2025-03-15@18:30:49 GMT
تلاش کی گنتی: 31
«سڑکیں بند»:
آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں نیلم اور لیپہ کرناہ میں شدید برف باری کے بعد تودے گرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالائی علاقوں میں مسلسل برفانی تودے گر رہے ہیں، جس کے باعث راستے بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تودے گرنے کے باعث مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہونے سے کئی جگہوں پر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ محکمہ شاہرات نے عوام سے غیرضروری سفر سے اجتناب برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاک سڑکوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میئر کراچی مرتضی وہاب کی پیش کش پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شہر کی سڑکیں، گلیاں، محلیں ٹھیک کردیں تو 100 کیا 200 ارب روپے کی سمری بھی وفاق سے منظور کروادوں گا۔ گورنر ہاؤس میں 12ویں افطار ڈنر کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے سوال کیا کہ سنا ہے شہر میں بجلی، گیس 24 گھنٹے آرہی ہے اور سب کو نوکریاں مل گئیں ہیں۔ کامران ٹیسوری نے شرکا سے سوال کیا کہ سنا ہے سب کو بجلی بھی مفت مل رہی ہے۔ اس پر وہاں موجود شرکا نے کھڑے ہوکر نہیں نہیں کے نعرے لگائے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سنا ہے کہ...
— فائل فوٹو آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ استور میں گزشتہ رات سے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں میں مسلسل رابطہ سڑکیں بند ہونے سے اشیائے خور و نوش کی قلت ہوگئی ہے، کئی مقامات پر 3 سے 4 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ اکثر رابطہ سڑکیں بند ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کے پیشِ نظر غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایات کی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں کیبل آپریٹرز کے مسائل، ان کے حل، کیبل انڈسٹری کو درپیش مالی و قانونی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر عطاء تارڑنے کہاکہ کیبل آپریٹرز عوام کو معلوماتی ذرائع تک رسائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، کیبل آپریٹرز خبروں، تعلیمی پروگراموں، دستاویزی فلموں کے ذریعے لوگوں تک معلومات پہنچاتے ہیں، وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات کو کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے متعلقہ حکام کو کیبل آپریٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ Post Views: 1
ہنز،مری(نیوز ڈیسک)ماہ مقدس کے آغاز کے ساتھ ہی ہنزہ ،اسکردو، دیامر،لوئر دیر، ایبٹ آباد ،مری اور گلیات میں شدید برفباری ہوئی جس سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سوات کے بالائی علاقوں ملم جبہ، کالام، اتروڑ اور گبرال میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بالائی علاقے شدید سردی کے لپیٹ میں ہیں۔شدید برفباری کے باعث کالام مہوڈھنڈ روڈ آمدو رفت کیلئے بند ہو گیا ہے، جس کے باعث مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مال روڈ، کشمیر پوائنٹ، کلڈنہ، جھیکا گلی، کالی مٹی...
سٹی 42 : ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات ٹھنڈیانی میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے گلیات داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات ٹھنڈیانی میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، گلیات میں دو فٹ برف ریکارڈ کی گئی ہے، برف باری سے شدید سردی کی لہر میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ برف باری سے مری روڈ سمیت رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے گلیات میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کے دو قریبی عزیز انتقال کرگئے دوسری جانب شدید برفباری کی وجہ سے بجلی...

جتھے شاہراہیں بند کر دیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جتھے شاہراہیں بند کر دیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا، پی ٹی آئی دور میں طالبان کو واپس لایا گیا، آٹھ اضلاع سے متعلق عمرایوب سمیت دیگر تمام افراد کے دعوے مسترد کرتا ہوں، سیاسی مقاصد کیلئے بلوچستان سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیانات افسوسناک ہیں۔ کوئٹہ میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اگرکسی کو حکومت سے کوئی شکایت ہے تووہ پرامن احتجاج کرے لیکن ہائی ویز بند نہ کی جائیں، ماہ صیام میں سڑکوں کی بندش سے بزرگ ، بچے اور خواتین سمیت تمام...
— فائل فوٹو ضلع کرم میں ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ گزشتہ 151 روز سے بند ہے۔ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سمیت اپر اور لوئر کرم کے 100 سے زائد دیہات کی آبادی اس بندش کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے، خوراک اور علاج نہ ملنے کے باعث لوگ پریشان ہیں۔ضلع کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں یکم مارچ سے کھلنے والے تعلیمی ادارے احتجاجاً بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کرم: مرکزی شاہراہ 143 روز سے بند، شہری پریشانضلع کرم میں ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ گزشتہ 143 روز سے بند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ کی آبادی خوراک، علاج اور پیٹرول سے محروم ہے، اسٹیشنری، یونیفارم...
کراچی میں ٹریفک حادثات ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اورکوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس دن حادثے میں کسی جانی نقصان کی خبر میڈیا میں نہ ہوتی ہو ۔ کراچی میں اسلام آباد و لاہور جیسی تو شاید ہی کوئی سڑک ہو جہاں سڑک کی سطح ہموار اور ٹوٹ پھوٹ سے پاک ہو جہاں ٹریفک کی روانی کسی بھی وجہ سے متاثر نہ ہوتی ہو۔ ایسی سڑکیں کراچی کے پوش ایریاز میں تو ممکن ہیں مگر شہر کی دیگر شاہراہیں ایسی نہیں ہیں جہاں تیز رفتار ٹریفک کی روانی میں کوئی حادثہ نہ ہوتا ہو۔ بڑی سڑکوں پر تیز رفتار گاڑیاں ضرورت سے تیز رفتاری سے گزرتی ہیں اور مقررہ اسپیڈ کی دھجیاں وہاں اڑتی نظر آتی ہیں۔ ایسی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن 12 سے 2 بجے دن، شام 4 بجے سے 6 بجے اور رات 9 بجے سے 11 بجے تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لیے کنونشن...
فیصل آباد ،موسلادھاربارش کے بعد شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اورکراچی میں ہونے والے ٹریفک حادثات پر سندھ اور پنجاب حکومت آمنے سامنے آگئے۔ سیہون میں ہونے والے حادثے پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ عظمیٰ بخاری نے سیہون حادثے پر سیاست کرنے کی کوشش کی، پنجاب کی وزیر اطلاعات صاحبہ کو حقائق کا پتا نہیں، جس روڈ کی بات کی جارہی ہے وہ نیشنل ہائی وے ہے، یہ ن لیگ کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے جو یہ روڈ مکمل نہ کرسکی، پنجاب کی وزیر صاحبہ جب بیان دیتی ہیں تو سوچ لیں کہ جواب آئے گا۔ دوسری جانب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے...

وفاق نے سندھ کو نقشے سے الگ کیا ہوا ہے ،این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں صوبے میں حادثات کی وجہ ہیں، ارسلان شیخ
کراچی : حکومت سندھ کے ترجمان اور ارسلان شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو وفاقی حکومت سے بہت سارے اختلافات ہیں، پوری پاکستانی قوم معیشت کے باعث پریشان ہے، بجلی کے بلوں پر خودکشیاں ہوئی، وفاق پاکستان پر رحم کرے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ کی وہ تباہ حال سڑکیں ہیں جن پر مہنگی گاڑیوں میں بھی سفر کرنا دشوار ہے لیکن وفاق نے شاید سندھ کو...
اگر سندھ اربوں کے فنڈ سے اپنی سڑکیں نہیں بنا سکتا تو آپکا اللہ حافظ، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سندھ حکومت میں بے تحاشہ ترجمانوں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ اپنے نئے 100 ترجمانوں کو زمینی حقائق پر بریفنگ بھی دیں۔ عظمی بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ ان نا تجربہ کار ترجمانوں کو جو جھوٹی سچی پرچیاں دی جاتی وہ وہی بول دیتے ہیں، جب کارکردگی اور کام بولتے ہوں تو ترجمانوں کا لا لشکر رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی، کارکردگی اچھی ہوتو کام بولتا ہے جیسے مریم نواز کا کام بول رہا ہے۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں آج غیر ملکی وفود کے دورے کے باعث کچھ سڑکیں بند رہیں گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہوگی، جبکہ ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے رہیں گے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان سے سری نگر ہائی وے جانے کے لیے کنونشن سینٹر اور کشمیر چوک کا راستہ استعمال کریں۔ اسی طرح، آبپارہ سے بہارہ کہو جانے والے افراد کو سری نگر ہائی وے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کلب روڈ سے ریڈ زون جانے والے شہریوں کو سری نگر ہائی وے اور سیونتھ ایونیو استعمال کرنے کا...
سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کے کراچی میں ہونیوالے میچز کیلئے کراچی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلےجائیں گے، میچز کے دنوں میں سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیےکھلا رہےگا۔ کارساز سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے، کارساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔ اسی طرح ملینیم سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنا گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے، نیو ٹاؤن سے آنے والے بھی نیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔ ٹریفک پولیس نے میچ...
سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کے کراچی میں ہونیوالے میچز کیلئے کراچی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلےجائیں گے، میچز کے دنوں میں سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیےکھلا رہےگا۔ کارساز سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے، کارساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔ مزید پڑھیں: کیویز سے بدترین شکست! چیمپئینز ٹرافی سے قبل کیا آنکھ کُھلی اسی طرح ملینیم سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنا گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے، نیو ٹاؤن سے آنے والے بھی نیشنل کوچنگ...
شہر میں لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں، ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلاء کی ہڑتال کی کال کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہر میں لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں۔ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 10 فروری کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا، نادرا، میریٹ،...
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلاء کی ہڑتال کی کال کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔ ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آج 10 فروری کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک اورٹی کراس بری امام صبح 6 بجے سے تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گےپولیس...
ویب ڈیسک: جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلاء کی ہڑتال کی کال کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔ ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آج 10 فروری کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔ پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک...
میئر کی جوڑیا بازار کپڑا مارکیٹ آمد کے موقع پر زبیر موتی والا، جاوید بلوانی کے ہمراہ تاجر وں سے ملاقات کر رہے ہیں کراچی (کامرس رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ جوڑیا بازار اور کپڑا مارکیٹ میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں روایتی سڑک سازی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کے پیورز کی سڑکیں شامل کی جائیں گی تاکہ ان اہم تجارتی مراکز میں پائیدار اور مستحکم سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ماسٹر پلان میں ایک واضح ٹائم لائن شامل ہوگی تاکہ ان ضروری اپ گریڈیشنز کو بروقت مکمل کیا...
پشاور میں کرم امن معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق جرگے نے سڑکیں کھولنے اور جرگے کی مزید نشستیں کرنے پر اتفاق کرلیا ۔ کرم امن معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق فریقین کی 14 ، 14 اراکین پر مشتمل کمیٹی کا پشاور میں جرگہ ہوا ۔ جرگے میں سڑکیں کھولنے اور جرگہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ جرگہ اراکین نے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔جرگے میں بنکرزکی مسماری اور اسلحہ جمع کرانے سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے ۔ اس کے علاوہ جرگہ عمائدین نے حکومت سے متاثرین کے نقصانات کے جلد ازالہ کا بھی مطالبہ کیا۔ جرگہ اراکین نے میڈيا کو بتایاکہ سڑکیں کھولنے کا معاملہ انتہائی اہم ہے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے لائنز ایریا جناح ٹاؤن یونین کونسل نمبر 9 تقریباً 2 سال سے سیوریج کے مسائل کا شکار، پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر عابد علی ویگر کی جانب سے متعدد بار ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اسد اللہ خان کے دفتر کے چکر لگانے اور سیکڑوں درخواستیں جمع کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیںکی جارہی جس پر کونسلر یوسی 9 عابد علی، کونسلر وارڈ 4 آصف، لیبر کونسلر آصف گجر، کونسلر وارڈ 2 نعیم اور علاقے کے عوام نے پیر کے روز بھی ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر کونسلر عابد علی کا نمائندہ جسارت سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقے میں سیوریج کا...
