مویشی مالکان اور فارم ورکرز کی تربیت لازمی ہے، سندھ زرعی یونیورسٹی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ آپریشن تھیٹرز اینیمل ہاسپٹلز لیبارٹریز فیلڈ میں کام کرنے والے ماہرین ٹیکنیشنز مویشی مالکان اور فارم ورکرز کو انسانوں اور جانوروں سے مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات اور تربیت لازمی ہے، غیر احتیاط کے باعث بیماریاں منتقل ہونے سے کئی جانی نقصان کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سندھ زرعی یونیورسٹی کی اینیمل ہسبنڈری اینڈ وٹرینری سائنسز کی زیرمیزبانی اور ہیلتھ سیکورٹی پارٹنرز (ایچ ایس پی) امریکا اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اسلام آباد کے تعاون سے 2 روزہ حیاتیاتی خطرات کے پیش نظر تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی ترنیب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وائس چانسلر نے کہا ورکشاپ میں حاصل کردہ علم کو عملی طور پر اپنانا لیبارٹریز اور کیٹل فارمز میں حفاظت اور بایو سیکورٹی کے لیے بے حد اہم ہے، جبکہ بایو سیفٹی کے اُصولوں پر عمل درآمد عوامی صحت اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ ورکشاپ کے منتظم پروفیسر ڈاکٹر شاہد حسین ابڑو نے کہاکہ اس ورکشاپ کا مقصد ویٹرنری لیبارٹریز میں بایو سیفٹی اور بایو سیکورٹی کے عملی علم کو فروغ دینا تھاجس میں پاکستان کے مختلف اداروں سے آئے ہوئے فیکلٹی ممبران محققین اور پوسٹ گریجویٹ طلباء نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز،21اپریل تک جاری رہیگا
حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز،21اپریل تک جاری رہیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس )حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا اور یہ عمل 21اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ حج تربیت کے دوسرے مرحلے کے بعد 22 اپریل 2025 سے عازمین حج کے ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ سامان کی تقسیم بھی کی جائے گی، جس میں ٹرالی بیگز، ہینڈ کیری بیگز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی ویسٹ کے ایک ہزار 751عازمین حج کو دو شفٹوں میں تربیت کے لیے مدعو کیا گیا، جن میں سے تقریبا ایک ہزار 675 عازمین نے تربیت میں شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی ساتھ کے ایک ہزار 724 عازمین حج کو 14 اپریل 2025 کو تربیت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، تمام عازمین نے تربیتی انتظامات اور فراہم کردہ معلومات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ خاص طور پر ایس ایم ڈی اسکرینز اور اعلی معیار کے سانڈ سسٹم کے ذریعے دی جانے والی معلومات سے تمام عازمین نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