UrduPoint:
2025-01-22@04:36:18 GMT

آسٹریلین اوپن: آلکارس کو ہرا جوکووچ سیمی فائنل میں

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

آسٹریلین اوپن: آلکارس کو ہرا جوکووچ سیمی فائنل میں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) آسٹریلین اوپن کے پہلے کوارٹر فائنل میں ہسپانوی اسٹار کارلوس آلکارس کو شکست دینے کے بعد اس بات کے امکانات روشن ہو گئے ہیں کہ سرب کھلاڑی نوواک جوکووچ گیارہویں مرتبہ بھی آسٹریلین اوپن جیت سکتے ہیں

میلبورن میں کھیلے گئے اس کوارٹر فائنل میں 37 سالہ جوکووچ نے 21 سالہ الکارس کو چار چھ، چھ چار، چھ تین اور چھ چار سے شکست دی۔

منگل 21 جنوری کو آسٹریلیا میں رات گئے تک جاری رہنے والے اس میچ میں ہسپانوی کھلاڑی آلکارس نے سخت مزاحمت دکھائی لیکن وہ جوکووچ کے سامنے نہ ٹھہر سکے۔

جوکووچ دس مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر وہ 24 گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں، جو مردوں کے سنگلز مقابلوں کا ایک اچھوتا ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

ٹینس چمپیئن جوکووچ کو شکست دینے والے الکاراز کون ہیں؟

آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جوکووچ کے نام

گرینڈ سلام مقابلوں میں جوکووچ مجموعی طور پر پچاسویں سیمی فائنل میں جلوہ گر ہوں گے۔

سیمی فائنل میں ان کا سامنا الیگزینڈر زوارِف سے ہو گا۔ عالمی نمبر دو جرمن کھلاڑی زوارِف نے کواٹر فائنل میں امریکی ٹینس اسٹار ٹومی پال کو شکست دی۔

جس طرح انہوں نے الکارس کا شکست دی ہے، اسے دیکھتے ہوئے ایسے اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ عالمی نمبر سات جوکووچ دنیا میں سب سے زیادہ گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

مردوں میں تو وہ پہلے ہی نمبر ایک پر ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہسپانوی کھلاڑی رافائل نادال ہیں، جنہوں نے 22 گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں جبکہ تسیرے نمبر پر بیس گرینڈ سلام ٹائٹلز کے ساتھ سوئس لیجنڈ راجر فیڈرر ہیں۔

خواتین کے مقابلوں میں آسٹریلوی کھلاڑی مارگریٹ سمتھ کورٹ سنگلز کے مقابلوں میں سب زیادہ چوبیس گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز رکھتی ہیں جبکہ خواتین میں دوسرے نمبر پر امریکی اسٹار سرینا ولیمز ہیں، جو 23 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ تیسرے نمبر پر اسٹیفی گراف کا نام آتا ہے، جو 22 مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

ع ب/اب ا (اے پی، روئٹرز)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فائنل میں

پڑھیں:

تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن 49 دوکانیں سیل

اسلام آباد ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن، 49 دوکانیں سیل ⁠13 گاڑیاں / اسٹالز ضبط  اور بار بار خلاف ورزیوں پر 17 ایف آئی آر درج کی گئی - تفصیلات کے مطابق ۔لیاقت روڈ، راجہ بازار، تلواڑہ بازار، اقبال روڈ، سرکلر روڈ، سید پور روڈ، صادق آباد اور کمرشل مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔

- لین مارکنگ/ تجاوزات کی خلاف ورزی پر کل 49 دکانیں سیل کی گئیں۔

(جاری ہے)

جس میں گنج منڈی روڈ 07 راجہ بازار 13 اقبال روڈ سے 06 اور تلواڑہ بازار اور سید پور روڈ و موتی بازار میں دو دو سرکلر روڈ اور کمرشل مارکیٹ سے تین 03 صادق آباد میں 07 اور مری روڈ 04 جبکہ ⁠13 گاڑیاں / اسٹالز ضبط کر لیے گئے ہیں۔ - بار بار خلاف ورزیوں پر 17 ایف آئی آر درج کی گئی - 8 نمبر چونگی سے صادق آباد چوک تک مستقل ڈھانچہ/ شیڈز/ بورڈز کو گرا دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق انسداد تجاوزات آپریشن کو دیگر علاقوں میں بھی وسعت دی جائے گی۔ شہر کو صاف اور شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری رہیں گے

متعلقہ مضامین

  • حکومت مخالف اتحاد کا فروری میں اے پی سی بلانے پر غور
  • آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز آرینا سبالینکا ، کوکو گف اور پاؤلا بدوسا گیبرٹ کوارٹر فائنل میں داخل
  • آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز  کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
  • آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز
  • تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن 49 دوکانیں سیل
  • آسٹریلوی براڈ کاسٹر نے ٹینس اسٹار جوکووچ سے معافی مانگ لی
  • کرن ویر مہرا نے بگ باس سیزن 18 کا ٹائٹل جیت لیا
  • بگ باس 18 کا تاج کرن ویر مہرا کے سر سج گیا
  • ملتان ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی