شیر چٹھہ نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ۔  عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ گاڑی مالکان کو آگاہی فراہم کرنے کے باوجود وہ ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کر رہے، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ٹوکن ٹیکس نہ ادا کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرکے انہیں سسٹم میں بلاک کیا جائے، بڑے ڈیفالٹرز کی گاڑیاں بند کرنے اور ایک سال سے زائد نادہندگان کے چالان کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت  ڈی جی ایکسائز نے پنجاب بھر میں ناکہ بندی کو مؤثر بنانے...
    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ہوتے ہوئے تھیٹرز کو فحاشی کا اڈا بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب نے تھیٹرز مالکان اور آرگنائزر سے اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے حکومتی پالیسی کو دو ٹوک انداز میں کھل کر بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایسے تھیڑز ڈرامے بننے چاہیے جنہیں فیملیز دیکھنے آئیں، تھیڑز ڈرامے سماجی موضوعات پر مبنی ہونے چاہیے جس سے عوام کی رہنمائی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جن تھیڑز مالکان اور اداکاروں کو فحاشی پھیلانے کا شوق ہے وہ پنجاب میں ڈرامہ نہیں کرسکتے، پنجاب کے تھیڑز دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان ہوتے تھے، تھیڑز کو فحاشی کی اڈے...
    لاہور: ادارہ تحفظ ماحولیات لاہور کی ٹیم پر حملے میں ملوث فیکٹری مالکان اور ورکرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے لاہور علی اعجاز کی درخواست پر درج ایف آئی آر کے مطابق پرل پیٹرو فیکٹری واقع 34 کلومیٹر مین فیروز پور روڈ لاہور کا معائنہ کیا گیا جہاں غیر قانونی طور پر کم موٹائی والے 25 سے 30 ٹن پولی تھین بیگز دو گاڑیوں میں لوڈ کیے جا رہے تھے۔ محکمہ کی ٹیم نے یہ مواد ضبط کرلیا جس پر فیکٹری کے جنرل منیجر اکرم نے مالک ملک منور کی ہدایت پر 200 سے 300 ورکرز کو بلا کر ٹیم پر حملہ کروایا۔ حملہ آوروں نے محکمہ کی ٹیم کو جان سے مارنے کی نیت سے زدوکوب...
    فیصل آباد (جسارت نیوز)کسان بورڈ پاکستان کی مرکزی صدرسردارظفرحسین خاں نے کہا ہے کہ شوگرکین ایکٹ کے تحت گنے کے کاشتکاروں کو پندرہ دن کے اندر مل کی طرف سے ادائیگی لازمی ہے مگر مل مالکان کی طرف گنے کے کاشتکاروں کی پچھلے سال کی20ارب سے زائد ادائیگیاں ابھی بقایا ہیں۔شوگر مل مالکان ابھی تک سی پی آر کے ذریعے ادائیگی کررہے ہیں جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،حکومت مل مالکان کو چیک کے ذریعے ادائیگی کاحکم دے تاکہ ادائیگی نہ کرنے والے مل مالکان کے خلاف کسان قانونی کارروائی کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ شوگرمافیااتناطاقور اور بااثر ہوچکا ہے کہ کاشتکار کو کسی خاطر میں نہیں لارہا، آئندہ اگر کسان نے کپاس، چاول اور دیگر بڑی فصلوں کو کاشت کرنے...
    ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) مسمات شگفتہ نظامانی اور شوہر محبوب نظامانی نے کہا ہے کہ زرعی زمین پر مافیا نے قبضہ کرلیا، گولارچی میں ہماری خاندانی زرعی زمین پر کولہی برادری کے افراد نے قبضہ کرکے جعلی دستاویزات بنا لیے۔ تفصیلات کے مطابق مسمات شگفتہ نظامانی اور شوہر محبوب نظامانی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گولارچی میں ہماری ذاتی زرعی زمین جو 48 ایکڑ ہے، اس پر کولہی برادری کے افراد رگھو کولہی، ہیرو کولہی، نانجی کولہی، گوو کولہی و دیگر نے زبردستی قبضہ کر رکھا ہے، جب ہم اپنی زرعی زمین پر جاتے ہیں تو ہم پر فائرنگ کی جاتی ہے اور حراساں کیا جاتا ہے، کولہی برادری نے ہمارے راستے بند کردیے،...
    پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم کردی گئی۔ پنجاب کابینہ نے موٹروہیکل آرڈیننس ایکٹ 1965 کے سیکشن 24میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم ہوگئی۔سیکشن 24 کےتحت موٹر مالکان اپنےضلع میں گاڑی رجسٹر کروانے کے پابند تھے، پنجاب کے رہائشی اب کسی بھی ضلع میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکیں گے۔ ترجمان ایکسائز کے مطابق پورے پنجاب میں ایک سیریز کے تحت رجسٹریشن نمبرالاٹ کئے جا رہے ہیں، گاڑیوں کی ایک سے دوسرے صوبے میں نقل وحرکت پر کوئی قدغن نہیں۔
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ آپریشن تھیٹرز اینیمل ہاسپٹلز لیبارٹریز فیلڈ میں کام کرنے والے ماہرین ٹیکنیشنز مویشی مالکان اور فارم ورکرز کو انسانوں اور جانوروں سے مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات اور تربیت لازمی ہے، غیر احتیاط کے باعث بیماریاں منتقل ہونے سے کئی جانی نقصان کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سندھ زرعی یونیورسٹی کی اینیمل ہسبنڈری اینڈ وٹرینری سائنسز کی زیرمیزبانی اور ہیلتھ سیکورٹی پارٹنرز (ایچ ایس پی) امریکا اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اسلام آباد کے تعاون سے 2 روزہ حیاتیاتی خطرات کے پیش نظر تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) آسٹریلین اوپن کے پہلے کوارٹر فائنل میں ہسپانوی اسٹار کارلوس آلکارس کو شکست دینے کے بعد اس بات کے امکانات روشن ہو گئے ہیں کہ سرب کھلاڑی نوواک جوکووچ گیارہویں مرتبہ بھی آسٹریلین اوپن جیت سکتے ہیں میلبورن میں کھیلے گئے اس کوارٹر فائنل میں 37 سالہ جوکووچ نے 21 سالہ الکارس کو چار چھ، چھ چار، چھ تین اور چھ چار سے شکست دی۔ منگل 21 جنوری کو آسٹریلیا میں رات گئے تک جاری رہنے والے اس میچ میں ہسپانوی کھلاڑی آلکارس نے سخت مزاحمت دکھائی لیکن وہ جوکووچ کے سامنے نہ ٹھہر سکے۔ جوکووچ دس مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ مجموعی طور...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی میں گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق ترامیم بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے ترمیمی بل سے متعلق گفتگو کی اورکہا کہ ترمیمی بل کے بعد دو ماہ میں نئی گاڑی کی رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پرانی گاڑی کی بک کو بھی سرینڈر کرنا ہوگا، گاڑی مالکان پر لازم ہوگا کہ ڈیجیٹل کارڈ بنوائیں۔ وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے ان ترامیم کی منظوری دے دی ہے جبکہ سندھ اسمبلی اجلاس کل دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جنوری 2025ء) یہ ڈیٹا تجارتی ریئل اسٹیٹ کمپنی ''الٹس گروپ‘‘ کے ذریعے شائع کیا گیا، اس کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں مجموعی طور پر پبز کی تعداد گھٹ کر 38,989 ہو چکی ہے، ان میں سے کچھ تو کرائے کے لیے ابھی بھی خالی ہیں اور کچھ عمارتوں میں دیگر کاروبار شروع کیے جا چکے ہیں۔ اس اعداد وشمار کے مطابق اوسطاً ہر مہینے کم از کم چونتیس شراب خانے بند ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل 2021ء میں کووڈ انیس کے دور میں برطانیہ بھر میں بہت تیزی سے شراب خانے بند ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ 2021ء وہ سال ہے جب کووڈ انیس اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں...
    ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران 300 کلو گرام مضرِ صحت اور بدبودار اچار تلف کر کے دکاندار پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ملتان کے علاقے شیر شاہ کے قریب اچار بنانے والے یونٹ کی انسپکشن کی، جس کے دوران بدبودار، فنگس اور حشرات زدہ اچار پایا گیا مضرِ صحت اچار تلف کر کے فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کا نام تبدیل کرکے مجوزہ ”وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ“ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ شیل کی جانب سے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا کہ وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ (وافی) کی جانب سے شیل کے مزید 22,165,837 عام حصص کے حصول کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے جو کمپنی کے کل جاری کردہ حصص کے سرمائے کا تقریبا 10.36 فیصد ہے۔ جولائی میں سعودی گروپ آصف ہولڈنگ نے متحدہ عرب امارات میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 165,700,304 یا 77.42 فیصد حصص اور کنٹرول حاصل کیا۔ تازہ ترین حصول کے بعد وافی کے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایوان زراعت سندھ کے مرکزی جنرل سیکرٹری زاہد حسین بھرگڑی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے شوگر مل مالکان مافیا بن چکے ہیں، گنے کی قیمت 100 روپے فی من کم کر دی، 2 لاکھ من گنے کی کرشنگ کی صلاحیت رکھنے والی ملیں 50 ہزار من گنے کی کرشنگ کر کے سست رفتاری سے چلنا شروع کر دیں، گنے سے لدے ہزاروں ٹرالر، ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیاں کئی دن سے پھنسی ہوئی ہیں، جس سے آؤٹ زونز سے گنے کی خریداری بند ہے۔ ایوان زراعت سندھ نے 35 شوگر مل مالکان کو مافیا قرار دیتے ہوئے انہیں استحصالی گینگ قرار دے دیا، سندھ حکومت فوری طور پر شوگر مل مالکان کیخلاف کارروائی کرے...
۱