ضلع کرم میں چار ماہ بعد بھی مین شاہراہ کھل نہ سکی، جس کے باعث ادویات، ایندھن اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے سے شہری پریشان ہیں۔ پیٹرول کی قلت کے باعث لوگ میلوں پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ پارا چنار کے قبائل میں لواحقین نے میت کے ساتھ پندرہ کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا اور میت کو اسپتال سے گھر پہنچایا۔ ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ راستے محفوظ بنانے کے لیےاقدامات کے جا رہے ہیں، امن معاہدے کے تحت علاقے میں بنکرز مسمار کیے جارہے ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے حکومت سے معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مظفرآباد : آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد کے پہاڑی علاقوں جیسے کوہ مکڑا، پیر چناسی، سراں، پنجکوٹ اور بھیڑی میں برفباری ہو رہی ہے، جبکہ سدبن اور پیر ہسی مار کے پہاڑوں پر بھی برف جمی ہوئی ہے۔ مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں ہلکی بارش سے درجہ حرارت مزید گر گیا ہے، جبکہ وادی لیپا اور وادی نیلم میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں زیریں علاقوں میں بارش اور بلند علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے۔البتہ باغ کے بلند پہاڑی علاقے گنگا چوٹی اور سدھن گلی میں برفباری کی وجہ سے سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔ ٹرانسپورٹرز...
پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پشاور میں سابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے چھوٹے بھائی جاوید ظفر جھگڑا کی رسم قُل میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ عطاءاللہ تارڑ نے جاوید ظفر جھگڑا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا انتقال خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات...
بلوچستان میں برفانی طوفان نے قہر ڈھا دیا ، بجلی اور سڑکیں بند ، نشیبی علاقے زیر آب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز کوئٹہ: بالائی بلوچستان میں برفانی طوفان نے قہر ڈھا دیا۔ کوئٹہ، چمن، درہ کوژک، قلعہ عبداللہ اور زیارت سمیت کئی مقامات پر برفباری اور بارش ہوئی، زیارت شہر میں رات سے اب تک تین انچ برف پڑچکی ہے اور کئی سڑکیں بند ہوکر رہ گئی ہیں۔ این پچیس چمن، کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برفانی طوفان کے باعث کوژک ٹاپ میں روڈ کلئیرنس آپریشن بھی معطل ہوگیا ہے۔ جس سے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی اور کئی گاڑیاں پھنس کر...
—فائل فوٹو کراچی میں حضرت علی ؓ کے یوم ولادت کے سلسلے میں آج شام 4 بجے جلوس نکالا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق تبت سینٹر سے شروع والے جلوس کا اختتام سولجر بازار پر ہو گا۔جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر سے گرومندر چوک تک اور اطراف کی سڑکیں بند رہیں گی۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گرومندر سے ٹاور جانے کے لیے سولجر بازار انکل سریا سگنل کا راستہ اختیار کیا جائے۔ شاہراہ قائدین خداداد سگنل سے ٹریفک کے لیے بند کر دی جائے گی۔پولیس نے بتایا کہ خداداد سگنل سے صدر جانے والا برج ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔
لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جیل کالونی کی سڑکوں کی خستہ حالی اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی عمارت کی تباہی کے باعث اسکول کی طالبات کا احتجاج، محکمہ تعلیم کے حکام سے اسکول کی عمارت کی تعمیر سمیت ضلع بھر میں سڑک کی تعمیر کا مطالبہ۔ اس موقع پر مظاہرین طیبہ، عائشہ، آمنہ، ماریہ، ریحانہ اور اسکول کی ہیڈ مسٹریس نجمہ نساء نے میڈیا کو بتایا کہ جیل کالونی میں قائم گرلز ہائی اسکول کی عمارت کو گرا کر اسکول کی تعمیر شروع کردی گئی، چند ماہ قبل 2 ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل کالونی روڈ کئی سال سے خستہ حالی کا شکار ہے، جہاں...