Express News:
2025-04-01@07:59:38 GMT

دی ہنڈریڈ لیگ؛ فرنچائز کی فروخت کا مسئلہ سر اٹھانے لگا

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے 'دی ہنڈرڈ' ٹورنامنٹ میں 49 فیصد حصص کی فروخت کیلئے مخصوص کردہ خصوصی مدت کو اپریل کے آخر تک بڑھا دیا۔ 

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیصلہ معاہدے کی شرائط اور براڈکاسٹنگ حقوق سے متعلق خدشات کے بعد سامنے آیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی امیر ترین ریلائنس انڈسٹریز کے مالک امبانی خاندار اوول انوینسیبلز میں اپنے 49 فیصد حصص کیلئے 60 ملین یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 18 ارب 19 کروڑ 60 سے لاکھ سے زائد) ادا کرنے کو تیار ہے جبکہ امریکی ٹیک کنسورشیم (ایم سی سی) لندن اسپرٹ میں اپنے 49 فیصد حصص کیلئے 145 ملین یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 43 ارب 97 کروڑ 38 لاکھ سے زائد) کی قیمت لگائی ہے۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ؛ پیسوں کیلئے انگلش بورڈ 6 فرنچائزز کی فروخت کا منصوبہ بنالیا

مانچسٹر اوریجنلز اور ناردرن سپرچارجرز کے بھارتی مالکان کو بھی دیگر اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کے معاہدے کے بارے میں تحفظات ہیں، یہ ایک اہم قانونی دستاویز ہے جو اس بات کا تعین کرے گی کہ مستقبل میں ٹورنامنٹ کے ٹیلی ویژن کے حقوق کس طرح فروخت کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ لیگ؛ آئی پی ایل فرنچائزز کے کنٹرول سنبھالنے کا امکان رد

دی ہنڈریڈ فی الحال اسکائی اسپورٹس کے ساتھ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے خصوصی ڈومیسٹک حقوق کے معاہدے کا حصہ ہے، جس میں بین الاقوامی کرکٹ بھی شامل ہے اور 2028 سے 2032 سائیکل کے تمام میچز نشر کرے گا۔ 

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ لیگ؛ پاکستانی کھلاڑیوں کو نہ لینے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

تاہم نئے مالکان نے اس ماڈل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کیلئے ایک علیحدہ ادارہ تشکیل دینا چاہیے۔

ٹورنامنٹ میں شریک تمام 8 فرنچائزز کے مالکان معاہدوں پر دستخط کرنے سے گریز کررہے ہیں کیونکہ وہ نئے مالکان کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دی ہنڈریڈ

پڑھیں:

سابق بھارتی کرکٹر نے کوہلی کی فرنچائز کو غریب کہہ ڈالا

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹاپ ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کی فرنچائز کو بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر وریندر سہواگ نے غریب کہہ ڈالا۔

آئی پی ایل 2025 کے سیزن میں ابتدائی دو میچز میں کامیابی سمیٹ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنیوالی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے غریب فرنچائز کہہ کر مخاطب کیا۔

سہواگ نے کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) جیسی غریب ٹیموں کو بھی پوائنٹس ٹیبل پر اس طرح کی اعلی پوزیشنوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملنا چاہیے کیونکہ انہوں نے کبھی بھی آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کی کامیابی کا مزہ نہیں چکھا۔

مزید پڑھیں: "کیا ملائیکہ اروڑا، سنگاکارا کی قربیتں بڑھ رہی ہیں"

انہوں نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ "غریبوں کو بھی تو رہنے دیں، پتا نہیں کتنی دیر غریب لوگ اوپر رہیں گے! انہیں فوٹو کلک کرنے دیں۔

مزید پڑھیں: "اگر آپکا نام روہت شرما نہ ہوتا تو ٹیم میں جگہ نہیں تھی"

سہواگ نے اپنے آئی پی ایل کیرئیر میں دہلی کیپٹلز اور پنجاب کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے بطور کھلاڑی کبھی بھی آئی پی ایل ٹائٹل نہیں جیتا جبکہ انکے تبصرے پر رائل چیلنجر بنگلور کے فینز نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مزید پڑھیں: فٹبال پریزینٹر کے "نامناسب لباس" نے نئی بحث چھیڑ دی

بعدازاں سابق کرکٹر نے اپنے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے، میں پیسے کے بارے میں بات کر رہا تھا؟ نہیں، وہ پیسے کے لحاظ سے سب امیر ہیں، فرنچائزز ہر سیزن میں 400-500 کروڑ کماتی ہیں۔ ٹرافی کے حوالے سے بات کررہا ہوں کہ وہ غریب ہیں۔

واضح رہے کہ آر سی بی کے علاوہ پنجاب کنگز، دہلی کیپٹلس، اور لکھنؤ سپر جائنٹس نے آئی پی ایل میں کبھی ٹائٹل نہیں جیتا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • سابق بھارتی کرکٹر نے کوہلی کی فرنچائز کو غریب کہہ ڈالا
  • کرکٹ آسٹریلیا کی دولت میں مزید اضافہ ہوگا
  • بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق
  • عید کے بعد کراچی کے حقوق کیلئے ایوان اورعدالت سے رجوع کریں گے، خالد مقبول صدیقی
  • ایڈن گارڈنز پچ تنازع؛ ہرشا بھوگلے سمیت کمنٹیٹرز کو جوابدہ نہیں
  • پاک بنگلادیش سیریز؛ صرف ٹی20 محدود رہے گی؟
  •  افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ موثر طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ
  • افغان حکومت کے سامنے دہشت گردی کا مسئلہ اٹھانے کا فیصلہ
  • پاکستان کا افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ اٹھانے کا فیصلہ